06/09/2026
ہفتہ جاری رہنے والی خصوصی صفائی مہم..
ٹی ایم اے خانپور کی جانب سے ایک ہفتہ جاری رہنے والی خصوصی صفائی مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، گلیوں اور اہم مقامات پر صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مہم کے دوران کوڑا کرکٹ اٹھانے، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی، نالیوں کی صفائی اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملہ متحرک ہے۔
اس خصوصی مہم کا مقصد خانپور شہر کو صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اور شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔