05/09/2026
*حافظ آباد/بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار*
حافظ آباد: تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی بروقت کارروائی، 12 ربیع الاول کے موقع پر بزرگ خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم احتشام گرفتار۔
حافظ آباد:بزرگ خاتون پر تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
حافظ آباد: ڈی پی او حافظ آباد نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔
حافظ آباد: 12 ربیع الاول کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے جونیئر کلرک احتشام کی جانب سے بزرگ خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حافظ آباد: واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج کیا گیا تھا۔
حافظ آباد: گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اسے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
حافظ آباد: شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی پی او حافظ آباد