Jamshaid Ali Dahri

Jamshaid Ali Dahri Team Jam khan Shoro Sahab minister Irrigation (P&D) Government Of sindh nill

کراچی:23 دسمبر 2025وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، جام خان شورو، سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ...
23/12/2025

کراچی:
23 دسمبر 2025
وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، جام خان شورو، سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر، مس ایما فین، نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی سندھ سید نجم احمد شاہ، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ایشین ڈویلپمنٹ بینک اسدعلیم اورماہرِ امور، سلطان احمد، بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات کے دوران ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ سندھ کے لیے اس کے پاس تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبے موجود ہیں۔

ان منصوبوں میں سندھ سیکنڈری ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ، سندھ نرسنگ ورک فورس کو مضبوط بنانے کا منصوبہ، پائیدار ٹرانسپورٹ سیکٹر کے منصوبے، سندھ میں ہنر مندی کو فروغ دینے کے اقدامات، نیز رہائش اور ساحلی علاقوں کے تحفظ سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

جام خان شورو نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مسلسل مدد کو سراہا اور کہا کہ منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر بروقت کام شروع ہو سکے۔

چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی سندھ سید نجم احمد شاہ نے کہا کہ سڑکوں اور عمارتوں کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح، ہنر مندی اور بہتر انسانی وسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

جاری کردہ
ترجمان

کراچی:داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں بین الشعبہ جاتی شعبوں میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی اہمیت پر دو روزہ تیس...
18/12/2025

کراچی:
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں بین الشعبہ جاتی شعبوں میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی اہمیت پر دو روزہ تیسری عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو تھے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی انجینئر ڈاکٹر ثمرین حسین نے مہمانِ خصوصی جام خان شورو کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران، محققین، طلبہ اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دو روزہ عالمی کانفرنس میں چین، امریکا، برطانیہ اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے مندوبین اور ماہرینِ تعلیم و تحقیق شرکت کر رہے ہیں، جو مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلوؤں پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ ہو یا ڈاکٹریٹ، اب ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا اخلاقی استعمال معاشرے کے لیے بے حد ضروری ہے اور مصنوعی ذہانت کے نظام میں انسانی فیصلہ سازی کو شامل رکھنا چاہیے تاکہ پرائیویسی اور سماجی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر آبپاشی نے کہا کہ حکومت اور اکیڈیمیا کے درمیان فاصلے کم کرنے میں داؤد یونیورسٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے، جو تحقیق اور عملی میدان کے درمیان پل کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عالمی کانفرنس میں دی جانے والی مصنوعی ذہانت سے متعلق تجاویز پاکستان کی ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوں گی۔

آخر میں صوبائی وزیر نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے علمی و تحقیقی پروگرامز مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئیں۔

12/12/2025
سانگهڙ ۾ صوبائي وزير ڄام خان شورو جي صدارت هيٺ جِمخانا ڪلب ۾ کليل ڪچهري منعقد ڪئي وئي، جنهن ۾ پيپلز پارٽي جي سينيٽر قرات...
12/12/2025

سانگهڙ ۾ صوبائي وزير ڄام خان شورو جي صدارت هيٺ جِمخانا ڪلب ۾ کليل ڪچهري منعقد ڪئي وئي، جنهن ۾ پيپلز پارٽي جي سينيٽر قرات العين مري سميت پارٽي اڳواڻن ۽ ضلعي جي مختلف علائقن مان وڏي انگ ۾ شهرين شرڪت ڪئي۔
صوبائي وزير ڄام خان شورو کليل ڪچهري دوران عوام جا مسئلا سڌو سنئون ٻڌا ۽ موقعي تي ئي انهن جي فوري حل لاءِ حڪم جاري ڪيا۔
کليل ڪچهري ۾ ڊپٽي ڪمشنر سانگهڙ ساره جاويد، ايس ايس پي سانگهڙ عابد بلوچ سميت لاڳاپيل کاتن جي سڀني آفيسرن به شرڪت ڪئي۔

12/12/2025
12/12/2025

Address

Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamshaid Ali Dahri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share