Voice of haripur PTI

Voice of haripur PTI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of haripur PTI, Political organisation, Haripur.

Chairman Imran Khan will be in an exclusive interview with Orya Maqbool Jan -Official on 92 News HD Plus tonight at 7:00...
03/05/2023

Chairman Imran Khan will be in an exclusive interview with Orya Maqbool Jan -Official on 92 News HD Plus tonight at 7:00 PM.

03/05/2023

09/01/2023

روز روز یوٹیلٹی سٹوروں کے آگے ذلیل ہونے اور دھکے کھانے سے بہتر ہے کہ ایک ہی بار اس ظالمانہ نظام کے خلاف نکلیں اور اپنا مستقبل بہتر بنائیں

علامہ راجہ ناصر عباس اور MWM کے وفد سے کل ایک نہایت شاندار ملاقات کی۔ تمام غلط فہمیاں دور ہوئیں اور انہوں نے ہماری حقیقی...
09/01/2023

علامہ راجہ ناصر عباس اور MWM کے وفد سے کل ایک نہایت شاندار ملاقات کی۔ تمام غلط فہمیاں دور ہوئیں اور انہوں نے ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کےحوالے سے اپنے عزم وحمایت کا اعادہ کیا۔ میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ پنجاب و پختونخوا میں انہیں جو بھی مسائل درپیش ہوں گے ہم انہیں حل کریں گے!

17/10/2022

ہری پور حویلیاں کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ وہاں دنگا شروع ہو چکا ہے۔اس وقت علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ وجہ یہ کہ سعد رضوی لاہور سے آج ہری پور پہنچا۔ ایک ضلع کا جلوس دوسرے ضلع میں لیکر جانے لگا تو انتظامیہ نے روکا۔انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود جلوس ایبٹ آباد کی طرف روانہ کر دیا۔ یہ جلوس میلاد کے سلسلے میں نکالا گیا اور ضد میں نکالا گیا۔

ابھی فوج کو طلب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اب تک ایک پولیس اہلکار جان بحق ہو چکا ہے اور درجنوں شدید زخمی ہیں۔ کراس فائرنگ میں جلوس کے شرکاء بھی زخمی ہوئے ہیں۔

جونئیر رضوی اور اس کی تنظیم کو جن کا آشیر باد حاصل ہے وہ اس کو بطور پریشر گروپ استعمال کرتے ہیں اور ان کا مفاد اس کو ختم کرنے میں نہیں۔
مہدی بخاری

ہم ہری پور اور ایبٹ آباد. میں کسی قسم کا انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ جلسے جلوس پر مکمل پابندی DPO ایبٹ آبا...
16/10/2022

ہم ہری پور اور ایبٹ آباد. میں کسی قسم کا انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ جلسے جلوس پر مکمل پابندی DPO ایبٹ آباد سجادخان

ہری پور سے حویلیاں جانےنوالے راستوں کو بند کرنے کے لیے   کنٹینرز پہنچا دئے گئے۔
15/10/2022

ہری پور سے حویلیاں جانےنوالے راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دئے گئے۔

  Karachi ❤️
15/10/2022

Karachi ❤️

ہمارے جوہری اثاثوں کے حوالے سے امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر میرے 2 سوالات ہیں:1۔ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں امریکی صد...
15/10/2022

ہمارے جوہری اثاثوں کے حوالے سے امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر میرے 2 سوالات ہیں:

1۔ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں امریکی صدر اس بلاجواز نتیجے پر کن معلومات کی بنیاد پر پہنچے جبکہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کےباعث میں جانتا ہوں کہ ہمارا جوہری کمانڈ و کنٹرول سسٹم دنیا کے محفوظ ترین نظاموں میں سے ایک ہے؟

2۔ امریکہ، جو کہ دنیا بھر میں جنگوں میں ملوث رہا ہے، کے برعکس پاکستان نےخاص طور پر جوہری صلاحیت کے حصول کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟ یہ حقیقت بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ بائیڈن کے بیان سے امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی اور ”امریکہ سےتعلقات کی بحالی و ترتیبِ نو“ کےدعویٰ کی حیثیت جھلکتی ہے کیا یہ ہے”ترتیبِ نو“؟

یہ حکومت نااہلی کےتمام ریکارڈز توڑ چکی ہے۔ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ ہمیں معاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیلنے اور اپنے لئے NRO-2 کے بندوبست سمیت وائیٹ کالر مجرموں کو ملک لوٹنےکا لائسنس تھمانے سے ہٹ کر یہ سرکار ہماری قومی سلامتی پر بھی مکمل سمجھوتہ کر گزرے گی۔
🖇️
https://www.dawn.com/news/1715159

15/10/2022

بغیر کسی ریٹ لسٹ کہ ہری پور میں روٹی 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی

14/10/2022

ہری پور پریس کلب پر اگر کسی ان پڑھ صحافی کو کسی بھی عہدہ پر مسلط کیا گیا تو عدالت اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں چیلنج کیا جائے گا
ہم خیال سینیر جرنلسٹ کونسل کا اعلان

14/10/2022

تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل، ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدت اختیارکرگیا

تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آنے کے بعد ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدت اختیار کرگیا۔

ذرائع کے مطابق تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آگیا ہے جس کے بعدکراچی، حیدرآباد، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب میں بھی بریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لیسکو کا سسٹم بھی ٹرپ کر رہا ہے، گرڈ فریکوئنسی بھی50 سے نیچے چلی گئی ہے جو تشویش ناک ہے ، لیسکو کےکئی گرڈ اسٹیشن ایک ساتھ بندکیے جا رہے ہیں

ذرائع نے بتایا ہےکہ وزارت پاور نے موجودہ بحران کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اعلیٰ سطح کی کمیٹی 2 روز میں حقائق سامنے لائےگی، وزارت پاورکا دعویٰ ہے کہ رات 9 بجے تک سسٹم کو بحال کردیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 17000 میگاواٹ ہے، سسٹم میں اس وقت 11 ہزار میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوٹہ 1975 میگاواٹ رہ گیا ہے، 4 ہزارمیگاواٹ کی طلب ہے اور رسد آدھی مل رہی ہے، تمام فیڈرز کو 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا کہہ دیا ہے، بعض علاقوں میں گرڈ ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے بھی بند رہےگا۔

خیال رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، حکام کے مطابق صبح کی گئی بجلی رات تک آئےگی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بھی بند ہے۔

کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہےکہ اسٹریٹجک تنصیبات اور اسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے،کئی ایک علاقوں ميں بھی بجلی کی بحالی کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن بیشتر علاقے اب تک بجلی سے محروم ہیں۔

کراچی کے قریب دو ہائی وولٹیج لائنز بیک وقت گریں: وزير توانائی
دوسری جانب وفاقی وزير توانائی خرم دستگیر نےکہا ہےکہ کراچی کے قریب دو ہائی وولٹیج لائنز بیک وقت گریں، جو حیران کن ہے، پانچ سو کے وی کی دو لائنز میں خرابی کے نتیجے میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، چار ہزار سات سو میگا واٹ پاور بحال کرچکے، فیصل آباد اور ملتان ریجن میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔

ادھر این

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of haripur PTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share