District Hangu Police

District Hangu Police Official Page for District Police Hangu

ہنگو: انارچینہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہڈرون حملے میں دو پولیس جوان فیصل اور ظفر حیدر زخمی۔واقعے کی ...
08/09/2026

ہنگو: انارچینہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ

ڈرون حملے میں دو پولیس جوان فیصل اور ظفر حیدر زخمی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری انارچینہ چیک پوسٹ کی جانب روانہ۔

پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فرنٹیئر کور انارچینہ چیک پوسٹ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد خوارج کی جانب سے توغ چھپر اور امدادی نفری کو نشانہ بنانے کے لیے انارچینہ کے راستے اور چوکی کے اطراف پہاڑی علاقوں میں ایمبش لگائے جانے کی اطلاع ہے۔

چوکی انارچینہ کو چاروں اطراف سے سنائپر فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی براہِ راست نگرانی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی کارروائی جاری۔

*ہنگو پولیس کی ماہ اگست 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی پراگرس رپورٹ جاری*ہنگو پو...
08/09/2026

*ہنگو پولیس کی ماہ اگست 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی پراگرس رپورٹ جاری*

ہنگو پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق کے وژن کے مطابق جرائم اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی قیادت میں ہنگو پولیس نے اگست 2026 کے دوران منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کا کہنا ہے کہ ضلع ہنگو میں منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ہنگو پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ منشیات اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام تک یہ کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

🇵🇰 6 ستمبر — یومِ دفاع پاکستان 🇵🇰شہداء و غازیوں کو سلام، جنہوں نے وطن کی خاطر لازوال قربانیاں دیں۔پاکستان ہمیشہ قائم و د...
06/09/2026

🇵🇰 6 ستمبر — یومِ دفاع پاکستان 🇵🇰

شہداء و غازیوں کو سلام، جنہوں نے وطن کی خاطر لازوال قربانیاں دیں۔

پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ 💚

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان

🌟 اسکالرشپ ٹیسٹ 2026 🌟تمام طلبہ و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ Hangu Public School & College Hangu کی جانب سے First Yea...
04/09/2026

🌟 اسکالرشپ ٹیسٹ 2026 🌟

تمام طلبہ و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ Hangu Public School & College Hangu کی جانب سے First Year (F.Sc / F.A) کے لیے Scholarship Test کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📅 تاریخ: 05 ستمبر 2026، بروز ہفتہ
⏰ وقت: صبح 9:00 بجے
📍 مقام: Hangu Public School & College Hangu

👨‍🎓 طلبہ و طالبات دونوں کے لیے بہترین موقع!
اپنی قابلیت اور محنت کے ذریعے معیاری تعلیم، بہترین تعلیمی ماحول اور اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع ضائع نہ کریں۔
📚 دستیاب پروگرامز:
🔹 F.Sc Pre-Medical
🔹 F.Sc Pre-Engineering
🔹 F.Sc Computer Science
🔹 F.A
SUBJECTS:
1.Pre-Medical(Phy,Chem,Bio,Eng and Maths)
2.Pre-Engineering(Phy,chem,C.S/bio,Maths and Eng)
3.Arts(Urdu,Islam,Eng,p.s and Maths)
اپنے روشن مستقبل کی بنیاد آج ہی رکھیں۔
🌟 محنت کریں، کامیابی حاصل کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں! 🌟
📞 رابطہ: 0335-6999377 | 0332-9613213 | 0333-9688639
Hangu Public School & College Hangu

03/09/2026

*ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان امن و امان کے قیام اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات متحرک، بگٹو ٹاپ پر نئی پولیس چوکی کے قیام کے لیے موزوں مقام کا معائنہ*

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان ضلع ہذا میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات متحرک ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈی پی او ہنگو نے بگٹو ٹاپ اور چوکی سرکی پیالہ کا دورہ کیا، جہاں سیکیورٹی صورتحال، پولیس انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران بگٹو ٹاپ پر نئی پولیس چوکی کے قیام کے لیے موزوں جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

نئی چوکی کے قیام سے علاقے میں پولیس کی رسائی مزید مؤثر ہوگی، سیکیورٹی نظام کو تقویت ملے گی اور عوام کو پولیس کی خدمات بہتر اور بروقت میسر آئیں گی۔

ڈی پی او طارق حبیب خان کا کہنا ہے کہ ضلع ہنگو میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین پولیس سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نئے تھانوں اور پولیس چوکیوں کے قیام سے نہ صرف پولیسنگ کا دائرہ وسیع ہوگا بلکہ حساس علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈی پی او ہنگو کی قیادت میں ضلع بھر میں مؤثر پولیسنگ، عوامی خدمت اور امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

*ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کا پٹ دربند، پیرانو دربند اور غلمینہ چیک پوسٹ کا دورہ، علاقہ عوام کو بہتر سہولیات اور مؤثر ...
02/09/2026

*ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کا پٹ دربند، پیرانو دربند اور غلمینہ چیک پوسٹ کا دورہ، علاقہ عوام کو بہتر سہولیات اور مؤثر پولیسنگ کی فراہمی کے لیے نئے تھانے کی تعمیر کے سلسلے میں موزوں جگہ کا معائنہ*

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے حساس علاقوں میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پٹ دربند، پیرانو دربند اور غلمینہ چیک پوسٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر علاقہ عوام کو بہتر پولیس سہولیات کی فراہمی، مؤثر پولیسنگ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے نئے تھانے کی تعمیر کے سلسلے میں موزوں جگہ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو نے مجوزہ مقام کا جائزہ لیتے ہوئے علاقے کی ضروریات اور پولیسنگ کے تقاضوں کو مدنظر رکھا۔

ڈی پی او طارق حبیب خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر پولیس سہولیات کی فراہمی اور حساس علاقوں میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نئے تھانے کا قیام علاقے میں پولیس کی رسائی، سیکیورٹی اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

02/09/2026
29/08/2026

*ہنگو سٹی پولیس کی بڑی کامیابی، بابوتنگ دوہرے قتل کیس کا ڈراپ سین، مقتول کا سگا بھتیجا ہی قاتل نکلا، ملزم سے آلۂ قتل پستول برآمد*

ہنگو سٹی پولیس نے ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی خصوصی نگرانی میں بابوتنگ کے انتہائی حساس اور پیچیدہ دوہرے قتل کیس کو مختصر وقت میں کامیابی سے ٹریس کرتے ہوئے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کے مطابق گزشتہ 19 اگست کو علاقہ بابوتنگ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں مولانا یونس اور ان کا کمسن بیٹا جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔

کیس کی حساسیت اور نوعیت کے پیش نظر ایس پی انویسٹی گیشن صنوبر خان کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ڈی ایس پی سٹی عابد خان اور ایس ایچ او سٹی فیاض خان شامل تھے۔ خصوصی ٹیم نے جیو فینسنگ، انٹیلی جنس معلومات اور جدید تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے انتہائی کم وقت میں کیس کو کامیابی سے ٹریس کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم عاطف، مقتول مولانا یونس کا بھتیجا ہے۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنی دادی سے رقم چوری کی تھی، جس کا علم مقتول مولانا یونس کو ہو گیا تھا۔ مقتول نے ملزم سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ ملزم مبینہ طور پر چوری شدہ رقم سے آئی فون موبائل خرید چکا تھا۔

اسی گھریلو تنازع اور چوری کی رقم کے معاملے پر ملزم نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے چچا مولانا یونس اور ان کے بیٹے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے واضح کیا کہ بابوتنگ دوہرے قتل کا واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے۔
ڈی پی او ہنگو نے مختصر وقت میں ایک پیچیدہ اور حساس کیس کو جدید خطوط پر کامیابی سے ٹریس کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سٹی فیاض خان اور خصوصی تفتیشی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے کہا کہ ہنگو میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے ہنگو میں کوئی جگہ نہیں۔

Address

Hangu

Telephone

+92925624004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Hangu Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Hangu Police:

Shortcuts

Share