ویلج کونسل سرائے نعمت خان

ویلج کونسل سرائے نعمت خان village council Sarai niamat khan is comunity page which describe the local issues

گاؤں نور پور سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل سرائے نعمت خان کی سیاسی و سماجی شخصیت جناب فرمان تنولی قضائے الٰہی سے وفات پ...
15/03/2026

گاؤں نور پور سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل سرائے نعمت خان کی سیاسی و سماجی شخصیت جناب فرمان تنولی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔جن کا نماز جنازہ آج شام 5 بجے گاؤں نور پور سرائے نعمت خان میں ادا کیا جائے گا۔

اپیل برائے دعا صحت یابی سرائے نعمت خان کا رہائشی عدیل احمد کرکٹ کی دنیا کا بے تاب بادشاہ جو کے دل کے عارضہ میں مبتلا ہے ...
09/03/2026

اپیل برائے دعا صحت یابی
سرائے نعمت خان کا رہائشی عدیل احمد کرکٹ کی دنیا کا بے تاب بادشاہ جو کے دل کے عارضہ میں مبتلا ہے اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں داخل ہے آپ تمام حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی دعاؤں میں ایک ماں کے لخت جگر کو لازمی یاد کریں اللہ پاک عدیل احمد کو خلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے آمین

سرائے نعمت خان: ماسٹر عبدالحنان صاحب( مرحوم)  کے فرزند  اور سابق  ڈسٹرکٹ  اکاؤنٹ آفیسر ضلع ہریپور  جاوید خان سلیمان خیل ...
06/03/2026

سرائے نعمت خان: ماسٹر عبدالحنان صاحب( مرحوم) کے فرزند اور سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ضلع ہریپور جاوید خان سلیمان خیل کے بھائی اسٹیٹ لائف انشورنس کے سینئر سیلز منیجر محمد ادریس خان سلیمان خیل انتقال کر گئے ہیں نمازہ جنازہ کل مورخہ 7۰3۰2026 بروز ہفتہ دن 10 بجے سرائے نعمت خان میں ادا کی جائے گا۔
تمام دوستوں اور جاننے والوں سے گزارش ہے کہ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

“لیاقت خان ترک – خدمت خلق کے حقیقی ہیرو“ہر شہر، ہر گلی، ہر محلے میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی خدمات خاموش لیکن بے مثال ہوت...
03/03/2026

“لیاقت خان ترک – خدمت خلق کے حقیقی ہیرو

“ہر شہر، ہر گلی، ہر محلے میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی خدمات خاموش لیکن بے مثال ہوتی ہیں۔ وہ لوگ جو اپنی زندگی کا مقصد دوسروں کی خوشیوں میں ڈھونڈتے ہیں، اور معاشرتی خدمت کو سب سے بڑا سرمایہ سمجھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک انسان سے ملواتے ہیں… لیاقت خان ترک۔”

“2007 میں، لیاقت خان ترک نے ایک چھوٹے سے قدم سے اپنا سفر شروع کیا۔ صرف ایک سو مستحق افراد کو رمضان کے مہینے میں راشن پیکج دینے کا وعدہ۔ لیکن یہی چھوٹا سا اقدام، آج ایک بڑی روشنی کی صورت اختیار کر چکا ہے—سات سے آٹھ ہزار افراد ہر سال ان کے رمضان پیکجز سے مستفید ہوتے ہیں۔”

“ہر پیکج میں صرف راشن نہیں ہوتا، بلکہ امید، خوشی اور یقین ہوتا ہے کہ کوئی ہمارے بارے میں سوچتا ہے۔ یہ وہ چھوٹی خوشیاں ہیں جو کبھی بھولائی نہیں جا سکتیں۔”

لیاقت خان ترک کے چھوٹے بھائی، فیصل خان ترک، بھی اس سفر میں ان کے ساتھ ہیں۔ یہ بھائی صرف رمضان تک محدود نہیں ہیں، بلکہ مستحق خاندانوں کی مدد، جہیز فنڈ، مساجد اور مدرسوں کی تعمیر میں بھی پیش پیش ہیں۔ ان کا ہر قدم ایک مثال ہے کہ خدمت خلق کس طرح زندگی بدل سکتی ہے۔
۔
“جب دنیا کرونا کے خوف میں ڈوبی ہوئی تھی، لیاقت خان ترک اور فیصل خان ترک نے ہمت نہیں ہاری۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرونا وارڈ قائم کیا، ایمرجنسی وارڈ کی مرمت اور تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کی یہ قربانی ہزاروں زندگیوں کی امید بن گئی۔⸻
“ایسے افراد ہی معاشرے کے حقیقی ہیروز کہلاتے ہیں۔ وہ اپنے مال، وقت اور توانائی کو دوسروں کی خدمت میں لگاتے ہیں، اور اللہ کی رضا کو سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔ جہاں بھی ایسے لوگ موجود ہوں، ہمیں انہیں حوصلہ دینا چاہیے، اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔”

22/02/2026
ماشاءاللہ  ڈاکٹر راجہ محمد عابد خان ترک آف بائیاں احمد علی خان ہری پور۔اللہ پاک مزید ترقی عطا فرمائے
21/02/2026

ماشاءاللہ ڈاکٹر راجہ محمد عابد خان ترک آف بائیاں احمد علی خان ہری پور۔اللہ پاک مزید ترقی عطا فرمائے

20/02/2026

اس رمضان اپنے چھوٹے بچوں کی پکچر ہمیں سینڈ کریں جس جس بچے کا پہلا روزہ ہو ۔اپنی ڈیٹیل کے ساتھ ہم انکی پکچر اپنے پیج پر انکی حوصلہ افزائی کے لیے لگائیں گے

سرائے نعمت خان:سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان کو سرائے نعمت خان علی محمد سرکار کے دربار پر عرس مبارک ک...
25/01/2026

سرائے نعمت خان:سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان کو سرائے نعمت خان علی محمد سرکار کے دربار پر عرس مبارک کے موقع پر گدی نشین بابربشیر شال پہنارہے ہیں۔

30واں سالانہ عرس حضرت علی محمد سرکار سرائے نعمت خانرہنما تحریک انصاف جناب یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی سرائے نعمت ...
25/01/2026

30واں سالانہ عرس حضرت علی محمد سرکار سرائے نعمت خان
رہنما تحریک انصاف جناب یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی سرائے نعمت خان میں علی محمد سرکار کے 30واں سالانہ عرس میں شرکت۔ یوسف ایوب خان اور اکبرایوب خان نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سرائے نعمت خان: سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان سرائے نعمت خان میں سب انسپکٹر محمد نیاز خان کی وفات پر ...
24/01/2026

سرائے نعمت خان: سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان سرائے نعمت خان میں سب انسپکٹر محمد نیاز خان کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کررہے ہیں۔

Address

Village Council Sarai Niamat Khan
Haripur

Telephone

03075585300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ویلج کونسل سرائے نعمت خان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share