Hamara Garhan

Hamara Garhan We represent, educate, and interpret the people of Garhan - a small village of Haripur - KPK, Pakistan.

Welcome on board!!

گرہان اور اس ملحقہ آبادیوں کے باشندوں کا ترجمان پیج جو اپنے علاقے کی تعلیم، تربیت اور ترقی کا خواہاں ہے۔ ہمارے ساتھ رہیں! سب لوگوں کی طرح ہم بھی بری طرزِسیاست، گرتی معیشت، زوال کی پستیوں کو چھوتی ہوئی اخلاقیات، انحطاط کا شکار فنونِ لطیفہ اور شترِبے مہار میڈیا پر لکھ سکتے ہیں۔۔۔ مگر ہم میں اور
دوسروں میں فرق کیا رہ جائے گا؟

ہم نے اپنے لئے نسبتاََ مختلف اور مشکل میدانِ عمل کا

انتخاب کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ عوام کو تعلیم اور شعور کے ہتھیاروں سے لیس کیا جائے اور اُن کو حق دیا جائے کہ خود طے کریں کہ اُن کے لئے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے۔ یہی ہماری دعوت ہے اور یہی ہماری کوشش۔
ہم نے کبھی بھی عقل کل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا اور ہم ہمیشہ اپنی کم علمی اور کم مائیگی سے خائف رہے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم کہیں پر غلط ہیں تو ہر سطح پر ہماری تصحیح کیجئے۔ آپ دیکھیں گے کہ ہم بہت اچھے سیکھنے والے ہیں۔
ہم اپنی حقیقت پر کبھی شرمندہ نہیں ہوئے اور نہ ہی آئندہ ہوں گے۔ ہم چھوٹے ضرور ہیں مگر ہماری سوچ بہرحال بڑی ہے اور ہم اس کا پرچار کرتے رہیں گے۔ آپ کیا سوچتے ہیں یہ ہمارے لئے عذر نہیں۔
یہی اس پیج کی انفرادیت ہے!
ویلکم ٹو گرہان!!

احتیاط کریں — سانپ اور زہریلے کیڑوں کا موسمیہ موسم سانپوں اور دیگر زہریلے کیڑوں کے نکلنے کا ہے، اس لیے گاؤں کے تمام لوگ ...
22/08/2026

احتیاط کریں — سانپ اور زہریلے کیڑوں کا موسم
یہ موسم سانپوں اور دیگر زہریلے کیڑوں کے نکلنے کا ہے، اس لیے گاؤں کے تمام لوگ خصوصاً بچے اور بزرگ احتیاط کریں۔ رات کے وقت باہر نکلتے ہوئے ٹارچ ضرور استعمال کریں اور جھاڑیوں، پتھروں اور لکڑیوں کے ڈھیروں کے قریب احتیاط کریں۔
اگر سانپ کاٹ لے تو فوراً کیا کریں؟
متاثرہ شخص کو پرسکون رکھیں اور کم سے کم حرکت کروائیں۔
کاٹے ہوئے حصے کو زیادہ حرکت نہ دیں۔
فوراً قریبی ہسپتال یا طبی مرکز لے جائیں۔
سانپ کو پکڑنے یا مارنے کی کوشش نہ کریں؛ اگر محفوظ ہو تو صرف اس کی تصویر یا شکل ذہن میں رکھیں۔
زخم کو کاٹنا، چوسنا، بلیڈ لگانا یا ٹورنیکیٹ باندھنا نہ کریں۔

اہم اطلاع:
گاؤں میں خالد خان لالا صاحب دم کرتے ہیں۔ تاہم سانپ کے کاٹنے کی صورت میں دم کے ساتھ ساتھ فوری طبی امداد اور ہسپتال پہنچانا سب سے ضروری ہے۔
اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں اور یہ اطلاع دوسروں تک بھی پہنچائیں۔

اطلاعِ جنازہانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہحفیظ عرف حفیظ لالا  زیب خان فارم ہاؤس میں ملازم کے بیٹے اسد انتقال ...
22/08/2026

اطلاعِ جنازہ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
حفیظ عرف حفیظ لالا زیب خان فارم ہاؤس میں ملازم کے بیٹے اسد انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ بروز اتوار، 23 اگست 2026، صبح 9:00 بجے KTS سیکٹر 3، نیو سرکاری قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم گاؤں آمدتمام والدین اور اہلِ علاقہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم بروز منگل، 25 اگست 202...
22/08/2026

حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم گاؤں آمد
تمام والدین اور اہلِ علاقہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم بروز منگل، 25 اگست 2026ء کو گاؤں گرہان جناب شجاعت خان کے ڈیرے پر موجود ہوگی۔
والدین سے خصوصی گزارش ہے کہ اپنے چھوٹے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں پولیو، خسرہ، نمونیا اور دیگر خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
بچوں کی بروقت ویکسینیشن نہ صرف ان کی صحت اور بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے بلکہ پورے معاشرے کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ ساتھ لائیں اور اس اہم موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔
تاریخ: منگل، 25 اگست 2026ء
مقام: گاؤں گرہان، جناب شجاعت خان کا ڈیرہ
رابطہ: نور الامین — 03157403063
اپنے بچوں کی صحت، اپنے گاؤں کا محفوظ مستقبل۔
آئیں، اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور صحت مند معاشرے کی بنیاد مضبوط کریں۔

ضلع ہریپور میں لمپی سکن — مویشی پال حضرات احتیاط کریںضلع ہریپور کے مختلف علاقوں، خصوصاً سریکوٹ، گدوالیاں اور گردونواح می...
22/08/2026

ضلع ہریپور میں لمپی سکن — مویشی پال حضرات احتیاط کریں
ضلع ہریپور کے مختلف علاقوں، خصوصاً سریکوٹ، گدوالیاں اور گردونواح میں لمپی سکن کے کیسز کی اطلاعات تشویش کا باعث ہیں۔ کسان بھائی اپنے جانوروں پر خصوصی نظر رکھیں۔
لمپی سکن کی علامات
• تیز بخار
• جسم پر سخت گول گانٹھیں
• آنکھ اور ناک سے پانی آنا
• بھوک کم ہونا اور کمزوری
• دودھ میں کمی
• ٹانگوں یا جسم پر سوجن
• گانٹھوں کا پھٹ کر زخم بن جانا
یہ ایک وائرل بیماری ہے جو مچھر، مکھی اور چیچڑ جیسے خون چوسنے والے کیڑوں کے ذریعے پھیل سکتی ہے۔
جانور بیمار ہو تو فوراً کیا کریں؟
بیمار جانور کو صحت مند جانوروں سے الگ کریں۔
اسے منڈی یا دوسرے فارم پر منتقل نہ کریں۔
باڑے سے گوبر، گندگی اور کھڑا پانی ختم کریں۔
مچھر، مکھی اور چیچڑوں کی روک تھام کریں۔
صاف پانی اور مناسب خوراک دیں۔
زخموں کو صاف رکھیں اور غیر منظور شدہ چیزیں زخم پر نہ لگائیں۔
ویٹرنری ڈاکٹر یا محکمہ لائیو اسٹاک سے فوری رابطہ کریں۔
💊 معاون دیکھ بھال
جانور کی قوتِ مدافعت اور غذائی ضروریات کے لیے Vitamin A, D3 & E ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے دیے جا سکتے ہیں۔
بخار اور درد کی صورت میں Pandol، Brufen syrup یا دوسری دوا جانور کے وزن اور حالت کے مطابق خوراک ڈاکٹر سے طے کروائیں۔ الرجی یا خارش کی صورت میں Evil/الرجی کی دوا بھی صرف ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے دیں،
دیسی ٹوٹکے
دیہی علاقوں میں بعض مویشی پال حضرات درج ذیل چیزیں بطور معاون گھریلو طریقہ استعمال کرتے ہیں:
پیاز، پودینہ، سبز مرچ اور تھوڑی مقدار میں کالا نمک خوراک میں دینا۔
1 پاؤ گھی + 50 گرام ہلدی + 50 گرام کالی مرچ ملا کر دینا۔
باڑے/فارم میں دونی میں گندھک رکھنا تاکہ کیڑوں سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔
یہ دیسی طریقے لمپی سکن وائرس کا ثابت شدہ علاج نہیں ہیں۔ انہیں صرف معاون طریقہ سمجھیں اور استعمال سے پہلے ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
کالا موبل آئل یا کوئی غیر منظور شدہ تیل زخموں پر ہرگز نہ لگائیں؛ اس سے جلد اور زخم کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ویکسینیشن نہ بھولیں
لمپی سکن کی روک تھام میں ویکسینیشن، متاثرہ جانور کی علیحدگی، صفائی اور کیڑوں کا کنٹرول اہم اقدامات ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک سے گزارش
سریکوٹ، گدوالیاں اور ہریپور کے دیگر متاثرہ علاقوں میں:
جانوروں کا فوری سروے کیا جائے
ویکسینیشن کا مؤثر انتظام کیا جائے
ویٹرنری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائیں
کسانوں کو بیماری سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے
مچھر، مکھی اور چیچڑوں کی روک تھام کے لیے رہنمائی دی جائے
سرکاری ویکسین اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے
کسان بھائیو! بیماری کو چھپائیں نہیں۔ بیمار جانور فوراً الگ کریں، صفائی رکھیں، کیڑوں سے بچاؤ کریں اور بروقت ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
اپنے جانور کی حفاظت کریں، دوسرے مویشیوں کو بھی محفوظ رکھیں۔

#ہریپور #مویشی #سریکوٹ #گدوالیاں

22/08/2026

ماجد خان لالا اور نعیم خان کی خوبصورت گپ شپ
یہ ماجد خان لالا کا ایک خوبصورت اور سبق آموز پیغام ہے کہ زندگی میں کوئی بھی کام شروع کریں تو صبر، مستقل مزاجی اور سیکھنے کا جذبہ ضروری ہے۔ ابتدا کا نقصان ناکامی نہیں بلکہ تجربہ ہوتا ہے۔
لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنا، اچھائی کا جواب اچھائی سے دینا اور اپنوں کی غلطیوں کو معاف کرنا ہی اصل بڑائی ہے۔ اور زندگی میں کسی نہ کسی مثبت شوق کو ضرور زندہ رکھیں کیونکہ شوق انسان کو اندر سے زندہ اور خوش رکھتا ہے_
ماجد خان لالا اور نعیم خان کی یہ گپ شپ واقعی ایک خوبصورت اور مثبت پیغام ہے۔

20/08/2026

اطلاعِ فوتگی
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سابقہ گریان والے مرحوم بابو ایاز صاحب کی صاحبزادی، دکاندار وحید احمد ، ڈاکٹر قدرت اعلہی صاحبان کی بھانجی اور گوہر ایاز خان کی ہمشیرہ انتقال فرما گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ صبح 10 بجے محلہ آصف آباد، شیرانوالہ گیٹ سے اٹھائی جائے گی۔

نوٹ: نمازِ جنازہ ڈورہ شاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

خطرے کی گھنٹی: کانگریس گھاس تیزی سے پھیل رہی ہےسائنسی نام: پارتھینیم ہسٹیروفورس (Parthenium hysterophorus)گرھان(ہری پور)...
20/08/2026

خطرے کی گھنٹی: کانگریس گھاس تیزی سے پھیل رہی ہے
سائنسی نام: پارتھینیم ہسٹیروفورس (Parthenium hysterophorus)
گرھان(ہری پور) اور خیبر پختونخوا کے عوام سے خصوصی گزارش ہے کہ اس اہم معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ ہر شخص اس نقصان دہ جڑی بوٹی کو پہچان سکے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
آج کل گلیوں، سڑکوں کے کناروں، خالی جگہوں، کھیتوں، چراگاہوں اور گھروں کے آس پاس سفید پھولوں والی ایک جڑی بوٹی تیزی سے پھیلتی نظر آ رہی ہے۔ اسے عام طور پر کانگریس گھاس کہا جاتا ہے۔
یہ ایک تیزی سے پھیلنے والی نقصان دہ جڑی بوٹی ہے جو انسانی صحت، مویشیوں، فصلوں اور قدرتی ماحول کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
انسانی صحت کے لیے خطرہ
کانگریس گھاس کے پھولوں کا زرِگل اور پودے کے ذرات بعض حساس افراد میں الرجی اور دیگر مسائل پیدا کر سکتے ہیں، جن میں:
• جلد پر خارش، سوزش اور الرجی
• ناک اور آنکھوں میں الرجی
• چھینکیں اور سانس لینے میں دشواری
• دمے کی علامات میں اضافہ
• بعض افراد میں شدید الرجی کا ردِعمل
شامل ہو سکتے ہیں۔
خصوصاً بچے، بزرگ اور الرجی یا سانس کی تکالیف والے افراد اس کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
مویشیوں کے لیے نقصان
اگر گائے، بھینس یا دوسرے مویشی اس جڑی بوٹی کو کھائیں تو ان کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
اس کے نتیجے میں:
• جانوروں کی صحت اور جسمانی حالت متاثر ہو سکتی ہے
• منہ اور جلد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں
• دودھ کے ذائقے اور معیار پر منفی اثر پڑ سکتا ہے
لہٰذا ضروری ہے کہ کانگریس گھاس کو جانوروں کے چارے میں شامل ہونے سے روکا جائے۔
فصلوں اور زمین کے لیے خطرہ
کانگریس گھاس بہت تیزی سے پھیلنے والی جڑی بوٹی ہے۔ ایک پودا تقریباً 25 ہزار تک بیج پیدا کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ تھوڑے عرصے میں بڑے علاقے تک پھیل سکتی ہے۔
یہ گندم، سبزیوں، چارے اور دیگر فصلوں کے ساتھ زمین کے پانی، غذائی اجزا اور جگہ کے لیے مقابلہ کرتی ہے، جس سے فصلوں کی پیداوار اور چراگاہوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
قدرتی ماحول پر اثرات
کانگریس گھاس دوسری نباتات کی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے اور بعض علاقوں میں مقامی پودوں اور قدرتی نباتاتی تنوع کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
اس لیے اس کے پھیلاؤ کو شروع ہی میں روکنا زیادہ آسان اور مؤثر ہے۔
حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل
حکومتِ خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ ہری پور اور محکمہ زراعت سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے اور:
عوام میں کانگریس گھاس کی شناخت اور نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔
ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو اس کے نقصانات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔
محکمہ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے کر اس جڑی بوٹی کی مناسب تلفی کے لیے عوام کو رہنمائی فراہم کریں۔
سکولوں، کالجوں، مساجد اور مقامی کمیونٹی کے ذریعے آگاہی پیدا کی جائے۔
زرعی زمینوں، چراگاہوں اور آبادیوں میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ہم شہری کیا کر سکتے ہیں؟
کانگریس گھاس کو پھول اور بیج بننے سے پہلے ختم کرنا زیادہ مؤثر ہے۔
اسے نکالتے وقت دستانے، ماسک اور مناسب حفاظتی لباس استعمال کریں۔
اسے ننگے ہاتھوں سے نہ چھوئیں کیونکہ حساس افراد میں جلدی الرجی اور سوزش پیدا ہو سکتی ہے۔
پودے کو نکالتے وقت احتیاط کریں تاکہ اس کے بیج مزید علاقوں میں نہ پھیلیں۔
پھول یا بیج والی بوٹی کو کھلے عام جلانے سے گریز کریں اور محفوظ تلفی کے لیے محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں۔
اسے جانوروں کے چارے میں شامل ہونے سے روکیں۔
اگر کسی علاقے میں یہ بڑی تعداد میں پھیل چکی ہے تو مقامی محکمہ زراعت یا متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں۔
گرھان اور ہری پور کے عوام سے خصوصی اپیل
گرھان ہری پور اور گردونواح کے رہائشی خصوصاً اپنے کھیتوں، گھروں کے اطراف، راستوں اور خالی جگہوں پر اس جڑی بوٹی پر نظر رکھیں۔
اگر کہیں کانگریس گھاس بڑی تعداد میں نظر آئے تو احتیاط کے ساتھ متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی آگاہ کریں۔
آئیے مل کر اپنا علاقہ محفوظ بنائیں
کانگریس گھاس انسانی صحت، مویشیوں، فصلوں اور قدرتی ماحول کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ بن سکتی ہے۔
آئیں، بروقت آگاہی اور ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے گرھان ، ہری پور، اور پورے خیبر پختونخوا کو اس کے ممکنہ نقصانات سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اہم معلومات ہر گھر، ہر کسان اور ہر گاؤں تک پہنچ سکے۔


#گرھان



#زراعت

20/08/2026

ماشاءاللہ
دانیال عباسی نے گاؤں کی یہ خوبصورت ویڈیو بھیجی، دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔
اپنے گاؤں کی مٹی، قدرتی حسن اور سادہ زندگی کی خوبصورتی ہی کچھ اور ہے۔

،

سلطان محمود غزنوی کا دربار لگا ہوا تھا ۔ دربار  میں ہزاروں افراد شریک تھے ، جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی تھے ۔ سلطان ...
19/08/2026

سلطان محمود غزنوی کا دربار لگا ہوا تھا ۔ دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے ، جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی تھے ۔ سلطان محمود نے سب کو مخاطب کر کے کہا کوئی شخص مجھے حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت کروا سکتا ہے ؟
سب خاموش رہے ، دربار میں بیٹھا اک غریب دیہاتی کھڑا ہوا اور کہا میں زیارت کرا سکتا ہوں .سلطان نے شرائط پوچھی تو عرض کرنے لگا 6 ماہ دریا کے کنارے چلہ کاٹنا ہو گا لیکن میں اک غریب آدمی ہوں میرے گھر کا خرچا آپ کو اٹھانا ہو گا ۔
سلطان نے شرط منظور کرلی ، اس شخص کو چلہ کے لیے بھیج دیا گیا اور گھر کا خرچہ بادشاہ کے ذمے ہو گیا ۔
6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان نے اس شخص کو دربار میں حاضر کیا تو دیہاتی کہنے لگا حضور کچھ وظائف الٹے ہو گئے ہیں لہٰذا 6 ماہ مزید لگیں گے ۔
مزید 6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان محمود کے دربار میں اس شخص کو دوبارہ پیش کیا گیا تو بادشاہ نے پوچھا میرے کام کا کیا ہوا.... ؟
یہ بات سن کے دیہاتی کہنے لگا بادشاہ سلامت کہاں میں گنہگار اور کہاں حضرت خضر علیہ السلام ۔ میں نے آپ سے جھوٹ بولا .... میرے گھر کا خرچا پورا نہیں ہو رہا تھا ، بچے بھوک سے مر رہے تھے ، اس لیے ایسا کرنے پر مجبور ہوا ۔

سلطان محمود غزنوی نے اپنے اک وزیر کو کھڑا کیا اور پوچھا اس شخص کی سزا کیا ہے ؟ وزیر نے کہا اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ جھوٹ بولا ہے ، لہٰذا اس کا گلا کاٹ دیا جائے ۔ دربار میں اک نورانی چہرے والے بزرگ بھی تشریف فرما تھے ، کہنے لگے بادشاہ سلامت اس وزیر نے بالکل ٹھیک کہا ۔

بادشاہ نے دوسرے وزیر سے پوچھا آپ بتاو اس نے کہا کہ اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ فراڈ کیا ہے ، اسکا گلا نہ کاٹا جائے بلکہ اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے تاکہ یہ ذلیل ہو کر مرے ، اسے مرنے میں کچھ وقت تو لگے دربار میں بیٹھے اسی نورانی چہرے والے بزرگ نے کہا بادشاہ سلامت یہ وزیر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ۔

سلطان محمود غزنوی نے اپنے پیارے غلام ایاز سے پوچھا تم کیا کہتے ہو ؟ ایاز نے کہا بادشاہ سلامت آپ کی بادشاہی سے اک سال اک غریب کے بچے پلتے رہے ، آپ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آئی اور نہ ہی اس کے جھوٹ سے آپ کی شان میں کوئی فرق پڑا ۔ اگر میری بات مانیں تو اسے معاف کر دیں ، اگر اسے قتل کر دیا تو اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے ۔ ایاز کی یہ بات سن کر محفل میں بیٹھا وہی نورانی چہرے والا بابا کہنے لگا ایاز بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ۔

سلطان محمود غزنوی نے اس بابا جی کو بلایا اور پوچھا آپ نے ہر وزیر کے فیصلے کو درست کہا اس کی وجہ مجھے سمجھائی جائے ۔
بابا جی کہنے لگا بادشاہ سلامت پہلے نمبر پر جس وزیر نے کہا اسکا گلا کاٹا جائے وہ قوم کا قصائی ہے اور قصائی کا کام ہے گلے کاٹنا ۔ اس نے اپنا خاندانی رنگ دکھایا غلطی اس کی نہیں آپ کی ہے کہ آپ نے اک قصائی کو وزیر بنا لیا ۔
دوسرا جس نے کہا اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے اُس وزیر کا والد بادشاہوں کے کتے نہلایا کرتا تھا ، کتوں سے شکار کھیلتا تھا ، اسکا کام ہی کتوں کا شکار ہے تو اس نے اپنے خاندان کا تعارف کرایا ۔ آپکی غلطی یے کہ ایسے شخص کو وزارت دی جہاں ایسے لوگ وزیرہوں وہاں لوگوں نے بھوک سے ہی مرنا ہے ۔

اور تیسرا ایاز نے جو فیصلہ کیا تو سلطان محمود سنو ایاز سیّد زادہ ہے ۔ سیّد کی شان یہ ہے کہ سیّد اپنا سارا خاندان کربلا میں ذبح کرا دیتا یے مگر بدلا لینے کا کبھی نہیں سوچتا ۔
سلطان محمود اپنی کرسی سے کھڑا ہو جاتا ہے اور ایاز کو مخاطب کر کہ کہتا ہے ایاز تم نے آج تک مجھے کیوں نہیں بتایا کہ تم سیّد ہو ۔
ایاز کہتا ہے آج تک کسی کو اس بات کا علم نہ تھا کہ ایاز سیّد ہے لیکن آج بابا جی نے میرا راز کھولا آج میں بھی ایک راز کھول دیتا ہوں ، "اے بادشاہ سلامت یہ بابا کوئی عام ہستی نہیں یہی حضرت خضر علیہ السلام ہیں۔ "
"شبلی نعمانی کی کتاب سے"
منقول
Urdu stories

. . . اس سے ہمیں ایک بڑا سبق ملتا ہے جب کوئی بندہ کوئی بات کر رہا ہو اس کی بات کو غور سے سنا جائے کیونکہ وہ اپنی حیثیت سوچ بتا رہا ہوتا ہے

19/08/2026

زیب خان فارم ہاؤس، گرھان 🏡

گرھان میں واقع زیب خان فارم ہاؤس اپنی خوبصورتی، پُرسکون ماحول اور دلکش قدرتی مناظر کی وجہ سے ایک بہترین جگہ ہے۔

اگر آپ بھی اس خوبصورت فارم ہاؤس کا وزٹ کرنا چاہتے ہیں تو مزید معلومات اور وزٹ کے لیے رابطہ کریں:

📞 موبائل:
0300-5244801

ایک بار ضرور تشریف لائیں اور گرھان کی خوبصورتی کے درمیان کچھ یادگار لمحات گزاریں۔

زیب خان فارم ہاؤس — خوبصورت ماحول، پُرسکون لمحات!

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Garhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share