𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 𝐇𝐚𝐲𝐚𝐭 𝐊𝐡𝐚𝐧

𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 𝐇𝐚𝐲𝐚𝐭 𝐊𝐡𝐚𝐧 DPO Battgaram

27/05/2026

بٹگرام -: ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ڈپٹی کمشنر اشتیاق خان کے ہمراہ پولیس لائنز مسجد میں پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ نمازِ عیدالاضحیٰ ادا کی ۔

نمازِ عید کے بعد ملکی سلامتی ، امن و امان ، ترقی و خوشحالی اور شہداءِ پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

بعدازاں ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس لائنز میں جوانوں کے ہمراہ عید کے بڑے کھانے میں شرکت کی . جوانوں سے عید ملے اور ان کی خدمات ، قربانیوں اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

17/05/2026

قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں — بٹگرام پولیس کا جرائم اور بدعنوانی کے خلاف دوٹوک مؤقف

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں قانون کی حکمرانی ، میرٹ ، شفافیت اور عوامی مسائل کے فوری حل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال ، غفلت یا کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

بٹگرام پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

بٹگرام -: خیبرپختونخوا پولیس ایک خاندان ہے . اور شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارا فخر ہیں ۔ ان کی فیملیز ہمارے لیے ن...
07/05/2026

بٹگرام -: خیبرپختونخوا پولیس ایک خاندان ہے . اور شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارا فخر ہیں ۔ ان کی فیملیز ہمارے لیے نہایت محترم اور خصوصی اہمیت کی حامل ہیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے شہید کنسٹیبل نیاز محمد کے والد محترم اور بھائی سے ملاقات کی ، جو خود بھی خیبرپختونخوا پولیس کا حصہ ہیں ۔

ڈی پی او نے اہل خانہ کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

ڈی پی او نے شہید سن کوٹہ سے متعلق درخواست بھی وصول کی اور اس پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی ۔

ڈی پی او نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی . ان کا خون قوم کی امانت ہے اور ان کے اہل خانہ کی خدمت و حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام -: پہلا آر پی او ہزارہ والی بال ٹورنامنٹ کا پروقار افتتاحآر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات پر پولیس جوانوں ...
01/05/2026

بٹگرام -: پہلا آر پی او ہزارہ والی بال ٹورنامنٹ کا پروقار افتتاح

آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات پر پولیس جوانوں کی جسمانی فٹنس اور ذہنی استعداد کو بہتر بنانے کے لیے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق خان اور دیگر افسران کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

کھیلوں کے فروغ سے پولیس فورس میں ٹیم ورک ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔

ٹورنامنٹ کا مقصد جوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور فورس میں مثبت ماحول کو فروغ دینا ہے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام -: ضلعی پولیس سربراہ قمر حیات خان (PSP) کی زیر صدارت اہم کرائم اجلاساجلاس میں ایس پی شعبہ تفتیش ، ایس ڈی پی اوز ،...
01/05/2026

بٹگرام -: ضلعی پولیس سربراہ قمر حیات خان (PSP) کی زیر صدارت اہم کرائم اجلاس

اجلاس میں ایس پی شعبہ تفتیش ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، ٹریفک انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ جبکہ سرکل الائی کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

اجلاس کے دوران افسران کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا گیا اور جرائم کے تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی گئی
ڈی پی او نے ہدایت کی کہ شہریوں کی عزتِ نفس کا ہر حال میں خیال رکھا جائے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی ، صبر اور پیشہ وارانہ انداز اپنایا جائے ۔

انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر اور تیز کرنے جبکہ قانون کی بلا امتیاز عملداری یقینی بنانے پر زور دیا ۔

امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وساٸل بروۓ کار لاٸیں جاٸیں گے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

29/04/2026

تھانہ سٹی و پولیس لائنز کا دورہ ، افسران کو اہم ہدایات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے تھانہ سٹی اور پولیس لائنز کا اچانک دورہ کیا . جہاں سیکیورٹی ، صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ جبکہ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاٶن جاری رکھا جاۓ ۔

عوامی خدمت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ لہٰذا ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام -: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں ایس پی تف...
23/04/2026

بٹگرام -: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں ایس پی تفتیش ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈی ایس پی سرکل بھی شریک تھے ۔

ڈی پی او نے ڈی آر سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ممبران بلا معاوضہ محنت اور خلوص سے عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ جس سے تنازعات کے پرامن حل ، عدالتوں پر بوجھ میں کمی اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے ۔

اجلاس میں کارکردگی مزید بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا ۔ جبکہ آخر میں ڈی پی او نے نمایاں خدمات پر ڈی آر سی ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

Address

Haripur

Telephone

+92943412077

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 𝐇𝐚𝐲𝐚𝐭 𝐊𝐡𝐚𝐧 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share