Board Of Intermediate & Secondary Education Hyderabad

Board Of Intermediate & Secondary Education Hyderabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Board Of Intermediate & Secondary Education Hyderabad, Government Official, Unit Number, 8 Latifabad Road, Latifabad Unit 9 Latifabad, Hyderabad.
(63)

17/06/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بجٹ 27-2026ء تقریر کا آغاز

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج تیرہویں مرتبہ سندھ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

مسلسل گیارہ بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے، سید مراد علی شاہ

کسی اور منتخب عوامی نمائندے کو مسلسل اتنی بار بجٹ پیش کرنے کا موقع نہیں ملا، وزیراعلیٰ سندھ

اپنے مرحوم والدین کو خراجِ عقیدت پیش ہوں، ان کی دی ہوئی اقدار آج بھی میری رہنمائی کرتی ہیں، سید مراد علی شاہ

سندھ کے عوام کی خدمت کے سفر میں اہلِ خانہ کی قربانیوں اور تعاون کا شکر گزار ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت اور سماجی انصاف کی بنیادوں کو مضبوط کیا، سید مراد علی شاہ

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جرات اور قربانیاں آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی رہنمائی اور مستقل حمایت پر ان کا شکر گزار ہوں، مراد علی شاہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام دوست ترقی اور سماجی انصاف کا وژن ہماری ترجیحات کا محور ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہاریوں، محنت کشوں، خواتین اور نوجوانوں کی فلاح حکومت سندھ کے ترقیاتی ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو ان کی قربانیوں اور خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا

پاک افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضامن ہیں، سید مراد علی شاہ

پاکستان خطے میں امن، استحکام اور اصولی سفارت کاری کی مضبوط آواز بن کر ابھرا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ایران بحران کے دوران پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کیا، مراد علی شاہ

پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ خطے میں امن اور مکالمے کا داعی ملک ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے باہمت اور ثابت قدم عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مراد علی شاہ

سندھ نے آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت قومی استحکام کے لیے 260 ارب روپے کے انتظامات پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ سندھ

260 ارب روپے کی قومی معاونت کے باوجود سندھ نے اپنے آئینی حقوق اور ترقیاتی ترجیحات کا تحفظ یقینی بنایا، سید مراد علی شاہ

سندھ نے قومی مفاد میں کردار ادا کیا، مگر این ایف سی ایوارڈ کے تحت اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کی عوام نے ہمیشہ ذمہ دار وفاقی اکائی ہونے کا ثبوت دیا، وزیراعلیٰ سید

16/06/2026

تمام مسلمان بھائیوں کو نیا اسلامی سال 1448ھ مبارک ہو 💕

15/06/2026

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات نے اپنے ایک اعلامیہ میںآگاہ کیا ہے کہ ڈسیپلنری ایکشن سب کمیٹی کااجلاس کل 16جون2026 کوصبح 11 بجے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآبادکے کنٹرولر امتحانات کے آفس میں منعقد ہوگا -

بورڈ کے امتحانات میں غیر حاضر امیدواروں اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحان 2026 کے دوران نقل میں ملوث، جعلسازی اور ناجائز ذرائع استعمال کرکے امتحانات دینے والے طالبعلموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے طلبی کے خطوط حاصل کرکے مذکورہ تاریخ پر سب کمیٹی کے روبرو پیش ہوں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو امیدوار مذکورہ تاریخ اور وقت پر کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے تو انکے خلاف یکطرفہ فیصلہ کردیاجائیگا .

15/06/2026

🌙 محرم الحرام 1448ھ کا چاند: تازہ ترین صورتحال

🔭 ہمارے تجزیہ کے مطابق آج پاکستان میں محرم الحرام 1448ھ کے چاند کی رویت کے امکانات بہت کم ہیں۔
📅 متوقع طور پر یکم محرم 17 جون 2026 جبکہ یومِ عاشور 26 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

15/06/2026

موٹروے پولیس کی نااہلی، نیشنل ہائی وے مہران پل سے حیدرآباد ٹول پلازا تک بدترین ٹریفک جام

شاہراہ کو روڈ مرمت کے سلسلے میں بند کیا گیا ہے مسافروں کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی

حیدرآباد سے کراچی جانے والے جامشورو المنظر روڈ، رنگ روڈ یا کوٹری والا روڈ استعمال کریں۔

وادھو واہ بائی پاس مہران پل کے مقام سے بند ہے.

University of Sindh
12/06/2026

University of Sindh

12/06/2026

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے۔
کہ سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتِ حال کل سے ختم ہونے کا امکان ہے.

آج اور کل کشمور، جیکب آباد اور شکارپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے.

اس کے علاوہ سکھر اور حیدرآباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

12/06/2026

حکومت کی جانب سے بجٹ 2026ـ27 میں سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانس بِل 2025-26 میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کنٹینٹ کری ایکٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز سے موصول ہونے والی آمدنی پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت بینکاری اور مالیاتی ادارے ایسی وصولیوں پر ٹیکس کٹوتی کریں گے۔

12/06/2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کیا آپ کو بھی مشکل پیش آرہی ہے ؟

Jummah Mubarak
11/06/2026

Jummah Mubarak

Jummah Mubarak All Students

Address

Unit Number, 8 Latifabad Road, Latifabad Unit 9 Latifabad
Hyderabad
71000

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+92229260271

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Board Of Intermediate & Secondary Education Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Board Of Intermediate & Secondary Education Hyderabad:

Share