14/04/2026
شیشکٹ ، گوجال (ہنزہ) سے تعلق رکھنے والے نوجوان احسام اللہ بیگ نے پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان، رسالپور سے کامیابی کے ساتھ گریجویشن مکمل کرتے ہوئے بطور فلائنگ آفیسر کمیشن حاصل کر لیا ہے۔
احسام اللہ بیگ، شکر اللہ بیگ کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ایئر فورس اکیڈمی کے 109 اے ڈی (AD) بیچ سے تربیت مکمل کی۔
علاقے کے عوام، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ان کی اس نمایاں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ احسام اللہ بیگ کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان سے بطور فلائنگ آفیسر کمیشن حاصل کرنا ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے، اور اس کے لیے سخت تربیت اور اعلیٰ کارکردگی درکار ہوتی ہے۔