Hassan Abdal News

Hassan Abdal News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassan Abdal News, hassan abdal, Hassan Abdal.

27/05/2026

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*لا خير في دين لا صلاة فيه*

قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، تقویٰ اور بندگی کا اظہار ہے۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

“قُل اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ”

کہہ دیجیے کہ بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔
اس آیت میں پہلے نماز کا ذکر ہے اور پھر قربانی کا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز اسلام کی بنیاد اور سب سے اہم عبادت ہے۔

آج ہم میں سے بہت سے لوگ قربانی کا تو بے حد شوق رکھتے ہیں۔ کوئی ایک جانور قربان کر رہا ہے، کوئی دو، کوئی پانچ، کوئی سات۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ بہت سے لوگ پانچ وقت کی نماز کے پابند نہیں۔

ذرا غور کریں…
جانور تو ہم ایسا ڈھونڈ کر لے آتے ہیں جس میں کسی قسم کا کوئی عیب نہ ہو۔
کہیں کان کٹا ہوا نہ ہو، کہیں آنکھ خراب نہ ہو، کہیں لنگڑا پن نہ ہو۔ معمولی سا نقص بھی ہمیں پریشان کر دیتا ہے۔

لیکن کیا ہم نے کبھی اپنے اندر کے عیب بھی دیکھے ہیں؟
کیا بے نمازی ہونا عیب نہیں؟
کیا اللہ کے حکموں سے دوری عیب نہیں؟
کیا ہم نے کبھی اپنے دل، اپنے اعمال اور اپنی زندگی کا جائزہ لیا ہے؟

ہم جانور کے عیب پر تو فوراً فیصلہ کر لیتے ہیں کہ یہ قربانی کے لائق نہیں، مگر اپنے اندر موجود کوتاہیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کو جانور کا گوشت یا خون نہیں پہنچتا بلکہ ہمارے دل کا تقویٰ پہنچتا ہے۔

نماز دین کا ستون ہے۔
قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔
اگر نماز درست ہوئی تو باقی اعمال بھی سنور جائیں گے، اور اگر نماز ہی ضائع ہو گئی تو باقی اعمال بھی خطرے میں پڑ جائیں گے۔

اذان کی آواز صرف مسجد تک محدود نہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر مسلمان کے لیے بلانے کی آواز ہے۔
جو شخص دنیا کے ہر کام کے لیے وقت نکال لیتا ہے مگر نماز کے لیے وقت نہیں نکالتا، اسے اپنے دل کا جائزہ ضرور لینا چاہیے۔

نبی کریم ﷺ کے پاس ایک قبیلہ آیا اور عرض کیا:
“یا رسول اللہ ﷺ! ہم اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہماری چند شرائط ہیں۔”ان شرائط میں

جب انہوں نے کہا:
“ہم نماز نہیں پڑھیں گے”
تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“پھر ایسے اسلام میں کوئی خیر نہیں۔”

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نماز اسلام میں کتنی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
نماز ہے تو اسلام کی روح زندہ ہے، اور جب انسان اپنے رب سے تعلق مضبوط کر لیتا ہے تو پھر اس کی قربانی بھی قبولیت کے قریب ہو جاتی ہے۔

آج بھی وقت ہے۔
اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں۔
نماز کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
اپنے بچوں کو نمازی بنائیں، اپنے گھروں کو نماز سے آباد کریں، کیونکہ جس گھر میں نماز قائم ہو جائے وہاں سکون، برکت اور رحمت اترتی ہے۔

لہٰذا ہمیں صرف ظاہری عبادات پر نہیں بلکہ اپنی اصلاح، نماز کی پابندی، حلال رزق اور تقویٰ پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ قربانی سے پہلے اپنے دل، اپنے اعمال اور اپنے رب کے ساتھ تعلق کو درست کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔
Ali Hassan Abdal Press Club

*حسن ابدال، جی ٹی روڈ ایشین مال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق* تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں جی...
26/05/2026

*حسن ابدال، جی ٹی روڈ ایشین مال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق*

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر ایشین مال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ ٹریفک رکشہ ڈرائیور رسول گل ولد نور محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

اٹک ہٹیاں روڈ پر بائکو پمپ کے قریب ایک کار سامنے جانے والی شازور وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ...
24/05/2026

اٹک ہٹیاں روڈ پر بائکو پمپ کے قریب ایک کار سامنے جانے والی شازور وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولنس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔

حسن ابدال پریس کلب کی آج کی نیوز کوریج
17/05/2026

حسن ابدال پریس کلب کی آج کی نیوز کوریج

اٹک تحصیل حضرو (Hazro)میں غازی انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر چارسدہ سے راولپنڈی کی طرف جانے والی تیز رفتار کار کا ٹائر اچا...
17/05/2026

اٹک تحصیل حضرو
(Hazro)میں غازی انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر چارسدہ سے راولپنڈی کی طرف جانے والی تیز رفتار کار کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ سلمان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس موقع کی طرف روانہ ہوئی۔ ریسکیو ایمبولنس کے پہنچنے سے قبل زخمیوں کو نجی گاڑی کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا تھا، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی دس قمار باز گرفتار داو پر لگی رقم برآمد۔       تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو دورانِ گشت مخبر خ...
16/05/2026

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی دس قمار باز گرفتار داو پر لگی رقم برآمد۔

تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو دورانِ گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص ریلوے پھاٹک نزد ہاؤسنگ کالونی درختوں کے جھنڈ میں بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر پولیس ٹیم نے مناسب حکمت عملی کے تحت فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ریڈ کیا تو چند اشخاص قماربازی میں مصروف پائے گئے جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم غلط ملط کر کے بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے 10 افراد کو موقع پر قابو کر لیا گیا جنکے نام و پتے ملک وقار حسن، مسرت علی خان، محمد شفیق، محمد زبیر، طارق محمود، خضر عباس، طارق ، ذیشان، شہریار سکنائے حسن ابدال اور محمد رضوان سکنہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی معلوم ہوئے جنکو موقع پر ہی گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل مالیتی رقم ایک لاکھ چھیانوے ہزار روپے برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا

نادرہ کی جانب سے اطلاع عام کا اشتہار
12/05/2026

نادرہ کی جانب سے اطلاع عام کا اشتہار

11/05/2026

*خوشحال گڑھ جوائنٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، اٹک پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی*

اٹک پولیس نے تھانہ جنڈ کی حدود خوشحال گڑھ جوائنٹ چیک پوسٹ پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔ آج شام ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ناکہ بندی کی جانب بڑھنے والے ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر فوری طور پر للکارا اور مؤثر حکمت عملی اپنائی، جس پر خودکش حملہ آور پولیس نفری تک پہنچنے میں ناکام رہا اور فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اٹک پولیس کی غیر معمولی مستعدی، جرات اور فوری ردعمل کے باعث بڑی تباہی ٹل گئی اور متعدد قیمتی انسانی جانیں محفوظ رہیں۔
اس دوران لیاقت نامی شہری، سکنہ منکور نے بھی غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور دھماکے کی زد میں آکر مقامی چرواہا لیاقت سکنہ منکور شہید ہو گیا۔
اطلاع وقوعہ پاتے ہی ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کر دیا جبکہ سرحدی اور ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

30/04/2026

اٹک۔ 5 جون تک اٹک شہر سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر رابعہ نورین، ڈپٹی ڈائریکٹر اٹک انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پنجاب

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام کاروباری حضرات فوری طور پر اپنی موجودہ پلاسٹک بیگز کی جگہ 75 مائیکرون موٹائی (thickness) اور 12×16 سائز والے شاپنگ بیگز استعمال کریں ، پتلے شاپنگ بیگز فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی
حکام کے مطابق مقررہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں دکانوں اور کاروبار کو سیل کرنا اور بھاری جرمانے عائد کرنا شامل ہے۔
تمام تاجروں اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

25/04/2026

فائرنگ/دو افراد جاں بحق

حسن ابدال کے نواحی علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق
تحصیل حسن ابدال کے علاقے خودہ غرشین میں واقع پیر سخاوت کے دربار پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئیں، تاہم ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں اور ایک زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کرتے ہوئے 41 سالہ جواد خان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Address

Hassan Abdal
Hassan Abdal
43730

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Abdal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share