24/08/2026
آج سنٹرل جیل ہری پور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جناب وجیہہ اللہ خان صاحب کے اعزاز میں سپرنٹنڈنٹ جیل جناب نجم عباسی صاحب کی جانب سے ایک پروقار الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
جناب وجیہہ اللہ خان صاحب محکمہ تعلیم سے لیان (lien) پر محکمہ جیل خانہ جات میں تشریف لائے تھے، جہاں انہوں نے تقریباً دو سال تک بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، سنٹرل جیل ہری پور میں اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں سرانجام دیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ہزارہ جناب عمیر خان صاحب، تمام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران تمام افسران کی جانب سے جناب وجیہہ اللہ خان صاحب کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ افسران نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی اور پیشہ ورانہ سفر میں کامیابی، خوشحالی اور مزید ترقی کے لیے دعا کی۔
آخر میں جناب وجیہہ اللہ خان صاحب کی جانب سے بھی سنٹرل جیل ہری پور کے افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا گیا اور دورانِ تعیناتی ملنے والے تعاون اور محبت کو سراہا گیا۔ یہ پروقار تقریب خوشگوار اور یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔