Kitab Gadi Gwadar

Kitab Gadi Gwadar Date/01/12/2025

*Kitab Kadi Facilitator*�
*Muneer Maher*

28/03/2026

‎ *Enrollment Campign announcement*
*Facilitator* Muneer Ahmed
*District:* Gwadar
*Location:* nayabad, Newton
*‎Date:* 28/03/026
‎‎Locations for *announcement:* from ESP office to Gwadar city
*announcement total:* *approximately:* 2500
*‎Male:* 1500
*‎Female:* 1000
*Record In which Language:* Balochi

داخلہ مہم 2026
"ہر بچہ اسکول جائے، روشن بلوچستان بنائے"
آج گوادر شہر میں داخلہ مہم 2026 کے سلسلے میں ایک بھرپور اور مؤثر آگاہی مہم جاری رہا، جس کا مقصد بچوں کے اسکول میں داخلے کو یقینی بنانا اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مہم کی قیادت ڈسٹرکٹ منیجر، جناب عادل نودزئی صاحب نے کی، جنہوں نے نہ صرف اس سرگرمی کی نگرانی کی بلکہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر شہریوں تک تعلیم کا پیغام براہِ راست پہنچایا۔
مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں منظم انداز میں اعلاناتی مہم (Awareness Campaign) چلائی گئی۔ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے والدین اور کمیونٹی ممبران کو یہ باور کروایا گیا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ایک ترقی یافتہ و روشن بلوچستان کی بنیاد تعلیم ہی پر قائم ہے۔ اس موقع پر والدین کو اپنے بچوں کو بروقت اسکول میں داخل کروانے کی ترغیب دی گئی اور انہیں تعلیم کے مثبت اثرات سے آگاہ کیا گیا۔
مزید برآں، ٹیم نے کمیونٹی کے مختلف افراد سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں تعلیم کے فروغ پر زور دیا گیا اور والدین کے خدشات کو سنا اور حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ مہم کے دوران عوام کی جانب سے نہایت حوصلہ افزا اور مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا، اور شہریوں نے بچوں کی تعلیم کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یہ مہم نہ صرف داخلہ کی شرح میں اضافہ کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے بلکہ اس کا مقصد ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور ترقی پذیر معاشرے کی تشکیل بھی ہے۔ یقیناً، ایسے اقدامات ہی بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، جہاں ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے گا۔

*Daily progress report*District: Gwadar Venue: ALP middle vocational training centre Ghlum bazar Classes package DTotal ...
16/02/2026

*Daily progress report*
District: Gwadar
Venue: ALP middle vocational training centre Ghlum bazar
Classes package D
Total Student : 10
Date: 16/02/26

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

آج کتاب گاڑی کا وزٹ اے۔ایل۔پی غلام بازار میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
پروگرام کا آغاز تعارفی نشست سے ہوا جس میں بچوں کو کتاب گاڑی کے مقصد، افادیت اور مطالعہ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ بچوں کو بتایا گیا کہ کتابیں علم کا خزانہ ہیں اور مطالعہ انسان کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
بعد ازاں تمام بچوں کو دلچسپ اور معلوماتی کتب فراہم کی گئیں اور انہیں باقاعدگی سے مطالعہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔ بچوں نے نہایت شوق اور دلچسپی کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ کیا، جس سے ان کے اندر سیکھنے کا جذبہ نمایاں نظر آیا۔
یہ وزٹ نہ صرف تعلیمی سرگرمی ثابت ہوا بلکہ بچوں میں کتاب دوستی اور علم سے وابستگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنا۔

*Daily progress report*District: Gwadar Venue: Govt.Girls High School mulla Band Gwadar Classes 5Total Student : 30Date:...
14/02/2026

*Daily progress report*
District: Gwadar
Venue: Govt.Girls High School mulla Band Gwadar
Classes 5
Total Student : 30
Date: 14/02/2026

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

آج کتاب گاڈی کا وزٹ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملابند گوادر میں نہایت خوش اسلوبی سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر تمام طالبات کو کتاب گاڈی کے مقصد اور اہمیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی اور مطالعہ کی عادت اپنانے کی ترغیب دی گئی۔
طالبات کو مختلف موضوعات پر مشتمل کتب فراہم کی گئیں اور انہیں باقاعدہ مطالعہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بعد ازاں طالبات سے سابقہ پڑھی گئی کتب کا خلاصہ سنا گیا، جسے انہوں نے بھرپور اعتماد اور خوشی کے ساتھ پیش کیا۔ اس سرگرمی سے ان کی علمی استعداد اور مطالعہ میں دلچسپی واضح طور پر نمایاں ہوئی۔
تقریب کے اختتام پر طالبات نے کتاب گاڈی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک مفید اور معلوماتی اقدام قرار دیا۔ اسکول کی معزز اساتذہ کرام نے بھی UNICEF کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہتے ہوئے اسے تعلیمی فروغ کے لیے نہایت اہم قدم قرار دیا۔

*Daily progress report*District : Gwadar*Kitab gadi Facilitator*Muneer AhmedVenue: Government high school jadeed GwadarT...
13/02/2026

*Daily progress report*
District : Gwadar
*Kitab gadi Facilitator*
Muneer Ahmed
Venue: Government high school jadeed Gwadar
Total Student : 50
Date:13/02/2026

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

سب سے پہلے بچوں کو کتاب گاڑی کے اغراض و مقاصد اور مطالعۂ کتب کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست اور علم حاصل کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ بعد ازاں طلبہ سے کتاب گاڑی کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے، جن کے جوابات بچوں نے خوشی اور اعتماد کے ساتھ دیے، جو ان کی دلچسپی اور شعور کا مظہر تھا۔
پھر بچوں کو مختلف کتب مطالعہ کے لیے فراہم کی گئیں۔ تمام طلبہ نے دلجمعی کے ساتھ کتابیں پڑھیں اور بعد میں اپنی اپنی کتابوں کا خلاصہ پیش کیا۔ اس سرگرمی سے نہ صرف ان کی مطالعہ کی عادت کو فروغ ملا بلکہ ان کی اظہارِ خیال کی صلاحیتوں میں بھی نکھار پیدا ہوا۔
آخر میں بچوں نے کتاب گاڑی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی کتب بینی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسکول کے معزز پرنسپل صاحب نے UNICEF کے اس مثبت اور تعمیری اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز طلبہ میں علم دوستی کو فروغ دینے اور تعلیمی ماحول کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

*Daily progress report*Facilitator: Muneer Maher District: Gwadar Venue: Govt.Boys High School Gwatree Bazar Gwadar Tota...
13/02/2026

*Daily progress report*
Facilitator: Muneer Maher
District: Gwadar
Venue: Govt.Boys High School Gwatree Bazar Gwadar
Total Student : 28
Date: 12/02/2026

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

آج کتاب گاڑی کا وزٹ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوتری بازار گوادر میں نہایت خوشگوار اور تعلیمی ماحول میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ میں علم و مطالعہ کا شوق بیدار کرنے کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کے آغاز میں طلبہ کو کتاب گاڑی کے مقصد اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا، اور انہیں بتایا گیا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست اور کامیابی کی کنجی ہے۔ طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سوالات کے ذریعے اپنی جستجو کا مظاہرہ کیا۔
بعد ازاں بچوں میں مختلف موضوعات پر مشتمل کتب تقسیم کی گئیں تاکہ وہ مطالعہ کریں اور علم میں اضافہ کریں۔ مطالعہ کے بعد طلبہ سے کتابوں کا خلاصہ بیان کرنے کو کہا گیا، جس پر انہوں نے نہایت اعتماد اور شوق کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سرگرمی سے ان کی فہم و فراست اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
آخر میں اسکول کے پرنسپل صاحب نے کتاب گاڑی کے اس مثبت اور تعمیری اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی علمی سرگرمیاں طلبہ میں مطالعہ کا رجحان پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ نئی نسل کو علم کی روشنی سے منور کیا جا سکے۔

‎*Daily progress report*‎District : Gwadar‎*Kitab gadi Facilitator*‎Muneer Ahmed‎Venue: GGPS DAGARO NIGAWAR GWADAR ‎Tota...
11/02/2026

‎*Daily progress report*
‎District : Gwadar
‎*Kitab gadi Facilitator*
‎Muneer Ahmed
‎Venue: GGPS DAGARO NIGAWAR GWADAR
‎Total Student : Girls 40
‎Date:11/02/26

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

آج کتاب گاڑی کا وزٹ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ڈگارو، نگور میں خوشگوار اور تعلیمی ماحول میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سب سے پہلے طالبات کو کتاب گاڑی کے مقاصد، اس کی افادیت اور مطالعہ کی اہمیت کے حوالے سے جامع آگاہی فراہم کی گئی۔ بچیوں کو بتایا گیا کہ کتاب دوستی انسان کی فکری نشوونما اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
بعد ازاں تمام طالبات کو مختلف موضوعات پر مشتمل کتابیں پڑھنے کی ترغیب دی گئی، اور انہوں نے نہایت دلچسپی اور شوق کے ساتھ مطالعہ کیا۔ اسکول میں مطالعے کا ماحول دیکھنے سے واضح ہوا کہ بچیاں علم حاصل کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔
آخر میں معزز اساتذہ کرام نے کتاب گاڑی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اسے تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور مؤثر قدم قرار دیا۔ یہ وزٹ بچیوں میں مطالعے کے رجحان کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنا۔

‎*Daily progress report*‎District : Gwadar‎*Kitab gadi Facilitator*‎Muneer Ahmed‎Venue: GBMS Dagaroo Nigor Gwadar ‎Total...
11/02/2026

‎*Daily progress report*
‎District : Gwadar
‎*Kitab gadi Facilitator*
‎Muneer Ahmed
‎Venue: GBMS Dagaroo Nigor Gwadar
‎Total Student : 30
‎Date:11/02/26

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

آج کتاب گاڑی کا وزٹ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ڈگارو، نگور میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ کو کتاب گاڑی کے اغراض و مقاصد اور اس کے تعلیمی و شعوری فوائد کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
طلبہ کو مطالعے کی اہمیت، کتب بینی کے فوائد اور علمی ترقی میں کتاب کے کردار پر مؤثر انداز میں رہنمائی دی گئی۔ بعد ازاں بچوں میں مختلف موضوعات پر مشتمل کتابیں تقسیم کی گئیں تاکہ وہ شوق اور دلچسپی کے ساتھ مطالعہ کر سکیں۔
مطالعے کے بعد طلبہ سے پڑھے گئے اسباق کا خلاصہ (سمری) سنا گیا، جس میں بچوں نے نہایت اعتماد اور فہم کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سرگرمی کا مقصد نہ صرف مطالعے کا فروغ تھا بلکہ بچوں میں خود اعتمادی، اظہارِ خیال اور تنقیدی سوچ کو بھی مضبوط بنانا تھا۔

07/02/2026
*Daily progress report*District : Gwadar*Kitab gadi Facilitator*Muneer AhmedVenue: Baam Public School Gwadar Total Stude...
07/02/2026

*Daily progress report*
District : Gwadar
*Kitab gadi Facilitator*
Muneer Ahmed
Venue: Baam Public School Gwadar
Total Student : 66
Date:07/02/2026

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

رپورٹ برائے وزیٹ کتاب گاڈی
مقام: بام پبلک اسکول، گوادر
آج کتاب گاڈی کا تعلیمی و آگاہی وزٹ بام پبلک اسکول، گوادر میں منعقد ہوا۔ وزٹ کا آغاز بچوں اور بچیوں سے کتاب گاڈی کے حوالے سے سوالات کے ذریعے کیا گیا، جس میں ہر طالب علم نے اپنی سمجھ اور معلومات کے مطابق پُرجوش انداز میں جوابات دیے۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں کی سوچ اور کتابوں سے وابستگی کو جانچنا تھا۔
بعد ازاں بچوں اور بچیوں کو کتاب گاڈی کے تصور سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ کس نوعیت کی گاڑی ہے، اس کا مقصد کیا ہے اور یہ کس طرح علم و مطالعہ کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہے۔ کتاب گاڈی کو ایک جدید اور منفرد موبائل لائبریری کے طور پر متعارف کروایا گیا، جو کتابوں کو براہِ راست بچوں تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
وزٹ کے دوران تمام بچوں نے دلچسپی کے ساتھ مختلف کتابوں کا مطالعہ کیا اور بعد میں پڑھی گئی کتابوں کے خلاصے بھی بیان کیے، جس سے ان کی فہم اور مطالعہ کی صلاحیت نمایاں ہوئی۔ بچوں میں کتابوں کے حوالے سے جوش و خروش اور خوشی دیدنی تھی، کیونکہ انہیں نئی اور معلوماتی کتابیں دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔
اس موقع پر اساتذہ کرام نے کتاب گاڈی جیسے تعلیمی اقدامات کو بے حد سراہا اور کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کو کتابوں کی طرف راغب کرنا ایک بہترین اور قابلِ تحسین کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما اور مطالعہ کی عادت کو مضبوط بناتی ہیں۔
آخر میں اسکول انتظامیہ نے کتاب گاڈی کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے تعلیمی و علمی اقدامات جاری رہیں گے، جو نئی نسل کو علم و آگاہی کے راستے پر گامزن کریں گے۔

05/02/2026
*Kitab Gaadi Gwadar* 🚙📚• Facilitator Muneer mher• University of Gwadar • Business&Cultural Gala• *Day Four*Date 05/02/20...
05/02/2026

*Kitab Gaadi Gwadar* 🚙📚
• Facilitator Muneer mher
• University of Gwadar
• Business&Cultural Gala
• *Day Four*
Date 05/02/2026

*گوادر : یونیسیف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر (ESP) عادل نودزئی*

آج کتاب گاڑی کا وزیٹ یونیورسٹی آف گوادر میں منعقدہ تین روزہ بزنس اینڈ کلچر گالا کے چوتھے اور اختتامی دن کے موقع پر ہوا۔ اس موقع پر شہرِ گوادر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے کتاب گاڑی کے اسٹال کا دورہ کیا اور اس منفرد تعلیمی و فکری اقدام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
کتاب گاڑی کے ذریعے شرکاء کو مطالعہ کی اہمیت، کتاب دوستی اور علم کے فروغ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ طلبہ، اساتذہ، سماجی شخصیات اور شہریوں نے اس اقدام کو نہایت سراہا اور اسے معاشرے میں تعلیمی شعور بیدار کرنے کی ایک مؤثر کوشش قرار دیا۔
یونیورسٹی آف گوادر میں منعقدہ بزنس اینڈ کلچر گالا نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور بھرپور عوامی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ ایونٹ نہ صرف تعلیمی، ثقافتی اور کاروباری سرگرمیوں کا خوبصورت امتزاج ثابت ہوا بلکہ کتاب گاڑی جیسے منصوبوں کے ذریعے علم و ادب کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا۔
کتاب گاڑی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی آف گوادر کی انتظامیہ اور گالا کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے علمی و تعلیمی پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دیا جاتا رہے گا۔

Address

District Gwadar
Gwadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kitab Gadi Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category