PTC Hangu

PTC Hangu Training for Excellence | Discipline | Professional Policing
Official Page of PTC Hangu

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں سی ٹی ڈی افسران کے لیے "اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پیشہ ورانہ اخلاقیات" پر آن لائن لیکچر کا ...
11/06/2026

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں سی ٹی ڈی افسران کے لیے "اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پیشہ ورانہ اخلاقیات" پر آن لائن لیکچر کا انعقاد

آج مورخہ 11 جون 2026 کو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں جاری کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) ایڈوانس کورس کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کے سلسلے میں جناب رضوان منظور، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کی خصوصی ہدایات پر ایک آن لائن لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ رمضان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے "Observance of Ethics at Workplace in the Light of Teachings of Islam" کے موضوع پر تفصیلی اور فکر انگیز لیکچر دیا۔
محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ رمضان نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں اخلاقیات، دیانت داری اور ذمہ داری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی اور عوامی اعتماد کے حصول کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کا ہونا بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں دیانت داری، انصاف، امانت، وقت کی پابندی، باہمی احترام اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات ہمیں اختیارات کے درست استعمال، احتسابِ ذات، وعدوں کی پاسداری اور ہر قسم کی بدعنوانی سے اجتناب کا درس دیتی ہیں۔ ایک بااخلاق اور ذمہ دار افسر نہ صرف اپنے ادارے کی ساکھ کو بہتر بناتا ہے بلکہ معاشرے میں امن، انصاف اور اعتماد کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لیکچر کے دوران شرکاء کو اسلامی نقطۂ نظر سے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی اہمیت، عملی زندگی میں ان کے اطلاق اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ان کی افادیت سے آگاہ کیا گیا۔

لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے موضوع سے متعلق مختلف سوالات کیے جن کے محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ رمضان نے جامع اور تسلی بخش جوابات دیے۔ شرکاء نے لیکچر کو نہایت مفید، معلوماتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو جناب رضوان منظور کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی ہدایات پر اس اہم اور بامقصد لیکچر کا انعقاد ممکن ہوا۔

09/06/2026

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں لوئر کورس کے 415 زیرِ تربیت جوانوں کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ۔
٭ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
٭ پولیس فورس امن، قانون کی حکمرانی اور عوامی تحفظ کی ضامن ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ
٭ پاس آوٹ ہونے والے جوان دیانتداری، غیر جانبداری اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان
٭ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح۔

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو 9جون2026٭ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں لوئر کورس کے 415 زیرِ تربیت جوانوں کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ۔...
09/06/2026

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو 9جون2026

٭ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں لوئر کورس کے 415 زیرِ تربیت جوانوں کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ۔
٭ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
٭ پولیس فورس امن، قانون کی حکمرانی اور عوامی تحفظ کی ضامن ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ
٭ پاس آوٹ ہونے والے جوان دیانتداری، غیر جانبداری اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان
٭ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح۔
(پریس ریلیز)
پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں لوئر کورس کے 415 زیرِ تربیت جوانوں، جن میں 2 خواتین ٹرینیز بھی شامل تھیں، کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریننگ) خیبرپختونخوا نثار احمد خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو رضوان منظور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو ارباب سہیل حمید، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق، ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو طارق حبیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو نصیر احمد، ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو مزمل شاہ خان سمیت سول و پولیس حکام، کالج فیکلٹی اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی کی آمد پر فن فیئر بگل بجایا گیا جبکہ پریڈ گراونڈ پہنچنے پر پریڈ کمانڈر خانزادہ خان نے جنرل سلامی پیش کی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ ریزرو انسپکٹر جمشید خان نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سے حلفِ وفاداری لی۔
اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو رضوان منظور نے مہمانِ خصوصی کو سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ تربیتی سرگرمیوں، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف سے آگاہ کیا۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی، جرائم اور امن دشمن عناصر کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس فورس ریاستی رٹ، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایسی پولیس فورس ناگزیر ہے جو پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط، دیانتداری اور اعلیٰ اخلاقی اقدار سے آراستہ ہو۔انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کی تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ صوبے کو قابل، باصلاحیت، فرض شناس اور عوام دوست پولیس افسران فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت، غیر جانبداری، احساسِ ذمہ داری اور قانون کی بے لاگ عملداری کو اپنی عملی زندگی کا نصب العین بنائیں اور ہر قیمت پر عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔
پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران جوانوں نے شاندار مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی جس نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ تقریب کا ایک اور نمایاں اور دلکش حصہ خاموش پریڈ تھا، جس میں جوانوں نے بغیر کسی کمانڈ کے غیر معمولی نظم و ضبط، ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور داد وصول کی۔
بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں نئے نصب شدہ جدید واٹر فلٹریش پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، جس سے کالج میں صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو رضوان منظور نے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان کو یادگاری شیلڈ اور سووینئر پیش کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو ارباب سہیل حمید، آر پی او کوہاٹ عرفان طارق اور ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان کو بھی کالج کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور سووینئرز پیش کیے۔

آج موررخہ 08 جون 2026 کو  جناب رضوان منظور، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے ادارے کے مختلف افسران کو اپنی ذمہ داریاں ا...
08/06/2026

آج موررخہ 08 جون 2026 کو جناب رضوان منظور، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے ادارے کے مختلف افسران کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دینے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو جناب رضوان منظور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور دیانت داری کے ساتھ فرائض انجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی ہر ادارے کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کمانڈنٹ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کرنا ایک مثبت اور حوصلہ افزا عمل ہے، جس سے نہ صرف اعزاز حاصل کرنے والے افسران کے حوصلے بلند ہوتے ہیں بلکہ دیگر افسران میں بھی مزید محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

آخر میں تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران نے جناب رضوان منظور، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی سے افسران میں مزید محنت اور جذبۂ خدمت پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور لگن کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے ۔

تمام عالم اسلام کو پولیس ٹریننگ کالج ھنگو کی جانب سے عیدالاضحٰی بہت بہت مبارک ہو
27/05/2026

تمام عالم اسلام کو پولیس ٹریننگ کالج ھنگو کی جانب سے عیدالاضحٰی بہت بہت مبارک ہو

Result of the Intermediate College Course Term Ending 05.03.2026 has been published.
22/05/2026

Result of the Intermediate College Course Term Ending 05.03.2026 has been published.

Result of the Upper College Course Term Ending 05.03.2026 has been published.
22/05/2026

Result of the Upper College Course Term Ending 05.03.2026 has been published.

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں UN وومن کے تعاون سے "جینڈر ریسپانسو پولیسنگ" پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔کمانڈنٹ PTC ہنگو رضو...
20/05/2026

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں UN وومن کے تعاون سے "جینڈر ریسپانسو پولیسنگ" پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔

کمانڈنٹ PTC ہنگو رضوان منظور کی بطور چیف گیسٹ شرکت، "اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی تفتیش" پر مفصل لیکچر دیا۔

تفتیش میں ایف آئی آر، طبی معائنہ، فرانزک شواہد اور متاثرہ فرد کی رازداری کو کلیدی قرار دیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، مہمانوں کے درمیان یادگاری شیلڈز کا بھی تبادلہ، گروپ فوٹو گرافی سیشن کا انعقاد بھی ہوا۔

پولیس ٹریننگ کالج (PTC) ہنگو میں UN وومن کے تعاون سے اساتذہ، زیرِ تربیت جوانوں، افسران اور خواتین پولیس کے لیے "Capacity Building of Police Officers on Gender Responsive Policing" کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو رضوان منظور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈپٹی کمانڈنٹ مزمل شاہ، ایس پی ٹریننگ خیبر پختونخوا حکم خان، ایس پی ایڈمن طارق عمر اور چیف لاء انسٹرکٹر طارق عثمان شامل تھے۔ ورکشاپ کے دوران یو این وومن کے رول آف لاء ماہرین شیر خان اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ پشاور محترمہ ثمرین بیگم نے شرکاء کو اہم لیکچرز دیے، جس کے بعد کمانڈنٹ رضوان منظور نے "اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی تفتیش: ایک کیس اسٹڈی" کے عنوان سے ایک حقیقی مقدمے کی مثال دیتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی؛ انہوں نے واضح کیا کہ جنسی جرائم کی مؤثر تفتیش کے لیے فوری ایف آئی آر، طبی معائنہ، فرانزک مواد کا تحفظ، درست دستاویزی کارروائی اور عدالتی رابطہ ناگزیر ہیں، جبکہ تفتیش کے دوران متاثرہ فرد کی عزتِ نفس، رازداری اور نفسیاتی کیفیت کا خیال رکھنا بھی لازمی ہے۔ شرکاء نے اس سیشن کو قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش کے لیے انتہائی معلوماتی اور عملی قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ ہنگو اور انتظامیہ نے شرکاء میں توصیفی اسناد تقسیم کیں، جبکہ یو این وومن کے نمائندوں اور کالج انتظامیہ کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی عمل میں لایا گیا جس کے بعد تمام شرکاء نے گروپ فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔

آج مورخہ 18 مئی 2026 کو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے Qualitative Analysts اور Quantitati...
18/05/2026

آج مورخہ 18 مئی 2026 کو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے Qualitative Analysts اور Quantitative Analysts (گریڈ 16) کے افسران کے لیے ایک جامع تعارفی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن کی صدارت جناب رضوان منظور، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے کی۔
اس موقع پر جناب مزمل شاہ ڈپٹی کمانڈنٹ،جناب جان عالم خان چیف سیکیورٹی آفیسر اور جناب جمشید خان ریزرو انسپکٹر بھی موجود تھے۔
کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے نئے آنے والے افسران کو اس تاریخی اور ممتاز تربیتی ادارے میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نہ صرف ایک تربیتی ادارہ ہے بلکہ ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، نظم و ضبط اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے افسران کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں، کالج کے قواعد و ضوابط، روزمرہ تربیتی شیڈول اور ادارے کے نظم و ضبط سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تربیت کا اصل مقصد صرف معلومات کی فراہمی نہیں بلکہ افسران میں عملی صلاحیت ، ٹیم ورک اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ادارے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
تعارفی سیشن کے اختتام پر افسران نے تربیتی ماحول اور فراہم کردہ رہنمائی کو انتہائی مفید قرار دیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ تربیت کے دوران بھرپور محنت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے۔

06/05/2026

٭ پی ٹی سی ہنگو میں PASI کورس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، 106 افسران فارغ التحصیل۔
٭ ایڈیشنل آئی جی پولیس (ٹریننگ) نثار احمد خان کی پی ٹی سی ہنگو میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔
٭ تربیت یافتہ پولیس ہی عوام کا اعتماد جیت سکتی ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نثار احمد خان۔
٭ ایڈیشنل آئی جی کا پریڈ معائنہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔
٭ کمانڈنٹ نے ادارے کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔
٭ پریڈ میں شاندار مارچ پاسٹ اور خاموش پریڈ کی زبردست پزیرائی۔
٭ ایڈیشنل آئی جی نے سی ٹی ڈی افسران میں بھی بیجز اور اسناد تقسیم کیں ۔

Address

Police Training College Kohat Road Hangu
Hangu
26190

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTC Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share