National Party Gwadar نیشنل پارٹی گوادر

National Party Gwadar نیشنل پارٹی گوادر نیشنل پارٹی ترقی پسند قوم پرست جمہوری سیاسی جماعت ہے۔پ?

09/04/2026

ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر کے سامنے 2024کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی کے خلاف بلدیہ گوادر کے کونسلران کے احتجاجی دھرنے سے بلدیہ گوادر کے کونسلر فیض نگوری خطاب کررہے ہیں۔

گوادر کی بیٹی ڈاکٹر سد گنج کی کتابیں غم فراق، المیہ زمانے کا اور The Brave شے حق فوٹو اسٹیٹ اینڈ اسٹیشنری نزد جی پی اے  ...
01/12/2025

گوادر کی بیٹی ڈاکٹر سد گنج کی کتابیں غم فراق، المیہ زمانے کا اور The Brave شے حق فوٹو اسٹیٹ اینڈ اسٹیشنری نزد جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس فش ھاربر روڑ گوادر میں دستیاب ہونگی۔
رابطہ : 03223759889

01/12/2025
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے شہید ولید صالح بلوچ کے چہلم...
01/12/2025

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے شہید ولید صالح بلوچ کے چہلم اور تعزیتی ریفرنس میں عوامی شرکت کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، قائدین، سول سوسائٹی، بزرگوں اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یہ صرف نیشنل پارٹی یا ایک خاندان کا دکھ نہیں بلکہ پورے صوبہ اور پنجگور کا اجتماعی درد ہے جس پر عوام نے جس مثالی یکجہتی اور محبت کا اظہار کیاوہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان بھائی جو زندگی کی نئی شروعات کے دہانے پر تھا جس کی شادی کی تیاریاں آخری مراحل میں تھیں اُسے بیدردی سے شہید کر دینا صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کے خوابوں کا قتل تھا لیکن اس غم کے عالم میں عوام نے جس طرح جنازے میں شرکت کی، تعزیتی پروگرام میں شریک ہوئے، اور جس بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیااُس نے ہمارے زخموں پر مرہم رکھا اور ثابت کیا کہ بلوچستان اور بالخصوص پنجگور کے عوام ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں۔میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ہم اس عوامی اعتماد کو ایک قرض سمجھتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس جدوجہد کو امانت سمجھ کر آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجگور کے عوام، بلوچ عوام، اور جمہوری قوتیں اسی طرح متحد رہیں تو کوئی طاقت ہمیں مٹا نہیں سکتی۔ ظلم، قتل و غارت اور خوف کی سیاست کو شکست دینا ممکن ہے، اگر ہم خاموش نہ رہیں، منتشر نہ ہوں اور پرامن جدوجہد کو جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پرامن سیاسی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے، اور آج بھی ہمارا نظریہ وہی ہے جیو اور جینے دو۔ ہم کسی پر اپنی رائے مسلط نہیں کرنا چاہتے اور نہ کسی کو اجازت دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق، عزت، اور نظریات کو پامال کرے۔میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پُرامن پنجگور اور پرامن بلوچستان صرف نعرہ نہیں، ہماری منزل ہے اور اس کے لیے ہمیں سماجی اور سیاسی بیداری کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں نفرت، انتقام اور تقسیم کی سیاست سے نکل کر محبت، بھائی چارے اور عوامی خدمت کی سیاست کو اپنانا ہوگا۔

گوادر۔ 30 نومبر 2025آج آر سی ڈی کونسل گوادر میں شہر کی ہونہار اور قابلِ فخر بیٹی ڈاکٹر صدگنج مبارک کے انگریزی ناول *The ...
30/11/2025

گوادر۔ 30 نومبر 2025
آج آر سی ڈی کونسل گوادر میں شہر کی ہونہار اور قابلِ فخر بیٹی ڈاکٹر صدگنج مبارک کے انگریزی ناول *The Brave* کی شاندار رونمائی کی گئی، جس میں ادبی، سماجی، سیاسی اور تعلیمی حلقوں کی نمایاں شخصیات، نوجوان طلبا و طالبات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گوادر سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کا انگریزی زبان میں ادبی تخلیق پیش کرنا اہلِ گوادر کے لیے نہ صرف باعثِ فخر ہے بلکہ خواتین کی علمی و فکری پیش رفت کا روشن ثبوت بھی ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے جبکہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، سماجی رہنما میر اشرف حسین، ہیڈ آف کیمپس جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ انڈس ہاسپٹل ڈاکٹر عفان فائق زادہ، ایجوکیشن افسر وہاب مجید، ماہر تعلیم خدا بخش ہاشم اور صدر آر سی ڈی کونسل عبدالغنی نوازش سمیت متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کتاب کے مرکزی خیال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ *The Brave* ایک ایسا ادبی شاہکار ہے جس کا کردار دشت کی مٹی اور گوادر کی ریت سے سفر کرتے ہوئے پدی زر کی لہروں تک پہنچتا ہے اور مقصدیت، حوصلے اور جدوجہد کا پیغام سامنے لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے ادبی منظرنامے میں اس ناول کا شامل ہونا ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے اور یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے گرلز ایجوکیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تجارت ترقی یافتہ قوموں کی بنیاد ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ مزید بچیاں ڈاکٹر صدگنج کی طرح آگے آئیں اور فکری سطح پر مضبوط معاشرہ تشکیل دیں۔ اسی موقع پر انہوں نے آر سی ڈی کونسل لائبریری کے لیے دس ملین روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور ظہور شاہ ہاشمی کی صد سالہ تقریبات کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ اسلام خواتین کی تعلیم کو اہمیت دیتا ہے، کتاب دوستی اور مطالعہ انسان اور معاشرے کو مہذب بناتے ہیں اور صاحبِ کتاب شخص ہمیشہ قدر اور احترام کا مستحق رہتا ہے۔ میر حمل کلمتی نے کہا کہ ڈاکٹر صدگنج مبارک جیسی باہمت اور باصلاحیت بچیاں روشن مستقبل کی علامت ہیں اور ان کا یہ کارنامہ علاقے کی دیگر بچیوں کے لیے رول ماڈل ہے۔
تقریب سے ڈاکٹر صدگنج مبارک سمیت وہاب مجید، میر اشرف حسین، خدا بخش ہاشم، ڈاکٹر عفان فائق زادہ اور عبدالغنی نوازش نے بھی اظہارِ خیال کیا اور کتاب کو گوادر کی علمی فضاء کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے مصنفہ اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ ایک نوجوان لڑکی کا کسی پسماندہ خطے سے انگریزی ناول تخلیق کرنا انتہائی قابلِ ستائش قدم ہے اور *The Brave* آنے والی نسلوں کو سوچنے، پڑھنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ بخشے گی۔
تقریب کا اسٹیج واجہ محمد حیاتان نے خوش اسلوبی سے کنڈکٹ کیا جبکہ شرکاء نے ناول کو گوادر کی ادبی تاریخ میں ایک خوشگوار اور اہم اضافہ قرار دیا۔

ڈاکٹر صدگنج مبارک کی کتاب The brave کی تقریب رونمائی ۔مہمان خاص ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمٰن بلوچ...
30/11/2025

ڈاکٹر صدگنج مبارک کی کتاب The brave کی تقریب رونمائی ۔مہمان خاص ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمٰن بلوچ،سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی بلوچ شریک۔
آر سی ڈی کونسل گوادر

نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو ہمیشہ سے پارٹی اداروں کی بالادستی اور جمہوری روایات پر کاربند رہی ہے۔ پارٹی ک...
10/11/2025

نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو ہمیشہ سے پارٹی اداروں کی بالادستی اور جمہوری روایات پر کاربند رہی ہے۔ پارٹی کے اندر تمام فیصلے مشاورت و جمہوری عمل کے ذریعے طے پاتے ہیں، اسی تسلسل میں نیشنل پارٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے کہ نیشنل پارٹی اس ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔

علی احمد لانگو مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی

10/11/2025

Address

Gwadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Party Gwadar نیشنل پارٹی گوادر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share