13/05/2025
کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی کے صدر شعیب اورکزئی کی ایڈمشن کو منسوخ کرنا اور یونیورسٹی میں ان کے داخلے پر پابندی، سنیئر نائب صدر شفار علی وزیر اور نائب صدر حفیظ جان وزیر پر 25000 ہزار جرمانہ عائد کرنے جیسی غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی فیصلے کی بھرپور مذمت کرتی ہے.
یاد رہے کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی کے رہنماؤں پر صرف اس لیے پابندیاں اور جرمانے عائد کر رہی ہے کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی نے پچھلے مہینے یونیورسٹی میں پر امن سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا تھا.
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس جابرانہ، یک طرفہ، غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی فیصلے کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی اس فیصلے کے خلاف یونیورسٹی کے اندر متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائے گی اس کے ساتھ ساتھ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن انتظامیہ کی اس جبر اور فرعونیت کے خلاف جمہوری اور قانونی مزاحمت بھی کریں گی.
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی