03/06/2026
تاریخ: 3 جون 2026
مقام: قاسم آباد، حیدرآباد
قاسم آباد عبداللہ گارڈن فیز 2، بلاک ایف، اللہ والا چوک کے قریب سانپ کی موجودگی کی اطلاع۔
حیدرآباد: کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو بحفاظت قابو میں لے لیا اور علاقے کو محفوظ بنا دیا۔ اس کارروائی کے دوران کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا انچارج
ریسکیو 1122، حیدرآباد