Hasilpur City

Hasilpur City HASILPUR CITY

13/10/2021
26/08/2019

اگلے پانچ روز کی مجموئ موسمی صورت حال ::

#خوشخبری ملک بھر میں بارشوں کا اغاز ہونے کو ہے - پورے پاکستان کے مون سون کے خطوں میں 27 اگست سے ایک بار پھر بارش کی امد - شمالی و جنوبی پنجاب سندھ کشمیر کے پی کے اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کی پیش گوئ -
پورے سندھ میں بحرہ بنگال سے انے والے کم دباؤ کی وجہ سے بارش ہوگی جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں مغربی سلسلے اور مون سون ہواؤں کی نمی کے تعامل سے بارش کا امکان-
بارش 27 اگست سے 1 ستمبر تک مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر بھی ہو سکتی ہے اور موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے ایک آدھے روز کا وقفہ بھی ہو سکتا ہے - شمالی پنجاب اور زیریں سندھ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے- روزانہ کی بنیاد پر موسم کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے -

آج رات ::

مفربی سلسلہ کے زیر اثر راولپنڈی اسلام آباد پشاور سوات ہری پور ایبٹ آباد مردان کوہاٹ بننوں ڈیرہ اسمائیل خان بٹ خیلہ ٹانک مانسہرہ سوات کالام دیر چترال میرپور مظفر آباد راولاکوٹ سیالکوٹ جہلم گجرانوالہ چکوال گجرات سرگودھا ڈسلہ کھاریاں ناروال میاں والی بکھر میں بارش کا امکان

منگل (کل) ::

مونسون کاسسٹم مشرقی سندھ کو متاثر کرنا شروع کرے گا- اس سے نگرپارکر مٹھی اسلام کوٹ میرپور خاص ہلکی بارش کا امکان-

مفربی اور مشرقی سلسلہ کے زیر اثر راولپنڈی اسلام آباد پشاور سوات ہری پور ایبٹ آباد مردان کوہاٹ بننوں ڈیرہ اسمائیل خان بٹ خیلہ ٹانک مانسہرہ سوات کالام دیر چترال میں باش کی پیشگوئ-

آزاد کشمیر میرپور مظفر آباد راولاکوٹ موسلا دھار بارش کا امکان

پنجاب میں سیالکوٹ جہلم گجرانوالہ چکوال گجرات سرگودھا ڈسلہ شیخو پورہ حافظ آباد کھاریاں ناروال میاں والی بکھر میں بارش کا امکان ب- لاھور فیصل آباد گوجرہ ڈیرہ غازی خان قصور ساہیوال جھنگ میں بارش کا امکان

#بدھ اور جمعرات ::

بحرہ بنگال سے آنے والے سسٹم سے سندھ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے امکانات - کراچی ٹھٹہ بدین اسلام کوٹ مٹھی نگر پارکر حیدرآباد ٹنڈو جام ٹنڈو اللہ یار میر پور خاص عمر کوٹ میں موسلادھار نارش ہو گی شدید گرج چمک طوفان کا امکان- 28-29 کو بارش کا سلسلہ وقفے وقفے زے جاری رھے گا-

لاڈکانہ نواب شاہ دادو پڈعین رتو ڈیرو سکھر پنو عاقل شہداد کوڑٹ جامشورو میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

سندھ میں 28 سے 30 تک تمام اضلاع میں بارش کا امکان ہے مگر زیادہ فوکس سسٹم کا ساحلی پٹی اور تھرپارکر رھے گا-

بہاولپور فورٹ عباس بہاولنگر چشتیاں ہارون آباد رحیم یار خان خان پور لیاقت پور راجن پور ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ ملتان میںاں چنوں بورا وہاڑی پاکپتن لودھراں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان -راولپنڈی اسلام آباد پشاور سوات ہری پور ایبٹ آباد مردان کوہاٹ بننوں ڈیرہ اسمائیل خان بٹ خیلہ ٹانک مانسہرہ سوات کالام دیر چترال میرپور مظفر آباد راولاکوٹ بارش کا امکان-

پنجاب کے شمالی عالا قوں میں سیالکوٹ جہلم گجرانوالہ چکوال گجرات سرگودھا ڈسلہ شیخو پورہ حافظ آباد کھاریاں ناروال میاں والی بکھر میں بارش کا امکان ب- لاھور فیصل آباد گوجرہ ڈیرہ غازی خان قصور ساہیوال جھنگ میں بارش کا امکان- ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان- بارکھان لورا لائ خصدار میں بھی بارش کا امکان -

#جمعہ ::
ذیریں سندھ میں موسادھار بارش کا امکان کراچی تھرپارکر اور حیدر آباد میں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ برسات کا امکان - شہروں میں نشیبی علا قوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ -
جنوبی پنجاب میں بھی کچھ عالاقوں میں بارش کی پیش گوئ - شمالی اور مشرقی پنجاب بھی بارش ہوگی -

باقی ہونا وہ ہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے - اللہ رحمت نازل کرے اور ہر نقصان سے بچاۓ- امین-

شیئر کرو -پاکستان کا موسم

05/08/2019

اسلام علیکم ! بارشوں کی امد
پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر لوگوں کے لئے خوشخبری آج رات سے بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے جارہا ہے انشاء اللہ
کشمیر پنجاب خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر آج رات سے 13 اگست تک بارشوں کا امکان ہے بارشیں روزانہ کی بنیاد پر بھی ہو سکتی ہیں اور اگر موسم ٹھنڈا ہوا تو ایک آدھے دن کا بیچ میں وقفہ بھی آسکتا ہے بارشوں کا یہ سلسلہ انشاءاللہ جنوبی پنجاب میں بدھ تک پھیل جاۓ گا
سندھ میں انشاءاللہ 9 اگست سے موسلادھابارش کا امکان ہے -بحرہ بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ سے سندھ میں عید پر اچھی بارشوں کا امکان ہے-

روزانہ کی بنیاد پر موسم کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ::

#آج رات::

آج رات سے کے پی کے پنجاب کشمیر میں بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اسلام آباد راول پنڈی ڈسکہ گوجرانوالہ گجرات سیالکوٹ نارووال حافظ آباد چکوال کھاریاں مظفرآباد میرپور وادی نیلم ایبٹ آباد مری گلیات ناران کاغان سوات شوگران میں بارش کا امکان ہے

#کل یعنی منگل::

کل شمالی پنجاب سینٹرل پنجاب کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں کشمیر اور کے پی کے کے علاقوں میں بارش کا امکان لاہور گوجرانوالہ گجرات سیالکوٹ سرگودھا فیصل آباد ساہیوال بکھر لیہ میانوالی چکوال راولپنڈی اسلام آباد پشاور مردان مانسہرہ ایبٹ آباد سوات بٹخیلا مانسہرا بنوں ٹانک میرپور آزادکشمیر مظفرآباد ڈیرہ اسماعیل خان بارکھان خضدار میں بارش کا امکان-
لاہور اور شمال مشرقی اسلام آباد پنجاب موسلادھار بارش ہو گی-

#بروز بدھ::

بدھ کو بارشوں کا سلسلہ جنوبی پنجاب تک پھیل جائے گا ڈیرہ غازی خان راجن پور مظفرگڑھ ملتان کبیروالا شجاع آباد حاصلپور بہاولپور خیر پور بہاولنگر بورے والا چشتیاں ہارون آباد وہاڑی خانیوال میاں چنوں علی پور بارش ہو سکتی ہے
لاہور سیالکوٹ گجرانوالا گجرات ناروال راولپنڈی اسلام آباد چکوال جہلم ڈسکہ پنڈی بٹھیاں کھاریاں سرگودھا لیہ بکھر میانوالی تونسہ خوشاب فیصُل آباد گوجرہ جھنگ چنیوٹ میں بارش کا امکان
مری مظفرآباد میرپور راولاکوٹ ایبٹ آباد پشاور مردان بنوں سوات ٹانک ڈیرہ اسمائیل خان ہری پور میں موسلاھار بارش کا امکان-

#جمعرات ::
تمام کےپی کے شمالی سینٹرل اور جنوبی پنجاب کشمیر راولپنڈی اسلام آباد شمالی اور مشرقی بلوچستان کوہ سلیمان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارش کا امکان-

شمالی علاقوں اور کوہ سلیمان کے دریاؤں اور برساتی نالوں میں سیلابی ریلے آسکتے ہیں اللہ ہم کو ہر نقصان سے محفوظ رکھے اور رحمت کی بارش عطا فرماۓ-

شئیر کرو

10/07/2019

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال:-

بدھ تا ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔

کراچی رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان رھے گا-

تیز ہوائیں چلتی رہیں گی سندھ کے مختلف علاقوں میں

#جمعرات::
ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور،سرگودھا، مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

#جمعہ کے روز: ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ،کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے

۔ملک کے دیگر علاقوں سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

کراچی سمدری بادل کا راج ھو گا اور بوندا باندی ھوتی رھے گی-
سندھ کے لیۓ 20 جولائ کے بعد ھی کچھ امید بن سکتی ھے

13 جولائ سے پنجاب اور بالائ سندھ میں گرمی کی لہر داخل ہو گی -درجہ حرارت 50 -49° سیٹی گریڈ تک جا سکتا ھے-

ہفتے سے مون سون کا نیا اسپیل داخل ھو گا- اس سلسلہ سے جنوبی پنجاب بھی بارش ھو گی- اور اس سلسلہ کی شدت درمیانے درجے کی ھوگی- اس سلسلہ کی مذید تفصیل کل دے دی جاۓ گی-

04/07/2019

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو آئندہ چند روز کے دوران شدت اختیار کر جائے گا۔جس کے زیرِ اثر:
جمعرات سے اتوار کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعہ(شام) سے اتوار کے دوران ژوب، ڈی اٗئی خان، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی اٗئی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

Share dosto

28/06/2019

مون سون فورکاسٹ بارش پرھ لو -
Monsoon forecast about Pakistan
مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز جولائی کے دوسرے ہفتے سے ہونے جارہا ہے-
جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ مون سون کی بارشوں کا آغاز شمال مشرقی پنجاب سے ہوتا ہے اور مون سون کی آمد کی نارمل تاریخ یکم جولائی ہوتی ہے-
اور اس میں اس بار کچھ تاخیر ہو گئی ہے اور اب یہ 6 یا 8 جولائی سے شمالی پنجاب میں تشریف لائے گا-سون کی بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی شمالی پنجاب اور باقی علاقوں میں حبس کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا-
اور مون سون 2019 کی بات کی جاۓ تو ہم یہ پیشنگوئی کر رہے ہیں کہ اس بار پاکستان کے تمام کے تمام مونسون کے علاقوں میں نارمل بارش ہوگی پنجاب کے پی کے سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اس بار بہت اچھی بارشوں کا امکان ہے-
مون سون شمالی پنجاب میں چھ سات جولائی سے تشریف لے آئے گا اور کچھ کے پی کے میں بھی تقریباً سات یا آٹھ جولائی سے مون سون آ جائے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ والوں کو دس جولائی تک کا انتظار کرنا پڑے گا
خوشخبری یہ ہے کہ اس بار پورے پاکستان میں بہت اچھی بارشیں ہوں گی اور کہیں پانی کی کمی نہیں رہے گی انشاءاللہ

پنجاب ::

شمالی پنجاب کے علاقے جن میں سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارووال راولپنڈی سرگودھا کھاریاں لالہ موسآ چکوال اٹک شیخوپورہ تلہ تنگ ڈسکہ جہلم کاموکی کے علاقے شامل ہیں میں نارمل سے زیادہ بارش ہوگی اور پورے مون سون سیزن میں اوسطا نارمل کا 120% تک مجموئ بارش کا امکان ہے
Upper punjab will be 120% on average of the normal annual Rainfall in the region.

وسطی پنجاب کے علاقوں لاھور شیخو پورہ ننکانہ صاحب قصور فیصل آباد جھنگ ساھیوال پاکپتن چنیوٹ منڈی بہاولدین خانیوال میاں چنوں تلمبہ اٹھارہ ہزاری گوجرہ ریپالپور ٹوبہ ٹیک سنگھ شور کوٹ سمندری چیچہ وطنی
پیر محل اوکاڑہ پیر محل راۓونڈ سانگلہ سٹی میں نارمل مون سون کی بارش کا امکان ھے - مقدار کا اندازہ نارمل کا 100-110% ھے-
N central Punjab this year monsoon totel will be around 100-110% of noraml avrage rainfall of area.

جنوبی پنجا ب جس میں بہاولنگر چشتیاں حاصل پور بورے والہ وھاڑی ھارون آباد خانیوال جہانئیاں میلسی بہاولپور یزمان احمد پور خان پور رحیم یار خان صادق آباد
کروڑپکہ لودھران ملتان شجاع آباد کبیروالہ لیہ بکھر میاں والی دریا خان کڑوڑ لعل حسین تونسہ مظفر گڑھ راجن پور ڈیرہ غاذی خان میں نارمل بارش کا امکان - فوڈٹ عباس زیادہ بارش ھو گی

South Punjab will be normal in terms of annual rainfall. No water shortages I. A Amounts will be 90-110% average in area of normal

سندھ ::

اپر سندھ نارمل بارش یا معمول سے 20% کم بارش کا امکان-
سینٹرل سندھ نارمل بارش کا امکان -مقدار 90-100% معمول کا-
لوئر سندھ نارمل بارش کا امکان-
کراچی 150-180 ملی میٹر بارش ھو سکتی ھے -
مشرقی سندھ تھرپارکر میں نارمل سے زیادہ بارش ھوگی-تھر میں قحط سالی ختم ھو جاۓ گی- بارش نارمل مقدار کا 110_120%

کے پی کے ::

نارمل سے زیادہ بارش ھو گی - ایبٹ آباد گلیات کالام سوات پارہ چنار شانگلہ ہل زیادہ بارش ھو گی-نارمل کا 110-130% بارش کا امکان

مردان پشاور بٹ خیلہ بنوں منسہرہ ٹانک ٹوپی ڈیرہ اسما ئیل خان لکی مروت میں بھی نارمل بارش کا امکان- بہت اچھی بارش ھو گی - معمول کی بارش متوقع

بلوچستان ::

مشرقی بلوچستان زیادہ بارش ھوگی - ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ-مغربی بلوچستان میں مون سون کا اثر نہیں ھوتا -

کشمیر میں شدید بارش کا امکان ھے - مقدار نارمل کا 120-140% رھنے کا امکان

زیادہ علم اللہ کا-اس کی حکمت بہتر ھوتی ھے

شئیر کرو پاکستان کا موسم

Address

Hasilpur
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hasilpur City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share