حق دو تحریک بلوچستان

حق دو تحریک بلوچستان بلوچستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے سب سے بڑی عوامی، سیاسی و جمہوری مزاحمتی تحریک

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کوششیں رنگ لے آئیں، ضلع گوادر کے مختلف اسکولوں کے لیے ایس ایس ٹی اساتذہ کی منظوری آخری مراحل...
03/09/2026

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کوششیں رنگ لے آئیں، ضلع گوادر کے مختلف اسکولوں کے لیے ایس ایس ٹی اساتذہ کی منظوری آخری مراحل میں

گوادر: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے سیکرٹری ایجوکیشن لعل جان جعفر سے اہم ملاقات کی، جس میں ضلع گوادر کے تعلیمی مسائل، بالخصوص مختلف سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کی ضرورت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ضلع گوادر کے مختلف اسکولوں میں ایس ایس ٹی (سینئر سبجیکٹ ٹیچر) اساتذہ کی تعیناتی کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا اور اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے پر زور دیا۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی مسلسل کوششوں سے ضلع گوادر کے مختلف اسکولوں کے لیے ایس ایس ٹی اساتذہ کی منظوری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔
اس اہم پیش رفت سے گوادر کے مختلف سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور ہونے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آنے کی امید ہے۔

لشکری رئیسانی کے گھر پر حملہ حق کی آواز دبانے کی کوشش ہے، حق دو تحریک بلوچستانحق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ...
31/08/2026

لشکری رئیسانی کے گھر پر حملہ حق کی آواز دبانے کی کوشش ہے، حق دو تحریک بلوچستان

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں بلوچستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق سینیٹر نواب زادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے مہرگڑھ میں واقع گھر پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی رہنما کے گھر کو نشانہ بنانا نہ صرف چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے بلکہ حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ایک قابلِ مذمت کوشش بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی جانب سے صوبائی حقوق، عوامی مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے بعد ان کے گھر پر حملے کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر کسی سیاسی رہنما کے مؤقف سے اختلاف ہے تو اس کا جواب دلیل، سیاسی مکالمے اور جمہوری طریقے سے دیا جانا چاہیے، نہ کہ خوف و ہراس پیدا کرنے والے اقدامات کے ذریعے۔

حق دو تحریک بلوچستان نے کہا کہ بلوچ معاشرے میں گھر، خاندان اور چادر و چار دیواری کا احترام بنیادی روایات کا حصہ ہے۔ کسی بھی شخص کے گھر کو نشانہ بنانا بلوچ روایات، سماجی اقدار اور انسانی حرمت کے منافی ہے۔ ایسے واقعات سے معاشرے میں خوف، بے چینی اور عدم اعتماد کو فروغ ملتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں حق و سچ کی بات کرنے والوں کو دباؤ، دھمکیوں اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے خاموش رکھنے کی روش کوئی نئی بات نہیں، تاہم تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے ذریعے وقتی خاموشی تو پیدا کی جا سکتی ہے، مگر عوام کے اندر موجود احساسِ محرومی اور بے چینی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے واقعات سیاسی ماحول کو مزید گھٹن زدہ بنانے اور نفرتوں کو جنم دینے کا باعث بنتے ہیں۔

حق دو تحریک بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ مہرگڑھ میں نواب زادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے گھر پر ہونے والے ڈرون حملے کی فوری، شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کرائی جائیں، حملے کے اصل محرکات اور پسِ پردہ عناصر کو سامنے لایا جائے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے بلوچستان میں سیاسی مکالمے، برداشت اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ عوام اور سیاسی رہنماؤں کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

حق دو تحریک بلوچستان نے حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور ان کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حق کی آواز کو دھمکیوں اور حملوں سے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان کے سیاسی و سماجی مسائل کا حل طاقت اور خوف نہیں بلکہ انصاف، آئین، سیاسی مکالمے اور عوام کے حقوق کے احترام میں ہے۔

ایم پی اے گوادر کی وزیر پی ایم ڈی ظہور احمد بلیدی سے ملاقات، جی ڈی اے اور فش ہاربر کے امور پر اہم گفتگوگوادر: ایم پی اے ...
27/08/2026

ایم پی اے گوادر کی وزیر پی ایم ڈی ظہور احمد بلیدی سے ملاقات، جی ڈی اے اور فش ہاربر کے امور پر اہم گفتگو

گوادر: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے وزیر پی ایم ڈی ظہور احمد بلیدی سے اہم ملاقات کی، جس میں گوادر کی مختلف اتھارٹیز اور عوامی اہمیت کے حامل اداروں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA)، گوادر فش ہاربر اور دیگر متعلقہ معاملات زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر گوادر فش ہاربر کے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے فش ہاربر کے ملازمین کی مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی چار ماہ سے بند تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے فش ہاربر کے ملازمین کو محکمہ فشریز میں ضم کرنے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات میں گوادر کی مختلف اتھارٹیز کے معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے، اداروں کی کارکردگی مؤثر بنانے اور ملازمین کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر کے اداروں اور ملازمین سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام اور ملازمین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔

*حق دو تحریک بلوچستان**مونڈی چیک پوسٹ پر خواتین کی تذلیل کے خلاف آواز اٹھانے پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف ایف آئ...
24/08/2026

*حق دو تحریک بلوچستان*

*مونڈی چیک پوسٹ پر خواتین کی تذلیل کے خلاف آواز اٹھانے پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر قابلِ مذمت ہے، حق دو تحریک بلوچستان*

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکنِ صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف مونڈی چیک پوسٹ پر خواتین اور دیگر شہریوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور تذلیل کے خلاف آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے کے پاداش میں ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھانا جرم نہیں بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے۔ اگر کسی چیک پوسٹ یا کسی بھی مقام پر خواتین، بچوں یا عام شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھانا ہر باشعور شہری اور عوامی نمائندے کا حق ہے۔ ایسے واقعات پر سوال اٹھانے کے بجائے آواز اٹھانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت طرزِ عمل ہے۔

حق دو تحریک بلوچستان نے کہا کہ جب بھی تحریک کے قائدین سیکیورٹی فورسز یا کسی بھی ادارے کی جانب سے عوام کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو بعض عناصر قائدین کو دباؤ میں لانے، خوفزدہ کرنے اور ان کی جدوجہد کو روکنے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا سہارا لیتے ہیں۔ مگر ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان کے قائدین اور ذمہ داران نے ہمیشہ مقدمات، دباؤ اور مشکلات کا سامنا کیا ہے، لیکن مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ کسی ایف آئی آر، دھمکی یا دباؤ سے حق دو تحریک بلوچستان کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

حق دو تحریک بلوچستان نے واضح کیا کہ ایسے مقدمات ہماری جدوجہد، عوامی حقوق کے حصول اور ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ ہم قانونی اور جمہوری طریقے سے ہر مقدمے کا سامنا کریں گے اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان کل بھی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی تھی، آج بھی کھڑی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔ کل بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کی تھی اور آئندہ بھی ظلم، ناانصافی اور عوام کی تذلیل کے خلاف بلاخوف آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

جھوٹے مقدمات سے نہ حق کی آواز دبائی جا سکتی ہے اور نہ عوام کے حقوق کی جدوجہد روکی جا سکتی ہے۔

مونڈی چیک پوسٹ پر خواتین کی تذلیل کے خلاف آواز اٹھانے پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر قابلِ مذمت ہے، حق ...
24/08/2026

مونڈی چیک پوسٹ پر خواتین کی تذلیل کے خلاف آواز اٹھانے پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر قابلِ مذمت ہے، حق دو تحریک بلوچستان

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکنِ صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف مونڈی چیک پوسٹ پر خواتین اور دیگر شہریوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور تذلیل کے خلاف آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے کے پاداش میں ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھانا جرم نہیں بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے۔ اگر کسی چیک پوسٹ یا کسی بھی مقام پر خواتین، بچوں یا عام شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھانا ہر باشعور شہری اور عوامی نمائندے کا حق ہے۔ ایسے واقعات پر سوال اٹھانے کے بجائے آواز اٹھانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت طرزِ عمل ہے۔

حق دو تحریک بلوچستان نے کہا کہ جب بھی تحریک کے قائدین سیکیورٹی فورسز یا کسی بھی ادارے کی جانب سے عوام کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو بعض عناصر قائدین کو دباؤ میں لانے، خوفزدہ کرنے اور ان کی جدوجہد کو روکنے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا سہارا لیتے ہیں۔ مگر ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان کے قائدین اور ذمہ داران نے ہمیشہ مقدمات، دباؤ اور مشکلات کا سامنا کیا ہے، لیکن مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ کسی ایف آئی آر، دھمکی یا دباؤ سے حق دو تحریک بلوچستان کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

حق دو تحریک بلوچستان نے واضح کیا کہ ایسے مقدمات ہماری جدوجہد، عوامی حقوق کے حصول اور ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ ہم قانونی اور جمہوری طریقے سے ہر مقدمے کا سامنا کریں گے اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان کل بھی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی تھی، آج بھی کھڑی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔ کل بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کی تھی اور آئندہ بھی ظلم، ناانصافی اور عوام کی تذلیل کے خلاف بلاخوف آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

جھوٹے مقدمات سے نہ حق کی آواز دبائی جا سکتی ہے اور نہ عوام کے حقوق کی جدوجہد روکی جا سکتی ہے۔

پریس ریلیزحق دو تحریک کیچموضوع: مولانا ھدایت الرحمن کے خلاف بے بنیاد FIR کی شدید مذمتحق دو تحریک کیچ، MPA گوادر مولانا ھ...
23/08/2026

پریس ریلیز
حق دو تحریک کیچ

موضوع: مولانا ھدایت الرحمن کے خلاف بے بنیاد FIR کی شدید مذمت

حق دو تحریک کیچ، MPA گوادر مولانا ھدایت الرحمن کے خلاف تھانہ شہید محمد خماری گوادر میں درج کی گئی FIR نمبر 139/26 کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

یہ FIR دراصل بلوچستان کے حقوق کی آواز کو دبانے کی ایک ناکام سازش ہے۔ مولانا ھدایت الرحمن وہ واحد منتخب نمائندہ ہیں جو اسمبلی سے لے کر سڑکوں اور چیک پوسٹوں تک عوام کے مسائل کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ عوام کی عزت و حرمت اور آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھانا جرم نہیں، بلکہ ایک عوامی نمائندے کا اولین فرض ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اس قسم کے بے بنیاد مقدمات کا مقصد عوامی رہنماؤں کو ہراساں کرنا اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔ چیک پوسٹوں پر شہریوں بالخصوص ماؤں بہنوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں ہو سکتا۔

حق دو تحریک کیچ کا مطالبہ ہے کہ:
1. مولانا ھدایت الرحمن کے خلاف درج کی گئی سیاسی انتقام پر مبنی FIR کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
2. چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ ناروا سلوک کی عدالتی سطح پر شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
3. بلوچستان کے منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل اٹھانے سے روکنے کے تمام ہتھکنڈے بند کیے جائیں۔

حق دو تحریک کیچ اپنے عوامی نمائندے مولانا ھدایت الرحمن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اگر اس طرح کے دباؤ جاری رہے تو ہم عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

جاری کردہ:
ترجمان: حق دو تحریک کیچ
تاریخ: 24 اگست 2026

Intekhabخراجِ تحسین بیان۔ سوشل ایکٹیوسٹ نوید بلوچگوادر کے عوامی نمائندے MPA مولانا ھدایت الرحمن آج بلوچستان کے حقوق کی س...
23/08/2026

Intekhab
خراجِ تحسین بیان۔
سوشل ایکٹیوسٹ نوید بلوچ

گوادر کے عوامی نمائندے MPA مولانا ھدایت الرحمن آج بلوچستان کے حقوق کی سب سے بلند اور دلیر آواز ہیں۔

مولانا ھدایت الرحمن وہ نام ہے جو ہر فورم پر گونجتا ہے۔

اسمبلی میں وہ بلوچستان کا مقدمہ لڑتے ہیں۔
سڑکوں اور شاہراہوں پر عوام کے مسائل اٹھاتے ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر چیک پوسٹوں پر ہماری ماؤں بہنوں کی عزت و حرمت کے لیے ڈٹ کر آواز بلند کرتے ہیں۔

مولانا صاحب نے ثابت کر دیا کہ اصل قیادت تقریروں سے نہیں، ظلم کے خلاف کھڑے ہونے سے پہچانی جاتی ہے۔
وہ ہر جگہ مظلوم بلوچوں کے وکیل بن کر سامنے آتے ہیں۔

میں سوشل ایکٹیوسٹ نوید بلوچ ہونے کی حیثیت سے مولانا ھدایت الرحمن MPA گوادر کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو صحت، لمبی عمر اور مزید قوت عطا فرمائے۔
تاکہ وہ اسی طرح بلوچستان کی خدمت اور حق کی جنگ جاری رکھیں۔ آمین۔

سوشل ایکٹیوسٹ: نوید بلوچ۔

*اہم پریس کانفرنس*گوادر کو وفاق کا حصہ بنانے کے مبینہ منصوبے سے متعلق قائد حق دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا...
22/08/2026

*اہم پریس کانفرنس*

گوادر کو وفاق کا حصہ بنانے کے مبینہ منصوبے سے متعلق قائد حق دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ 23 اگست بروز اتوار شام 6 بجے گوادر پریس کلب گوادر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ بحیثیت عوامی نمائندہ گوادر عوام کا موقف بیان کریں گے۔

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ایکسیئن بلڈنگ سعید محمد سے ملاقاتگوادر: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن ...
21/08/2026

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ایکسیئن بلڈنگ سعید محمد سے ملاقات
گوادر: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے آج ایکسیئن بلڈنگ سعید محمد سے ملاقات کی، جس کے دوران گوادر میں جاری اور مکمل ہونے والے مختلف تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایکسیئن بلڈنگ سعید محمد نے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو مختلف تعمیر شدہ اور زیرِ تعمیر سرکاری عمارتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی پیش رفت اور متعلقہ امور سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گوادر میں جاری تعمیراتی منصوبوں اور عوامی ضروریات سے متعلق مختلف امور بھی زیرِ بحث آئے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی خزانہ آفیسر ثوبان بلوچ سے ملاقات، فنڈز کی بروقت ریلیز پر زورایم پی اے گوادر ...
21/08/2026

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی خزانہ آفیسر ثوبان بلوچ سے ملاقات، فنڈز کی بروقت ریلیز پر زور

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خزانہ آفیسر ثوبان بلوچ سے ملاقات کی، جس میں مختلف عوامی اور سرکاری امور سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خاص طور پر ان اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا جن کے فنڈز خزانے میں موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ اداروں کے واجب الادا فنڈز کو جلد اور شفاف طریقے سے ریلیز کیا جائے تاکہ اداروں کو اپنے معمول کے امور اور عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بروقت فنڈز کی فراہمی سے نہ صرف انتظامی امور بہتر انداز میں چل سکتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی لائی جا سکتی ہے۔

Address

Gwadar

Telephone

+92864212306

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حق دو تحریک بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to حق دو تحریک بلوچستان:

Shortcuts

Share