NDM Harnai

NDM Harnai National Democratic Movement

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں ھرنائی سنجاوی روڈ پر طورخان کے مقام پر سبزیوں و کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو مسلح افر...
28/04/2024

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں ھرنائی سنجاوی روڈ پر طورخان کے مقام پر سبزیوں و کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو مسلح افراد کی جانب سے روکنے اور ھرنائی کے دیہات میں ایف سی اہلکاروں کا گھر میں گھسنے اور چادر و چاردیواری کے تقدس کی پائمالی کے عوام دشمن واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور ضلع ھرنائی و دیگر علاقوں سے متعلق ریاست اور ریاستی اداروں و خفیہ ایجنسیوں کا عوام دشمن پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ھے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ ضلع ھرنائی میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، بھتہ خوری، بدامنی،لاقانونیت کی اذیت ناک صورتحال مسلط ھے اور ضلع کے عوام کیخلاف ان کاروائیوں میں ملوث عناصر کو ریاستی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل ھے اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بھتہ خوری سرعام جاری ھے اور اسی طرح ٹرانسپورٹ، کول مائینز، زمینداروں پر مسلط دہشت گردی ریاستی اداروں کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ھے جس سے اب ضلع ھرنائی کے تمام باشعور عوام، سیاسی پارٹیاں بخوبی آگاہ ھے ۔بیان میں کہا گیا ھے کہ ضلع ھرنائی میں تمام عوامی آبادی اور تجارت و کاروبار حکومتی فورس ایف سی اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں یرغمال ھے۔سول انتظامیہ مکمل مفلوج اور اپنی اختیارات و فرائض سے بیدخل ھے۔عوام و تاجر اور کاروباری حضرات تمام آئینی، قانونی، انسانی حقوق اور شہری ازادی سے محروم ھے۔ایسے حالات پیدا کیے گئے ہیں جس کے ذریعے عوام کو اپنے آبائی سرزمین، ملکیتوں ، زراعت، ابی و معدنی وسائل سے مکمل بیدخل کرکے نقل مکانی پر مجبور کرنا ھے۔۔ بیان میں کہا گیا ھے کہ ریاستی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کا ضلع ھرنائی سے متعلق عوام دشمن پالیسیوں سے ضلع کے عوام، سیاسی کارکنوں اور ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں سخت غم و غصہ اور تشویش پیدا ھوئی ھے۔ اور ایک جمہوری مزاحمتی تحریک کا آغاز لازمی ھوچکا ھے۔ بیان میں تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا گیا ھے کہ وہ ضلع ھرنائی کی اذیت ناک اور تشویش ناک صورتحال سے متعلق اپنی خاموشی اور روایتی طرزعمل ترک کرکے عوام کی دفاع اور اس اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے مشترکہ طور پر جمہوری مزاحمتی تحریک شروع کرے جو تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں بالخصوص وطن پال، جمہوری و نیشنلسٹ پارٹیوں کا اولین فریضہ ھے۔اور اس جمہوری سیاسی عمل کے ذریعے عوام دشمن ریاستی پالیسی کو ناکام بناکر عوام کے جمہوری و آئینی حقوق کا دفاع کیا جاسکتا ھے ۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپنے عوام کے حق میں ھرنائی جمہوری تحریک میں صف اول کا رول ادا کیا ھے اور اب بھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اور جمہوری احتجاجی تحریک کیلئے تیار ھے۔

28/04/2024

السلام علیکم
نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ
کے کارکنان سے گزارش ہے کہ آج احتجاج میں بھرپور حصہ لے

ہرنائی عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر سید یوسف شاہ دوستوں کے ہمراہ پشاور میں نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ پارٹی کے مرکزی چیرمین...
14/02/2024

ہرنائی عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر سید یوسف شاہ دوستوں کے ہمراہ پشاور میں نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ پارٹی کے مرکزی چیرمین محسن داوڑ کی عیادت کررہے ہے۔
انھوں نے کہاکہ قوم کے محسن پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

13/02/2024

محسن داوڑ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کو ہم کبھی نہیں بولیں گے
خوشحال خان کاکڑ

12/02/2024

خوشخبری
الحمدللہ،
الیکشن کمیشن نے این اے 40 شمالی وزیرستان کا باضابطہ نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

✌️✌️✌️🖤❤️
12/02/2024

✌️✌️✌️🖤❤️

11/02/2024

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آخری زمانے میں بعض علماء ایسے ہونگے جو دنیا حاصل کرنے کے لئے دین اسلام کا سہارا لینگے۔

11/02/2024

اے این پی پارٹی چیرمین ایمل ولی خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ چیرمین محسن داوڑ صاحب پر جو دہشت گردی کا حملہ کیا ایمل ولی خان بھرپور مذمت کی






11/02/2024

🥀Asad dawar🖤❤️✌️

Address

Harnai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NDM Harnai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share