Sardar Tanveer Illyas Fans Hajira

Sardar Tanveer Illyas Fans Hajira politics

قائد جمہوریت،قائد اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان اور  قائد کشمیر سردار تنویر الیاس ماشاء اللہ
30/09/2022

قائد جمہوریت،قائد اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر سردار تنویر الیاس ماشاء اللہ

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان ، سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر اور بانی تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سر...
17/07/2022

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان ، سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر اور بانی تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کی ساتویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلیے غازی آباد آمد

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مجاہد اول کا کردار ہمیشہ قابل تقلید اور اہم رہا ہے۔سب پارٹی قائدین کی یہاں آمد نیک شگون ہے۔

سردار عبد القیوم خان کا موضوع تصوف رہا، اللہ نے بڑے درجات سے نوازا تھا۔

فاروق حیدر نے 13 ویں ترمیم کرکے دلیرانہ قدم اٹھایا، مالی خود اختیاری کے باعث اب کی بار 1.50 ارب روپے کا اضافہ ہوا

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 13 ویں ترمیم کے حوالے سے کوئی کوئی سوچے بھی نہ۔میں قبر پر غداری کا تمغہ نہیں لگوا سکتا۔کشمیر کونسل کے ملازمین کے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں اور پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں۔کونسل کے چند افسران خود کو ہی اعزازیئے دیتے رہتے ہیں۔

گلگت والوں کے حقوق کے مخالف نہیں لیکن انہیں صوبہ بنانے کے لئے قرارداد کی آزاد کشمیر اسمبلی میں پیشی کے موقع پر ہم نے شریک نہیں ہونا چاہیے تھا۔جسٹس مجید ملک کا جی بی کے حوالے سے فیصلہ تاریخی تھا

تقریب میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر،وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، ممبر اسمبلی امتیاز نسیم، ممبرقانون ساز اسمبلی عاصم شریف، میجر لطیف خلیق، سابق وزیر حکومت راجہ محمد یسین خان، مرزا شفیق جرال، ثاقب مجید، حریت رہنما سید یوسف نسیم، سمیت دیگر نے شرکت کی


وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی دھیرکوٹ آمد پرشاندار استقبال
16/07/2022

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی دھیرکوٹ آمد پرشاندار استقبال


14/07/2022
مظفر آباد: وزیر اعظم آذاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان وزیر اعظم میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات...
11/06/2022

مظفر آباد: وزیر اعظم آذاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان وزیر اعظم میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات

مظفرآباد:آزادجموں وکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز وزیرا عظم سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت وزیرا عظ...
10/06/2022

مظفرآباد:آزادجموں وکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز وزیرا عظم سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت وزیرا عظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 16ارب 32کروڑ 74لاکھ 75ہزار روپے کے 33منصوبہ جات کی منظوری دے دی گئی۔

اجلا س میں وزراء کرام،،مشیران حکومت، پارلیمانی سیکرٹریز، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری،سیکرٹریز حکومت اور سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کابینہ ترقیاتی کمیٹی کو منصوبہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے 620کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ ساؤتھ کے اضلاع کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے لیے 220کلومیٹر شاہرات جبکہ نارتھ کے اضلاع پونچھ،باغ، مظفرآباد،نیلم،جہلم، سدھنوتی اور حویلی کے حلقہ جات کے لیے 400کلومیٹر شاہرات کی منظوری دی گئی۔

ان کے علاوہ میرپور حلقہ 3اورحلقہ 4کے لیے 30کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور ری کنڈیشننگ کے علاوہ چھتر کلاس تا ڈنہ کالج مظفرآباد 18کلومیٹر سڑک کی تعمیر و ری کنڈیشننگ کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے وقت ان کے کناروں پر زمین کے استحکام کا اہتمام کیا جائے اور درخت لگائے جائیں تاکہ لینڈسلائیڈنگ کو روکا جا سکے۔ سڑکوں کی بہترین انداز میں ڈیزائننگ کی جائے اور محکمہ سیاحت کو بھی اس حوالہ سے آن بورڈ کیا جائے تاکہ نئی سڑکوں کی تعمیر سے سیاحتی مقامات تک رسائی آسان ہو اور سیاح ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

سڑکوں کے منصوبہ جات کو جتنا ممکن ہو کم وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں کوالٹی پر فوکس کیا جائے اور تعمیر کے بعد سڑکوں کی منٹیننس کا بھی خیال رکھا جائے۔ تمام مرکزی شاہراہوں پر وزن کی پیمائش کے لیے کانٹے نصب کیے جائیں تاکہ اوور لوڈد گاڑیاں سڑکوں کو خراب نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ جات کا تھرڈ پارٹی کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا تاکہ معیار کو برقرار رکھا جا سکے اور منصوبہ جات تصریحات کے مطابق مکمل ہو سکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس کو خوبصورت بنایا جائے تاکہ آزادکشمیر آنے والے سیاح اچھا تاثر لے سکیں اور ریاست کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے بجٹ کے حوالہ سے جو کرنے جا رہی ہے اس کا یہ خطہ متحمل نہیں ہو سکتا کہ ہمارے بجٹ پر کٹ لگائی جائے۔ ہم اس بات پر مشاورت کر رہے ہیں کہ اگر ہمارے فنڈز پر کٹ لگایا گیا تو ہم بجٹ ہی پیش نہیں کریں گے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے توجہ دلائی کہ اس وقت آزادکشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کو ہم مستر د کرتے ہیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے تحریک عدم اعتماد پر پروپیگنڈہ کے حوالہ سے توجہ دلانے پر کہا کہ تحریک انصاف 32نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے۔ یہ خطہ سیاسی اور حکومتی عدم استحکام کا محتمل ہو سکتا ہے اور نہ ہی ہم ہونے دیں گے۔ خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔ تحریک عدم اعتماد لانے والے خواب دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام وزراء کرام نے نہ صر ف وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ پر کٹ لگنے کی صورت میں وزیراعظم کے بجٹ پیش نہ کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی بلکہ عدم اعتماد کے پروپیگنڈے کے معاملہ میں بھی وزیر اعظم آزادکشمیر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ اور پارلیمانی پارٹی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔ پروپیگنڈا کرنے والے چارسال انتظار کریں۔

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردا تنویر الیاس خان نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں بھارت کے خلاف جارہانہ سفارتی ...
07/06/2022

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردا تنویر الیاس خان نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں بھارت کے خلاف جارہانہ سفارتی مہم چلائی جائے گی تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی کے ساتھ جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا۔دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر،ملکی سیاسی صورت حال اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔رشید ترابی کے ہمراہ تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف اور محمد غالب بھی تھے۔

عبدالرشید ترابی نے اپنے حالیہ دورہ ترکی کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنی سرگرمیوں اور ترک اداروں کی مسئلہ کشمیر میں دلچسپی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم سردا تنویر الیاس خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنماؤں کو قید خانوں ڈال رکھا ہے۔ یاسین ملک کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں عمر قید کی سزا سنا کر مودی حکومت نے جمہوریت اور سیکولرازم کے دعویٰ پرکالک ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بیرون ملک آبادکشمیریوں کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر عالمی اداروں سطح پر اٹھائیں۔

یورپی یونین کے ممبر ممالک کے پارلیمنٹرین اور حکمرانوں کے ساتھ کشمیری ڈائسپورا اپنے روابط کو مزیدمضبوط بنائے اور ان کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرے۔ وزیراعظم تنویر الیاس نے کہاکہ کشمیر کا مقدمہ حق اور سچ پر مببنی ہے۔ اس لیے ہمیں کسی خوف یا تذبذب کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نےکہا کہ ڈائسپورا ہمارا اثاثہ ہے۔ حکومت آزادکشمیر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


اسلام آباد:آزادکشمیر کا مالیاتی بحران اور ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ پر وفاقی فنانس ڈویژن کی جانب سے کٹوتی،وزیراعظم سردار ...
02/06/2022

اسلام آباد:آزادکشمیر کا مالیاتی بحران اور ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ پر وفاقی فنانس ڈویژن کی جانب سے کٹوتی،وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی زیر قیادت حکومتی وفد کی وفاقی مشیر امور کشمیر چوہدری قمرالزمان کائرہ کو تفصیلی بریفنگ
مشیر امور کشمیر کو آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی عمل،لائن آف کنٹرول پر انفراسٹریکچر کی بہتری کے لیے ایل او سی پیکیج کے فنڈز اور آزادکشمیر میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا۔

آزاد کشمیر حکومت کے وفد میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمودچوہان، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی و دیگرشامل تھے۔

آزادکشمیر حکومت کی ٹیم نے سردار تنویر الیاس کی زیر قیادت وفاقی مشیر امور کشمیر کو بتایا کہ آزادکشمیر کے ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی سے خطہ کے اندر نظام مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بجٹ کٹوتی کی وجہ سے آزادکشمیر حکومت کو خطہ کے اندر عوام کی فلاح وبہبود کے لیے نئے منصوبے شروع کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جبکہ جاری منصوبے بھی غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہوگئے ہیں۔وفاقی مشیر امور کشمیر نے آزادکشمیر حکومت کی ٹیم جس کی قیادت وزیراعظم سردار تنویر الیاس کررہے تھے کی بریفنگ اور تحفظات سننے کے بعد یقین دہانی کروائی ہے کہ آزادکشمیر کی مخصوص جغرافیائی اور حساس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت آزادکشمیر کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو نہ صرف آگاہ کیا جائے گا بلکہ وہ وزیراعظم پاکستان کو آزادکشمیر حکومت کے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے اور کوشش کی جائے گی کہ آزادکشمیر کی مالی ضروریات پوری کی جائیں۔

آزادکشمیر کے ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے صدر پاکستان عارف علوی اور دیگر مقتدر شخصیات کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں اور مالیاتی بحران حل کرنے کے لیے ان سے مدد طلب کی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی کاوشیں کامیاب ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں،وفاقی حکومت کی اہم اور اسلام آباد کی مقتدر شخصیات نے آزادکشمیر کے مالیاتی بحران اور ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترقیاتی بجٹ پر کٹ اور وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت آزادکشمیر میں جاری منصوبوں کے فنڈز کے رکنے سے خطہ کے اندر غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے
سے پاکستان گریز قوتوں کو منفی پراپیگنڈہ کرنے کا موقع ملے گا۔

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت  کے لئے اسمبلی آمد۔
30/05/2022

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی آمد۔

18/05/2022

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پریس کانفرنس کرتے ہوئے

Address

Hajira

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Tanveer Illyas Fans Hajira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share