Rescue1122 Haripur

Rescue1122 Haripur *Dial Toll free number 1122 in any kind Of Emergency 24 hours Service*

05/09/2026

*ریسکیو 1122 ہری پور*
05 ستمبر 2026

*ہری پور*
صغریٰ ہسپتال میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک روزہ ٹرینینگ سیشن کا انعقاد

*ہری پور*
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ شاہ فہد کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر آپریشن (نارتھ) ارشد اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ذیشان کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے صغریٰ ہسپتال میں عملے کو ریسکیو 1122 کی سروسز اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے 1 روزہ تربیت فراہم کی۔
ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔
انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور ایسے مزید ٹرینینگ سیشن کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی۔

*ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور*

04/09/2026
04/09/2026

*ریسکیو 1122 ہری پور*
04 ستمبر 2026

*ہری پور*
تحصیل غازی میں لینڈ سلائیڈنگ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا دورہ

*ہری پور*
تحصیل غازی کے علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے مختلف گاؤں اور علاقوں کو ملانے والی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چند افراد کے پھنسنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن کے بعد کسی بھی شخص کے *نہ دبے/پھنسے* ہونے کی تصدیق کر دی۔

*ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور*

*ریسکیو 1122 ہری پور* 04 ستمبر 2026 *ہری پور* ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی سول جج سے ملاقات *ہری پور* ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ...
04/09/2026

*ریسکیو 1122 ہری پور*
04 ستمبر 2026

*ہری پور*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی سول جج سے ملاقات

*ہری پور*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں نے سول جج VIII محمد عبداللہ سے جوڈیشل کمپلیکس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں جوڈیشل کمپلیکس میں نصب فائر فائٹنگ سسٹم کی انسپکشن اور اسٹاف کی ٹریننگ سے متعلق بات چیت کی۔
سول جج VIII محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث نقصانات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

*ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور*

03/09/2026

*ریسکیو 1122 ہری پور*
03 ستمبر 2026

*ہری پور*
چھپّر روڈ کے قریب بچہ ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کی کارروائی

*ہری پور*
چھپّر روڈ، کشتی چوک کے قریب پُل کے نیچے ندی دوڑ میں 07 سالہ محسن سکنہ محلہ یونس کالونی ریلوے اسٹیشن ڈوب گیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچہ اسکول سے واپسی پر اپنے والد کے ساتھ ندی دوڑ پر نہانے کیلئے آیا تھا اور نہاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا تھا جسے مقامی افراد نے پانی سے نکال لیا تھا۔

*ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور*

*ریسکیو 1122 ہری پور* 02 ستمبر 2026 *ہری پور*ریسکیو اہلکاروں کیلئے احسن اقدام، IDC کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط *ہری...
02/09/2026

*ریسکیو 1122 ہری پور*
02 ستمبر 2026

*ہری پور*
ریسکیو اہلکاروں کیلئے احسن اقدام، IDC کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

*ہری پور*
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ شاہ فہد کے ریسکیو اہلکاروں کے فلاح و بہبود ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں نے ضلع ہری پور کے ریسکیو اہلکاروں کے لیے اسلام آباد ڈائیگنوٹک سینٹر (IDC) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت (MOU) کی تقریب ریسکیو 1122 ہری پور کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ڈائیگنوٹک سینٹر کی جانب سے ضلع ہری پور کے برانچ منیجر کاشف جنجوعہ اور سپروائزر حسنین نے شرکت کی۔
اس MOU کی بدولت ریسکیو اہلکاروں کو ملک بھر میں کسی بھی اسلام آباد ڈائیگنوٹک سینٹر کی برانچ سے ٹیسٹ کروانے پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔
اس موقع پر اسلام آباد ڈائیگنوٹک سینٹر ہری پور کے برانچ منیجر کاشف جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اہلکار بلا تفریق عوام الناس کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جس کے اعتراف میں اسلام آباد ڈائیگنوٹک سینٹر ریسکیو اہلکاروں کو ملک بھر میں تمام ٹیسٹوں پر رعایت فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اسی محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں۔

*ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور*

Address

Near D Stop & Siddiq-e-Akbar Chowk, Behind Trauma Center, Opposite Ladies Park, Ladies Park Road, GT Road Haripur
Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue1122 Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share