district Gujrat official

district Gujrat official DISTRICT GUJRAT OFFICIAL
DAILY NEWS UPDATE ABOUT GUJRAT

السلام علیکم!پولیس ریوالونگ لائٹ اور ایمرجنسی لائٹ کا استعمال پرائیویٹ گاڑیوں کے لئے ممنوع ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خل...
13/02/2024

السلام علیکم!
پولیس ریوالونگ لائٹ اور ایمرجنسی لائٹ کا استعمال پرائیویٹ گاڑیوں کے لئے ممنوع ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف صوبہ بھر میں قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔
‎ ‎

امید وار نامزد ایم پی اے PTI تنویر احمد گوندل
17/01/2024

امید وار نامزد ایم پی اے PTI تنویر احمد گوندل

PTI GUJRAT MNA CANDIDATES FOR ELECTION 2024
16/01/2024

PTI GUJRAT MNA CANDIDATES FOR ELECTION 2024

Gujrat Update : 16.01.2024ڈپٹی کمشنر گجرات / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر صفدر حسین ورک نے قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی کا دورہ کی...
16/01/2024

Gujrat Update : 16.01.2024

ڈپٹی کمشنر گجرات / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر صفدر حسین ورک نے قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی کا دورہ کیا اور جنرل الیکشنز 2024 کے حوالے سے جاری ٹریننگ سیشن کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود سمیت نادرا اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر /ڈی آراو صفدر حسین ورک کو تربیتی سیشن بارے بریفنگ دی۔ دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ جنرل الیکشن 2024 کے لئے ضلع بھر میں 3106 سینئر پریزائڈنگ و پریذائیڈنگ افسران کی ٹریننگ جاری ہے، جبکہ 5 فی صد افسران ٹریننگ میں ریزرو رکھے جائیں گے، افسران کو جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے مکمل ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے، الیکشن ایکٹ، ووٹ، ووٹ کاسٹ، رزلٹ مرتب کرنا سمیت دیگر تمام ضروری امور کے حوالے سے افسران و عملہ کو تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی پریشانی کے بغیر صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا ہے کہ تربیتی سیشنز 15 تا 25 جنوری تک جاری رہے گا۔

آج کل سوشل میڈیا پر موسم کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کررہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کا مہینہ سرد ترین مہینہ ہوتا...
16/01/2024

آج کل سوشل میڈیا پر موسم کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کررہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کا مہینہ سرد ترین مہینہ ہوتا ہے

16/01/2024

گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ کاسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر ایکشن عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے پر 4 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

ڈپٹی کمشنرگجرات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی برائے سکولز کا اجلاس، نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کی منظوریاسسٹنٹ ...
16/01/2024

ڈپٹی کمشنرگجرات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی برائے سکولز کا اجلاس، نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کی منظوری
اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے، اجلاس میں نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں 4 نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کی درخواستیں زیر بحث آئیں، 3 سکولوں کو فیس میں اضافے کی اجازت دے دی گئی جبکہ بیکن ہاؤس سکول کی درخواست کو مسترد کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نجی سکولز 10 فی صد بچے مفت پڑھائیں گےاور وہ 5 فی صد تک فیس میں اضافہ کرسکتے ہیں، 5 سے 8 فی صد فیس میں اضافےکیلئے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے منظوری لینا ہوگی، بیکن ہاؤس سکول سسٹم وصول کردہ اضافی فیس والدین کو واپس کریں گے،انہوں نے کہا کہ منظوری کے بغیر فیس میں اضافہ کرنے والےسکولز کے خلاف نہ صرف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ سکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی جائے گی۔

بادام اچھے اور خالص ہیں یا نہیں، گھر پر پتہ لگانے کے کچھ طریقے جانیں14 جنوری ، 2024  بادام عام طور پر ذائقے میں میٹھے او...
14/01/2024

بادام اچھے اور خالص ہیں یا نہیں، گھر پر پتہ لگانے کے
کچھ طریقے جانیں
14 جنوری ، 2024




بادام عام طور پر ذائقے میں میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں، اگر ذائقہ میں کڑواہٹ ہو یا چبانے میں نرم ہوں تو بادام کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے __فوٹو: فائل
بادام عام طور پر ذائقے میں میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں، اگر ذائقہ میں کڑواہٹ ہو یا چبانے میں نرم ہوں تو بادام کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے __فوٹو: فائل
زیادہ تر پاکستانی گھرانوں میں صبح کے وقت چند بادام کھانا عام بات ہے کیونکہ یہ انسانی صحت کو بہتر بنانے اور ذہن کو تیز کرنے کا کام کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو بادام کے معیار کا یقین ہے جو آپ روزانہ کھاتے ہیں؟

آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جن پر غور کرکے اور انہیں اپنا کر آپ اسی گری دار میوے کے معیار کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

ظاہری شکل:

بادام کے معیار کو جانچنے کی طرف پہلا قدم ظاہری شکل اور رنگ اور ساخت کو دیکھنا ہے، اچھے کوالٹی کے بادام کی ساخت بھوری اور بے داغ ہوتی ہے۔

اگر آپ کو اس کی رنگت میں فرق نظر آئے یعنی کہیں سے رنگ تیز کہیں سے ہلکا، یا اگر بادام زیادہ سیاہ نظر آتے ہیں تو یہ معیار کے مسائل کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

فوٹو: فائل
ذائقہ اور خوشبو:

بادام عام طور پر ذائقے میں میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں، اگر ذائقہ میں کڑواہٹ ہو یا چبانے میں نرم ہوں تو بادام کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے کیونکہ یہ بعض کیمیکلز جیسے فائٹک ایسڈ کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ بادام کی بیرونی تہہ میں قدرتی زہر ہوتا ہے، اعلیٰ قسم کے بادام تازہ، میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں۔

اگر بادام سے بو آرہی ہوں تو سمجھ لیں کہ یہ کھانے کے قابل نہیں ہیں۔

آلودہ ترین شہر،لاہورسر فہرست ،کراچی 7ویں نمبر پرآگیا
14/01/2024

آلودہ ترین شہر،لاہورسر فہرست ،کراچی 7ویں نمبر پرآگیا

14/01/2024

گجرات پی پی- 31 سےچوہدری مدثر رضا مچھیانہ کوپاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا ...
14/01/2024

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی،الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی جو فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ہلال الرحمان کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سازگاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کو الیکشن مہم چلانے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی خدشات کے باعث امیداروں کو دہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when district Gujrat official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share