08/03/2026
غزہ بدر اسلامی تاریخ کا وہ عظیم معرکہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن لکیر کھینچ دی ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
ایران نے بدر کے سبق پر عمل کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی عسکری طاقت اور قوت کا مقابلہ کر کے پوری دنیا کو حیرت میں ڈالدیا ہے
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے یومِ بدر اور ولادت علامہ شاہ احمد نورانی ؒکے سلسلے میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بدر اسلامی تاریخ کا وہ عظیم معرکہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن لکیر کھینچ دی۔بے سرورسامان مسلمان جب اپنے نبی کے حکم پر جہاد کیلئے نکلے تو اللہ تعالیٰ نے پانچ ہزار فرشتے بھیج کر ان کی مدد فرمائی اور ان کو فتح و نصرت سے سرفراز فرمایا آج بھی بدر کی فتح مسلمانوں کو یہ سبق دے رہی ہے کہ دشمنان اسلام کی کثرت اور اس کی عسکری طاقت سے مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں اللہ کے حکم پر دین کی سربلندی کیلئے میدان عمل میں آؤ اللہ تعالیٰ غیب سے تمہاری مدد کرے گا اور فتح وکامرانی تمہارے قدم چوم لے گی علامہ شاہ احمد نورانی ؒ بدر کے اسی سبق پر عمل کرتے ہوئے 2002ء میں عصبیتوں کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے خلاف میدان عمل میں آئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ عظیم کامیابی عطاء فرمائی کہ ستر کے قریب ایم ایم اے کے نمائندے منتخب ہو کر پارلیمنٹ میں پہنچے انہوں نے ایرانی قوم اور ان کے قائد آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی بدر کے سبق پر عمل کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی عسکری طاقت اور قوت سے مرعوب ہوئے بغیر ان کا بھرپور مقابلہ کر کے پوری دنیا کو حیرت میں ڈالدیا ہے اور جرأت غیرت اور شجاعت کی ایک تاریخ رقم کردی ہے تمام اسلامی حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس اسرائیل ایران جنگ میں ایران کی بھرپور عملی مدد کر کے گریٹ اسرائیل کے منصوبہ سے اپنے آپ کو بچائیں بالخصوص پاکستان ایران کی عملی مدد کرکے پاکستان کے ایٹمی طاقت کو محفوظ بنائے ورنہ ایران کے بعد پاکستان کا نمبر ہے تقریب سے جے یو پی کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں،قاری نیاز احمد نقشبندی،ڈاکٹر یونس دانش، حافظ اشفاق حسین قادری،عبدالروف الوانی،قاری غلام سرورامینی،محمد رضوان شیخ،حافظ ارشاد نقشبندی،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ نے بھی خطاب کیاافطار ڈنر میں جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہرمجید راجپوت،شیعہ علما ء کونسل کے سیدمعظم شاہ نقوی،جے یو پی کے حسین بخش حسینی،پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقدیر ناغڑایڈووکیٹ،احمد ناغڑ ایڈووکیٹ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے حافظ خالد دھامرہ،مولانا احمد خان سیالوی، جماعت اسلامی کے عبدالباسط،انجمن تاجران حیدرآباد کے تقی شیخ،حافظ محمد اکبراختر القادری سمیت مختلف دینی و سیاسی شخصیات، علماء اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان