06/09/2025
❗️...رپورٹ....❗️
لطیف آباد حیدرآباد کے اسکول آزہرالاسلام یونٹ نمبر 5 (سیمس کوڈ: 403030178) میں ہیڈ مسٹریس شلزا صدف کے رویے اور انتظامی پالیسیوں پر سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ اسکول کی خاتون استاد محترمہ ثمرا مظمل، جو خراب طبیعت میں بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں، کو نصف دن کی رخصت دینے سے انکار کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا، جس سے ان کی صحت مزید بگڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ مسٹریس تعلیم اور نصاب پر توجہ دینے کے بجائے اساتذہ کو ویڈیوز بنانے پر مجبور کرتی ہیں تاکہ اپنی تشہیر اعلیٰ حکام تک پہنچائی جا سکے۔ کلاسوں میں طلبہ کو پہلے سے جوابات یاد کرا دیے جاتے ہیں، مگر اکثر بچے اپنا نام تک لکھنے سے قاصر ہیں۔ نوجوان آئی بی اے اساتذہ کو بھی بارہا دھمکیاں اور دباؤ کا سامنا ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف اس ادارے بلکہ سندھ کے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ جس اسکول میں اساتذہ پر تشدد اور ہراسانی ہو، وہاں طلبہ کی تعلیم کی بہتری کیسے ممکن ہے؟ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی خاموشی باعث تشویش ہے۔
,
District Education Officer Primary Hyderabad
Sindh Government Syed Sardar Ali Shah School Education & Literacy Department, Government of Sindh Syed Murad Ali Shah Bilawal Bhutto Zardari Syed Nasir Hussain Shah Syed Khursheed Ahmed Shah آيم روشن علي مشوري