District Police Hyderabad - SSP Hyderabad

District Police Hyderabad - SSP Hyderabad SSP HYDERABAD
(2)

03/06/2026

03/06/2026

پریس ریلیز حیدرآباد: 03 جون 2026ایس ایس پی حیدرآباد کے دفتر کی حدود میں خواجہ سراؤں کے مخصوص مشتعل گروہ کی جانب سے دھاوا...
03/06/2026

پریس ریلیز
حیدرآباد: 03 جون 2026

ایس ایس پی حیدرآباد کے دفتر کی حدود میں خواجہ سراؤں کے مخصوص مشتعل گروہ کی جانب سے دھاوا، پرتشدد احتجاج، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور ہراسانی کا معاملہ۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سرکاری دفتر کی حدود میں شدید ہنگامہ آرائی، پرتشدد احتجاج، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری عملہ بالخصوص خواتین عملے کو ہراساں اور تشدد کانشانہ بنانے پر ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کے ایک مخصوص گروہ نے ایس ایس پی حیدرآباد کے دفتر کی حدود میں گھس کر دھاوا بولا اور پولیس محکمہ کی خاتون جونیئرکلرک ماریہ ساریو کی تعیناتی سے متعلق مطالبات کے حق میں ایس ایس پی آفس حیدرآباد کا گھیراؤ کرکے پرتشدد احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران شرپسند خواجہ سراؤں نے نیم برہنہ حالت میں دفتری عملے بالخصوص خواتین عملے کو یرغمال اور شدید ہراسانی کانشانہ بنانے اور دفاتر میں گھس کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو بار بار مذاکرات اور معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پیش کش کی گئی اور ایک غیرجانبدار کمیٹی کی تشکیل کی بھی پیش کش کی گئی جس کو خواجہ سراؤں کے سازشی ٹولے نے مسترد کردیا اور متعلقہ خاتون جانیئر کلرک ماریہ ساریو کی بحالی کے لئے سرکاری افسران پر ناجائز دباؤ ڈالتے رہے اور مختلف ہتھکنڈے اپناتے رہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے واضح کیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے، سرکاری امور میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے اور امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کرکے بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی فرد یا گروہ کو دباؤ، دھمکی یا غیر قانونی طریقے سے سرکاری فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی بالادستی اور سرکاری اداروں کے تقدس کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ سندھ پولیس خواجہ سراؤں، خواتین اور معاشرے کے تمام طبقات کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔ تاہم کسی بھی فرد یا گروہ کو اپنے مطالبات کے لیے قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے یا سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ خواجہ سرا برادری سمیت تمام کمزور اور حساس طبقات کے تحفظ، عزتِ نفس اور مساوی حقوق کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں، تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق خواتین ملازمین اور خواجہ سرا افراد سمیت تمام شہریوں کی عزت، تحفظ اور بنیادی حقوق کا احترام سندھ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ سرکاری اداروں کے وقار، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بعدازاں ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات پر کاروائی کرتے ہوئے کینٹ پولیس نے شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 100/2026 زیر دفعہ 114,353,147,149,120B,427,504 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرتے ہوئے جونیئرکلرک ماریہ ساریو سمیت 15 نامزد خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر نامعلوم فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

پریس ریلیزمورخہ: 03 جون 2026ضلعی پولیس حیدرآبادسٹی اور بی سیکشن پولیس کی مشترکہ کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ...
03/06/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 03 جون 2026
ضلعی پولیس حیدرآباد

سٹی اور بی سیکشن پولیس کی مشترکہ کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے خصوصی احکامات پر حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بی سیکشن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مقدمہ نمبر 139/2026 زیر دفعہ 381-A PPC میں مطلوب ملزم حمید عرف میڈا بھٹی تھانہ سٹی کی حدود کھوکھر محلہ میں اپنے جاننے والوں کے گھر پر مسروقہ موٹر سائیکل سمیت موجود ہے۔

اطلاع ملنے پر بی سیکشن پولیس نے تھانہ سٹی پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کھوکھر محلہ میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مداخلت کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ اس کی وردی بھی پھٹ گئی۔

پولیس نے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم حمید عرف میڈا بھٹی سمیت محمد علی اور زین احمد کھوکھر کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم منظور کھوکھر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر HBH-5842 (یونیک) برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کے خلاف پولیس پر حملہ، سرکاری امور میں مداخلت اور دیگر متعلقہ جرائم کے تحت مقدمہ نمبر 95/2026 زیر دفعات 353، 324, 337Hii,34 تعزیرات پاکستان درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان ضلعی پولیس حیدرآباد

حیدرآباد: 03 جون 2026ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر کچی شراب سمیت گرفتار، مقدمہ درجڈی آئی جی حیدرآباد رینج طا...
03/06/2026

حیدرآباد: 03 جون 2026

ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر کچی شراب سمیت گرفتار، مقدمہ درج

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

تھانہ ٹنڈو جام
ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

ٹنڈو جام پولیس نے دوران چیکنگ خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے لال چھترا قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 1 منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا دیگر 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

گرفتار ملزم کی شناخت نثار علی چانڈیو کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ملزمان میں مجاہد شاہ اور ہاشم شاہ شامل ہیں

گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 30 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی

گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 125/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

مزید کارروائیاں جاری

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

ریلوے کالونی قتل کیس میں حالی روڈ پولیس کی کارروائی، نامزد ملزم گرفتارHYDERABAD POLICE SOCIAL MEDIA CELL
03/06/2026

ریلوے کالونی قتل کیس میں حالی روڈ پولیس کی کارروائی، نامزد ملزم گرفتار

HYDERABAD POLICE SOCIAL MEDIA CELL

چھلگری پولیس کی کامیاب کارروائی، رکشہ کے ذریعے گٹکے کی ترسیل ناکام، سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکے برآمدHYDERABAD P...
03/06/2026

چھلگری پولیس کی کامیاب کارروائی، رکشہ کے ذریعے گٹکے کی ترسیل ناکام، سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکے برآمد

HYDERABAD POLICE SOCIAL MEDIA CELL

ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد  کی جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر، اشتہاری و روپوش، منشیات اور گٹکا و مین پوری فروشوں کے خلاف کاررو...
03/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کی جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر، اشتہاری و روپوش، منشیات اور گٹکا و مین پوری فروشوں کے خلاف کارروائیاں, 8 ملزمان گرفتار، چرس، شراب کی بوتلیں اور گٹکے و مین پوری برآمد

HYDERABAD POLICE SOCIAL MEDIA CELL

پریس ریلیزحیدرآباد: 02 جون 2026ضلعی پولیس حیدرآبادچھلگری پولیس کی کامیاب کارروائی، رکشہ کے ذریعے گٹکا کی ترسیل ناکام، سپ...
02/06/2026

پریس ریلیز
حیدرآباد: 02 جون 2026
ضلعی پولیس حیدرآباد

چھلگری پولیس کی کامیاب کارروائی، رکشہ کے ذریعے گٹکا کی ترسیل ناکام، سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکے برآمد

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی سخت ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی مین پوری و گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او چھلگری انسپکٹر عطا محمد کاکا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے ہیسکول پیٹرول پمپ مٹیاری جانے والے روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رکشہ کے ذریعے گٹکے کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ رکشہ کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم رکشہ سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے دوران رکشہ ایک ہائی روف گاڑی سے ٹکرا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سوار ملزم کو گرفتار کر لیا۔جبکہ دیگر دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، دورانِ تلاشی رکشہ سے 50 پیکٹ، جن میں تقریباً 5,500 عدد گٹکے ساشے موجود تھے، برآمد کر لیے گئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت رحمت اللہ عرف عنایت اللہ ولد عبدالرّحیم بروہی، سکنہ گوٹھ شفیع محمد بروہی، فلٹر پلانٹ جامشورو روڈ کے نام سے ہوئی۔جبکہ فرار ملزمان میں ایک فراز ولد غوث بخش بروہی اور ایک نامعلوم، برآمد شدہ گٹکے اور ترسیل میں استعمال ہونے والا رکشہ پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں

گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف تھانہ چھلگری میں کرائم نمبر 27/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان ضلعی پولیس حیدرآباد

حیدرآباد: 02 جون 2026حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر، اشتہاری و روپوش، منشیات اور گٹکا و مین پوری فروشوں ...
02/06/2026

حیدرآباد: 02 جون 2026

حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر، اشتہاری و روپوش، منشیات اور گٹکا و مین پوری فروشوں کے خلاف کارروائیاں, 8 ملزمان گرفتار، چرس، شراب کی بوتلیں اور گٹکے و مین پوری برآمد

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر حیدرآباد پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری

تھانہ پھلیلی
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر محمد علی بروہی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 24 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 105/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

تھانہ پنیاری
ایس ایچ او انسپیکٹر منیر احمد عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

پنیاری پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر محمد ریحان قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 عدد پیکٹ تقریباً 950 عدد ساشے گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 118/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

تھانہ سائیٹ
ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

سائیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر ساجد کھوسو کو 10 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 10 عدد شراب کی بوتلیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 68/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

تھانہ فورٹ
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

فورٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سپلائر معین عرف میڈم شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 72/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران منشیات فروشوں بنام اسرار شیخ اور ایاز عرف منا ٹالپور کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 73/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

تھانہ بی سیکشن
ایس ایچ او انسپیکٹر سجاد حسین جتوئی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام شاہد حسین صدیقی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 90 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 137/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

چیک پوسٹ ائیرپورٹ
انچارج سب انسپیکٹر محسن علی جمالی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 385/2025 زیر دفعہ 380,454,357 تعزیرات پاکستان میں روپوش ملزم آفتاب عرف ڈاڈھا خاصخیلی کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

Address

SSP Office Road
Hyderabad

Telephone

+92222782715

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Hyderabad - SSP Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Hyderabad - SSP Hyderabad:

Share