Gujrat Police

Gujrat Police Join the official page of Gujrat Police

ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ  امتیاز احمد  نے ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ شہریوں کے مسائل سن کر ان...
01/09/2026

ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد نے ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے کیخلاف آپریشن جاری 3ملزمان گرفتار۔1کلو گرام سے زائد چرس، 20لیٹر شراب بر...
01/09/2026

تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے کیخلاف آپریشن جاری
3ملزمان گرفتار۔1کلو گرام سے زائد چرس، 20لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی لا لہ موسی ممتاز میکن کے زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی لالہ موسی انسپکٹر ناصر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں
1۔عطاء اللہ وقار 2۔ یاسر احمد 3۔ اسداللہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 20 لیٹرشراب برآمد کرلی۔
جبکہ گداگروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے پر ملزم اسماعیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او گجرات مورخہ02ستمبر کو دن 12 بجے نواب میرج ہال سرائے عالمگیر میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔
01/09/2026

ڈی پی او گجرات مورخہ02ستمبر کو دن 12 بجے نواب میرج ہال سرائے عالمگیر میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔

تھانہ بی ڈویژن کی بڑی کاروائی ۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی دانو گینگ گرفتار 2عدد موٹر سائیکل اور 1لاکھ...
01/09/2026

تھانہ بی ڈویژن کی بڑی کاروائی ۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی دانو گینگ گرفتار
2عدد موٹر سائیکل اور 1لاکھ 60ہزار روپے نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے لئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIراجہ شہروز اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جس پر پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا2رکنی دانو گینگ گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عدنان احمد 2۔محمد قاسم شامل ہیں ۔جن کے قبضہ سے 2عدد موٹر سائیکل اور 1لاکھ 60ہزار روپے نقدی برآمد ۔وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ۔گرفتار ملزما ن سے تفتیش جاری۔

تھا نہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ میں پر تشدد ویڈیو کا معاملہ۔ ڈی پی او گجرات کاسخت نوٹس نند پور کے رہائشی نوجوان پر تشدد ...
31/08/2026

تھا نہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ میں پر تشدد ویڈیو کا معاملہ۔ ڈی پی او گجرات کاسخت نوٹس
نند پور کے رہائشی نوجوان پر تشدد کرنے والے دو مرکزی ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 31.08.2026 کو تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں چند ملزمان نے کھاریاں روڈ نزد Zoomپڑول پمپ،سابقہ رنجش پر نند پور کے رہائشی نوجوان یاسرشوکت کو ڈنڈے سوٹوں کے ساتھ بیہمانہ تشد د کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدرجلالپورجٹاں کو فوری مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر متاثرہ نوجوان کی کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر سجاد اعظم کی سربراہی میں پولیس نے خصوصی آپریشن کرکے واقع میں ملوث دو مرکزی ملزمان1۔ اصغر علی ولد محمد حسین،2۔ علی حسن ولد ظفر اقبال سکنائے نند پور کو گرفتار کرلیا۔ جن سے انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد یا کسی بھی غیر قانونی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متاثرہ نوجوان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد  کی زیر صدارت ضلع کی امن و امان کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر اہم اجلاس ۔ ایس پی انویسٹی گیشن ...
31/08/2026

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر صدارت ضلع کی امن و امان کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر اہم اجلاس ۔
ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد ، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف کارروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار،لاکھوں روپ...
31/08/2026

گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف کارروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زاہد چرس اور پسٹل30بور برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نعیم اقبال گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرسیدبلال نعیم نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیرازاقبال ولدمرزا اقبال بیگ قوم مغل سکنہ کھدریالہ کو گرفتارکرکے1240 گرام چرس برآمدکرلی۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی عرفان جیلانی نے بھی کارروائی کے دوران ملزم قدیر عباس ولد صابر حسین قوم جٹ سکنہ پیر خانہ جٹاں سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

*ترجمان گجرات پولیس*

31/08/2026
مورخہ 31 اگست 2026 کو انکوائری کے لیے تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی فہرستیں! شہریوں کی سہولت کے پیش نظر روزانہ کی بنی...
31/08/2026

مورخہ 31 اگست 2026 کو انکوائری کے لیے تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی فہرستیں!
شہریوں کی سہولت کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر تھانہ جات میں انکوائری کے لیے آنے والے سائلین کی فہرستیں سوشل میڈیا پر جاری کی جاتی ہیں، تاکہ آنے والے افراد کو بروقت معلومات اور رہنمائی فراہم کی جا سکے

Address

DPO Office Gujrat
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gujrat Police:

Shortcuts

Share