Directorate Of Public Relations Department Gwadar

Directorate Of Public Relations Department Gwadar Information Department Dist Gwadar

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقادگوادر: 5 فروری— یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے م...
05/02/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

گوادر: 5 فروری— یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں ایک پُروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرنا تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے تقاریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی تاریخی، سیاسی اور انسانی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نصیر احمد نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد دراصل حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہے، جس کی حمایت ہر باشعور انسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو سمجھیں اور اسے مؤثر انداز میں قومی و عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وائس پرنسپل حنیف حمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر سطح پر ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار جاری رکھے گی۔
تقریب کے اختتام پر کشمیری شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام بالخصوص تعلیمی ادارے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

05/02/2026

گوادر یونیورسٹی کی پر رونق بزنس گالا ۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ

05/02/2026
یونیورسٹی آف گوادر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا. گوادر : یو جی پی آریونیورسٹی آف گوادر میں 5 فروری 2026 کو یومِ یکجہت...
05/02/2026

یونیورسٹی آف گوادر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا.
گوادر : یو جی پی آر
یونیورسٹی آف گوادر میں 5 فروری 2026 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کو اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، کنٹرولر امتحانات، دین فیکلٹی آف سائنس انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ ، ڈائریکٹر فنانس جناب رحمت اللہ، فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیا اور کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی کئی نسلیں آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دے چکی ہیں جو ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی جانوں، عزت اور وقار کی قربانیاں دیں مگر آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ میونسپل کمیٹی گوادر کے دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کم...
14/01/2026

گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ میونسپل کمیٹی گوادر کے دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود ہیں۔

Gwadar: Deputy Commissioner Naqeebullah Kakar is chairing a meeting with revenue officers regarding land-related issues ...
13/01/2026

Gwadar: Deputy Commissioner Naqeebullah Kakar is chairing a meeting with revenue officers regarding land-related issues in the district and the correction of land records.

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ مائننگ لائژن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
12/01/2026

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ مائننگ لائژن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

گوادر:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  ڈاکٹر یاسر طاہر نے ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کے ہمراہ بنیادی مراکزِ صحت (BHU)...
12/01/2026

گوادر:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کے ہمراہ بنیادی مراکزِ صحت (BHU) پلیری، بی ایچ یو موجو اور بی ایچ یو گبد کا مانیٹرنگ و سہولتی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مراکزِ صحت میں عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ای پی آئی سائٹس اور دیگر متعلقہ ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر یاسر طاہر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مجموعی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ بعض امور میں مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے صحت عملے کو تاکید کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری اور وقت کی پابندی کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
دورے کے دوران متعلقہ بنیادی مراکزِ صحت کو ادویات بھی فراہم کی گئیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع گوادر میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ مختلف ملازمین کے تاریخِ پیدائش کے سرٹیفکیٹس کی درستگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے...
12/01/2026

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ مختلف ملازمین کے تاریخِ پیدائش کے سرٹیفکیٹس کی درستگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

Address

Assistant Commissioner Office Gwadar
Gwadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate Of Public Relations Department Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share