27/05/2026
اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کی مرکزی عیدگاہ میں نمازِ عید ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹیشن سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے عیدالاضحیٰ کے دوران ستھرا پنجاب کی جانب سے کیے گئے صفائی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ علاقہ ہمارا اپنا گھر ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے صاف ستھرا رکھیں۔”
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بیگز میں ڈال کر ستھرا پنجاب کی جانب سے قائم کردہ کولیکشن پوائنٹس تک پہنچائیں تاکہ سینیٹیشن ورکرز انہیں محفوظ اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا سکیں۔