Badhora Haripur Hazara

Badhora Haripur Hazara A Beautiful villages Badhora Haripur,Hazara,Pakistan
Postal Code:22780 ,GPO Haripur.

04/08/2026
03/08/2026

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے
بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجاتی ہے یعنی ساون کا مہینہ ھمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ہوۓ درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے.
درخت زندگی ہیں ۔
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں ۔
بکائن جامن شیشم کچنار پیپل پاپولر پلکن أم امرود وغیرہ کے درخت ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اول ماحول دوست ہیں

نیل کنٹھمشہور نامنیل کنٹھیشناختیہ ایک مشہور پہاڑی بوٹی ہے جو زمین پر پھیلی ہوئی (مفروش) اگتی ہے۔اس کی باقاعدہ شاخیں نہیں...
03/08/2026

نیل کنٹھ
مشہور نام
نیل کنٹھی

شناخت

یہ ایک مشہور پہاڑی بوٹی ہے جو زمین پر پھیلی ہوئی (مفروش) اگتی ہے۔
اس کی باقاعدہ شاخیں نہیں ہوتیں۔
پتے بیضوی اور نسبتاً چوڑے ہوتے ہیں۔
پتوں کی اوپری سطح سبز جبکہ نچلی سطح گہرے سرخی مائل جامنی رنگ کی ہوتی ہے اور قدرے کھردری محسوس ہوتی ہے۔

پھول

اس کے پھول نیلگوں (بنفشی مائل نیلے) رنگ کے ہوتے ہیں۔

مزاج

گرم و تر، جبکہ بعض اطباء کے نزدیک گرم و خشک بدرجہ دوم۔

مقدارِ خوراک

5 سے 7 گرام۔

مقامِ پیدائش

یہ بوٹی عموماً پہاڑی علاقوں میں سطح سمندر سے تقریباً 6,000 سے 8,000 فٹ کی بلندی پر پائی جاتی ہے۔

مصلح

خالص شہد۔

بدل

برہم ڈنڈی۔

افعال و استعمال

نیل کنٹھی کو مصفیِ خون اور دافعِ تپِ کہنہ قرار دیا گیا ہے۔ روایتی طب میں اسے فسادِ خون، آتشک، سوزاک، پھلبہری اور سرخ بادہ جیسے امراض میں معاون دوا کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
پرانے بخاروں میں اس کے خشک پتوں کا سفوف تقریباً ایک گرام صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کرایا جاتا ہے۔

مزید تفصیلی معلومات پہلے کمنٹ میں موجود ہیں۔

انتباہ
یہ معلومات صرف تعلیمی اور آگاہی کے مقاصد کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ کسی بھی جڑی بوٹی یا نسخے کے استعمال سے پہلے مستند طبی ماہر سے ضرور مشورہ کریں۔

اگر یہ معلومات مفید لگیں تو انہیں اپنے دوستوں اور طبی و نباتاتی معلومات میں دلچسپی رکھنے والے افراد تک ضرور پہنچائیں۔

آپ کے علاقے میں نیل کنٹھی کو کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
کمنٹ میں ضرور بتائیں، اور اگر آپ کو اس کے بارے میں کوئی مستند تجربہ یا معلومات ہوں تو وہ بھی شیئر کریں تاکہ سب کے علم میں اضافہ ہو۔


Address

Haripur
22780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badhora Haripur Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Badhora Haripur Hazara:

Shortcuts

Share