Zindagi dhoop tm ghana saya

Zindagi dhoop tm ghana saya Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zindagi dhoop tm ghana saya, Landmark & historical place, Hyderabad.

______▂ ▄ ▅ ▇ █ ♥ PLEASE ♥ █ ▇ ▆ ▄ ▂ _______ ●●●●●●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬●●●●●●● ░█░░░█░█░▄▀░█▀▀░░░░▀█▀░█░█░█░▄▀▀ ░█░░░█░█▀░░░█▀░░▄▄░░█░░█▀█░█░░▀▄ ░█▄▄░█░█░▀▄░█▄▄░░░░░█░░█░█░█░▄▄▀ ●●●●●●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬●●●●●●● ►►►►►►[̲̅L][̲̅i̲̅][̲̅k̲̅][̲̅e̲̅] + [̲̅S][̲̅h̲̅][̲̅a̲̅][̲̅r̲̅][̲̅e̲̅]◄◄◄◄◄◄ ☆★☆★☆★☆★ http://www.facebook.com/zindagi.dhoop.tum.ghana.sayaho?ref=ts ☆★☆★☆★☆★☆★☆★

08/11/2023
یونہی بدنامیاں ____ نہیں ملتیں! اچھا کردار بھی ____ ضروری ہے!
29/09/2019

یونہی بدنامیاں ____ نہیں ملتیں!
اچھا کردار بھی ____ ضروری ہے!

جس تسلسل سے جل رہا ہے __دلعین  ممکن  ہے  راکھ  ہو  جائے!!!!
26/09/2019

جس تسلسل سے جل رہا ہے __دل
عین ممکن ہے راکھ ہو جائے!!!!

21/09/2019
کائنات حیران ہےفرشتے حیران ہیںاہلِ ایمان حیران ہیںکہ تیرہ چودہ سال کی عمر میں شادی ہوئی میکے جاتے اتنی بڑی چادر لپیٹتی ت...
21/09/2019

کائنات حیران ہے
فرشتے حیران ہیں
اہلِ ایمان حیران ہیں
کہ تیرہ چودہ سال کی عمر میں شادی ہوئی میکے جاتے اتنی بڑی چادر لپیٹتی تھیں کہ سیدہ ام المومنین عائشہ (رضی اللہ عنہا) فرماتی ہیں کہ چال سے پتہ چلتا تھا کہ کون تشریف لا رہی ہیں ،چال سرکار دوعالم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے ملتی تھی ،والد کا بے پناہ پیار ملا، ماں بچپن میں چل بسی، حیا اتنا کہ یہودی اور عیسائي بھی سر جھکا لیتے کم عمری میں شادی، کم عمری میں اولاد، جوانی میں وفات قرآن کی حافظہ تھیں، ہر رات قرآن ختم فرماتیں، اور روتیں
یا اللہ تو نے راتیں چھوٹی کیوں بنائیں میری عبادت پوری نہیں ہوتی، والی کائنات (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی لاڈلی بیٹی، چکی پیستے ہاتھوں پر چھالے غربت آخری درجے کی، حسنین کریمین (رضی اللہ عنہما) کی عمروں میں بہت کم فرق
دنیا میں جنت کی بشارت
نہ صرف بشارت
بلکہ فرمایا ،آپ جنت میں عورتوں کی سردارنی ہونگی
جنت میں تمام عورتوں کی سردارنی بشمول ام الناس حوا (سلام اللہ علیہا)
سیدہ حاجرہ، سارہ، سیدہ مریم اور امہات المومنین (سلام اللہ علیھم)
اتنا رتبہ جتنا کائنات میں کسی کا نہیں
لیکن کبھی نہیں کہا، میں چکی نہیں پیستی
کھانا، علی خود بنا لو اور مجھے پکا کر کھلاؤ آخر سردارنی ہوں
بہشت بریں کی اور جنت الفردوس کی
بچوں کو سنمبھالو، کپڑے خود دھو لو
میں فاطمۃ الزہرہ، امام الانبیاء (علیہ السلام) کی بیٹی ہوں، میری ماں خدیجۃ الکبری ہے
میں حسنین کریمین کی ماں ہوں، میرا باپ وجہ کائنات ہے، خاتم النبیین ہے
میرے لخت جگر جنت کے جوانوں کے سردار ہیں
میں علی مرتضی (رضی اللہ عنہ) کی بیوی ہوں
ساری زندگی ایک یمنی چادر میں گزاری
جتنے غرور ممکن ہیں عورت کیلئے صرف جگر گوشہ رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو سجتے ہیں
لیکن بظاہر انکی پیروکار کہلانے والی عورتیں کس کی پیروکار ہیں
کونسے حقوق
کونسی عورت
کونسا تحفظ
زراسوچئیے ھم کیا ھیں؟؟؟
ان پاک ھستیوں کے پیروں کی خاک بھی نہیں
پھر کس بات کا غرور کرتی ھیں ھم؟؟؟
ھم کیوں اپنے گھر کے کام نہیں کرسکتیں؟کیوں بچوں کی پرورش سے گریزاں ھیں؟؟
آج کی عورت کیوں بینر اٹھا کرسڑک پہ آتی ھے کہ میں کھانا نہیں پکاتی۔میراجسم میری مرضی۔خدارا سوچئیے کہیں ھم کسی کے بچھاۓ ھوۓ جال میں تو نہیں پھنس رھیں؟ھمیں ھمارے اصل مقام سے محروم کرنے کی جو سازشیں چل رھیں ان کو ناکام کریں ۔اپنا مقام پہچانیں ۔
*وہ معاشرہ جہاں عورت کو بولنے کا حق نہیں تھا، مقام کیا پایا الفاظ نہیں ہیں۔*
اللہ پاک ھمیں خاتون جنت کی پیروی کی توفیق عطا فرماۓ۔
آمین

‏ہم سمجھتے ہیں کہ خدا ہمیں اوپر سے دیکھتا ہے ...درحقیقت وہ ہمیں اندر سے دیکھتا ہے۔
08/04/2019

‏ہم سمجھتے ہیں کہ خدا ہمیں اوپر سے دیکھتا ہے ...درحقیقت وہ ہمیں اندر سے دیکھتا ہے۔

کوئی تردید کا صدمہ ہے نہ اثبات کا دُکھجب بچھڑنا ہی مقدر ہے تو کس بات کا دُکھاب کوئی اور تمنا ہے عذابِ دل و جاںاب کسی حرف...
16/03/2019

کوئی تردید کا صدمہ ہے نہ اثبات کا دُکھ
جب بچھڑنا ہی مقدر ہے تو کس بات کا دُکھ

اب کوئی اور تمنا ہے عذابِ دل و جاں
اب کسی حرف میں تُو ہے نہ تری ذات کا دُکھ

میز پر چائے کے دو بھاپ اُڑاتے ہوئے کپ
اور بس سامنے رکھا ہے ملاقات کا دُکھ

مضمحل جسم سے ناراض سرکتی ہوئی شال
کیوں چھپانے سے چُھپایا نہ گیا رات کا دُکھ

اَب مرے دل میں نہیں تیرے بچھڑنے کی کسک
اَب کے بیگانہ روی میں ہے مُناجات کا دُکھ

خشک جنگل سے کسی دن تو دھواں اٹھتا ہے
اور جہالت بھی اُٹھاتی ہے فسادات کا دُکھ

اتنی چُپ چاپ نہ رہ موجِ فراتِ ماضی
تُو نے دیکھا ہے بلکتے ہوئے سادات کا دُکھ

‎گاجر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو انسانی جسم کے لیے مفید غذائی عناصر سے بھرپور ہے۔ اگر اس کو جُوس کی صورت میں روزانہ اس...
20/12/2018


گاجر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو انسانی جسم کے لیے مفید غذائی عناصر سے بھرپور ہے۔ اگر اس کو جُوس کی صورت میں روزانہ استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
گاجر کا حلوہ جسم کو طاقت دیتا ہے،نظر کو تیز اور یاداشت کو بڑھاتا ہے،دل کے امراض کیلئے بے حد مفید ہے اور کند ذہنی کو دور کرتا ہے
صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ Daily Health Post کے مطابق گاجر کے جُوس کے 10 اہم فوائد درج ذیل ہیں :
1 – قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
گاجر کا جُوس وٹامنز A , B , C اور E اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ مذکورہ وٹامنز کے نتیجے میں انسانی جلد کے خلیے صحت مند رہتے ہیں ، خون میں سفید خلیوں کی پیدائش جاری رہتی ہے اور انسان پر بڑھاپے کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ گاجر میں فولاد ، زِنک اور تانبہ بھی پایا جاتا ہے۔
2 – خون میں کولسٹرول اور شکر کی سطح برقرار
گاجر میں نشاستہ کم ہوتا ہے جب کہ یہ ریشے سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہاضمے کے عمل کے دوران خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گاجر میں موجود اینٹی آکسائڈز خون میں نقصان دہ کولسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
3 – جگر کی صفائی
طبی تحقیقوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گاجر کا جُوس جگر میں موجود زہریلے مواد سے چھٹکارے کے لیے معاون ہوتا ہے۔
4 – چمک دار جلد
گاجر کے جُوس میں Beta carotene نامی اینٹی آکسائڈ کثرت سے پایا جاتا ہے جو انسانی جلد کو خشک ہونے اور جلد پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہونے سے روکتا ہے۔ اس طرح جلد کو نرم اور چمک دار بناتا ہے۔
5 – ہڈیوں کی مضبوطی
گاجر میں وٹامن "K" بھرپور طور پر پایا جاتا ہے جو وٹامن"D" اور کیلشیئم کے ساتھ مل کر ہڈیوں کی کثافت کو بڑھاتا ہے اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی بحالی کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
6 – نشاستہ ، چکنائی اور پروٹین کے جلنے کا عمل
گاجر وٹامن بھی سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی طرح "فولک ایسڈ" سے بھی جو جسم میں نشاستہ، چکنائی اور پروٹینز کو جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
7 – مُنہ کی صحت
ریشوں سے بھرپور غذا مثلا گاجر وغیرہ منُہ میں لعاب تیار کرنے میں مدد دیتی ہے ، وائرس ، بیکٹیریا ، دانتوں میں کیڑا لگنے اور حلق اور منہ کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
8 – سرطان سے حفاظت
گاجر Beta carotene سے بھرپور ہوتی ہے جو انسانی جسم کی مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ لہذا یہ سرطان کے خلیوں کو تباہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ طبی تحقیقوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گاجر اور اس کے جوس کا بکثرت استعمال پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کے سرطان کے علاوہ لیوکیمیا میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔
9 – دل کی صحت کو بڑھاتا ہے
گاجر کا جُوس اینٹی آکسائڈز پر مشتمل ہونے کے پیشِ نظر خون کی شریانوں کی حفاظت کرتا ہے۔ گاجر کا پابندی سے استعمال شریانوں کے امراض سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور وٹامن"K" انسان کو فالج کے حملے سے بچاتا ہے۔
10 – آنکھوں کی صحت
ہم سب یہ حقیقت جانتے ہیں کہ گاجر انسانی نظر کو تیز کرتی ہے۔ اس کی وجہ گاجر کا وٹامن"A" سے بھرپور ہونا ہے جو قوت نظر کی حفاظت کرتا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ 🌷ﺍﮮ میرے ﺭﺏ🌷ہمیں ان ہدایت یافتہ ﻟﻮﮔﻭﮞمیں ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﺟﻮ ﺻﺮﺍﻁ مستقیمﭘﺭ ﮨﯿﮟ، ﺟﻮ ﺗﻮبہ کرتے...
16/02/2018

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
🌷ﺍﮮ میرے ﺭﺏ🌷
ہمیں ان ہدایت یافتہ ﻟﻮﮔﻭﮞ
میں ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﺟﻮ ﺻﺮﺍﻁ مستقیم
ﭘﺭ ﮨﯿﮟ، ﺟﻮ ﺗﻮبہ کرتے ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ
تیرا شکر ادا کرتے ہیں ۔
🌹🌹
ہمیں اور ہمارے اہل خانہ کو
عزت، صحت، سلامتی ،دنیا و اخرت
میں کامیابی اور لاتعداد خوشیوں
سے نواز دے.
🌷ياالله ياالرحمن ياالرحيم ياالكريم ياالخالق ياالقهار ياالرزاق ياالباسط ياالسميع ياالغفور ياالقادر ياالمالك ياالرافع ياذوالجلال والإكرام يارب العالمين آمين ثم آمـــــــــــــــین 🌷

Address

Hyderabad
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zindagi dhoop tm ghana saya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share