شیر پنجاب سادات برادرز

شیر پنجاب سادات برادرز ضلع گجرات ، ضلع جہلم ، ضلع منڈی بہاؤالدین
پنجاب اینڈ آل پاکستان سیّد برادران.

06/10/2022

سنے کون قصہ دردِ دل ، میرا غمگسار چلا گیا !!

وائس چیئرمین ضلع منڈی بہاؤالدین سیّد نجم الحسن
شاہ نقوی کی وفات کے بعد
آج انکے ختم قل کے موقع پر کنگ آف دی بار MNA چوہدری ناصر اقبال بوسال زارو قطار روتے رہے

اور شاہ جی کی وفاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے اُنکے سادات خاندان سے کچھ گزارشات بھی کیں 🙏😢

اللہ تعالیٰ بوسال خاندان سمیت سادات کے چاہنے والے
تمام عوام کو صبر جمیل عطا فرمائے

پاکستان کے اگلے آرمی چیف !لیفٹیننٹ جنرل سیّد عاصم منیر احمد شاہ ہو سکتے ہیں ،اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سابق صدرِ پاکستا...
06/10/2022

پاکستان کے اگلے آرمی چیف !
لیفٹیننٹ جنرل سیّد عاصم منیر احمد شاہ
ہو سکتے ہیں ،

اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سابق صدرِ پاکستان و سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد پرویز مشرف کے بعد یہ دوسرے "سیّد" چیف آف آرمی سٹاف ہونگے ،

اس وقت نیا آرمی چیف منتخب کرنے کیلئے جن 6 افراد کی لسٹ تیار کی گئی ہے وہ یہ ہیں :

1. Lt. Gen. Syed Asim Munir Ahmed Shah
2. Lt. Gen. Sahir Shamshad Mirza
3. Lt. Gen. Azhar Abbas
4. Lt. Gen. Nauman Mehmood
5. Lt. Gen. Faiz Hameed
6. Lt. Gen. Mohammad Amir

خبرِ غم ، منڈی بہاوالدین !!اُمیدوار برائے MPA ، سابق ضلعی وائس چیئرمین منڈی بہاوالدین جناب سیّد نجم الحسن شاہ نقوی رضائے...
02/10/2022

خبرِ غم ، منڈی بہاوالدین !!
اُمیدوار برائے MPA ، سابق ضلعی وائس چیئرمین منڈی بہاوالدین جناب سیّد نجم الحسن شاہ نقوی
رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے

09/09/2022

یاد کرے گی سانوں دُنیا ،
جد وی گل وفا دی ہووے گی !!

چوہدری وجاہت حسین ایک جلسے میں
سابق MNA سیّد منظور حسین شاہ آف کُلیوال سیّداں کی وفا کی داستان سناتے ہوئے ،

سیّد منظور حسین شاہ اپنی بات پر پہرہ دینے والے اور ڈٹ جانے والے انسان تھے جنھیں
آج بھی دنیا " شہیدِ وفا " کے لقب سے یاد کرتی ہے

مختصر تعارف !!سیّد فیض الحسن شاہ گجرات کے نواحی گاؤں کُلیوال سیّداں کے سادات گھرانے میں پیدا ہوئے ،انکا تعلق پاک و ہند ک...
07/09/2022

مختصر تعارف !!

سیّد فیض الحسن شاہ گجرات کے نواحی گاؤں کُلیوال سیّداں کے سادات گھرانے میں پیدا ہوئے ،

انکا تعلق پاک و ہند کے معروف خانوادہ
پیر سیّد حامد شاہ (کُلیوال سیّداں) سے ملتا ہے ، جبکہ
انکے والد صاحب سیّد بہار حسین شاہ اپنے دور کے بہت بڑے ڈیرے دار اور مہمان نواز شخصیت تھے ،

شاہ صاحب کے بھائیوں میں
پنجاب کے مشہور و معروف بااثر ترین سیاستدان و
سابق MNA سیّد منظور حسین شاہ ،

سابق نائب ناظم ضلع گجرات و سابق چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ سیّد نور الحسن شاہ ،
سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ و ممتاز بزنس مین ضلع گجرات سیّد محسن علی شاہ اور

معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر ، کمانڈر سادات گروپ آف گجرات سیّد ناصر عبّاس شاہ شامل ہیں ،

یاد رہے کہ شاہ جی کے بڑے بھائی
سیّد منظور حسین شاہ گجرات کے مختلف حلقوں
سے 3 دفعہ MNA منتخب ہو چکے ہیں اور انہیں مشرف دور میں گورنر آف پنجاب بنانے کی آفر بھی ہو چکی تھی ،

سیّد فیض الحسن شاہ کا شمار پاکستان کے بہترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے ، شاہ صاحب کی زندگی کا ایک حصہ ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے یورپ میں گزرا ،
اور بعد ازاں پاکستان میں اپنے آباؤ اجداد کے سنگ دھڑے کیلئے وطن واپس آئے،

شاہ صاحب اپنے گاؤں UC کلیوال سیّداں کے چیئرمین بھی رہ چُکے ہیں ، سیّد فیض الحسن شاہ عام انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ NA-70 گجرات سے MNA کے مضبوط اُمیدوار بن کر اُبھرے،

سیّد فیض الحسن شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ اور
پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وزیرِ مملکت
چوہدری جعفر اقبال کو تاریخ ساز شکست سے دو چار کر کے حلقہ NA-70 گجرات کے MNA منتخب ہوئے اور اپنے حلقہ کی خدمت شروع کر دی،

شاہ صاحب اپنے حلقہ کے عوام کے دِلوں میں بستے ہیں اور شاہ صاحب کے تمام ڈیرے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں ، شاہ جی نے اپنے مختصر دورِ اقتدار میں اپنے حلقہ کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،

لالہ موسیٰ شہر کو عرصہ 30 سال سے ٹوٹی پھوٹی جی ٹی روڈ کی دوبارہ تعمیر ، اپنے حلقہ کے 50 سے زائد دیہاتوں میں گیس ، 70 سے زیادہ علاقوں کو بجلی کی سہولت ، Rescue 1122 جیسے پراجیکٹس پر کام کروا کر حلقہ کی عوام کے دِل جیت لیے ،

شاہ صاحب اپنے حلقہ کے معتبر سوشل میڈیا چینلز پر پولنگ ہو یا آفیشل پولنگ ، ہر مقام پر عوامی مقبولیت کے حامل ہیں ،

انہی خصوصیات کے مدِ نظر چیئرمین PTI جناب عمران خان ( سابق وزیرِ اعظم پاکستان ) نے سیّد فیض الحسن شاہ صاحب کو سینئیر نائب صدر PTI مرکزی پنجاب کے عہدے پر فائز کیا ہے ،

شاہ جی اپنے حلقہ کے ساتھ ساتھ مرکزی پنجاب کے تمام حلقوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ،

اللہ تعالیٰ سیّد فیض الحسن شاہ کُلیوال سیّداں اور انکے تمام سادات گھرانے کو آباد رکھے ،
اور یہ گھرانہ اسی طرح ضلع گجرات میں عوامی خدمت میں پیش پیش رہے آمین

اسلام و علیکم ! سادات متوجہ ہوں حدیث خطبہ حجت الوداع جناب رسولؐ خدا نے فرمایامیں تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا...
26/08/2022

اسلام و علیکم ! سادات متوجہ ہوں

حدیث خطبہ حجت الوداع جناب رسولؐ خدا نے فرمایا
میں تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں میرے بعد ان کا خیال رکھنا
ایک کلام الہی قران مجید ،
ایک میری آل عترت رسولؐ (یعنی سادات )

آپ صلی الله عليه والہ پر الله کے حکم سے صدقہ و زکواة اور ان کی آل پر حرام قرار دیا گیا ،
اور الله تعالیٰ نے آپ صلی الله عليه والہ وسلم کے عزیز و اقارب کے لئے خمس کو حلال قرار دیا

اس وقت میری تمام امت مسلمہ مومنین اور بلخصوص سادات برادری سے درخواست ہے کہ
جہاں تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان مضافات میں سیلاب نے ہزاروں گھر تباہ و برباد کر دیئے وہاں سادات کے بھی تقریبا 200 سے زیادہ گھرانے
سیلاب سے متاثر ہیں اور بے یار ومددگار ہیں ،
اس لئے سادات کی مدد کے لئے ایک الگ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ان کی آباد کاری اور مدد میں کام کرے
براہ کرم اس کار خیر میں خمس عطیات تحفہ کے ذریعے سیلاب سے متاثرین سادات کی مدد کریں ،،

مدد کی رقم بھیجنے سے پہلے آپ تصدیق بھی
کر سکتے ہیں

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر :

سیّد زین نقوی تونسہ شریف 0345-7145308

سیّد عابد بُخاری : 0348-8465799

خبرِ غم ، کُلیوال سیّداں !!سابق MNA سیّد منظور حسین شاہ ، سابق ضلع ناظم گجرات سیّد نُور الحسن شاہ ، موجودہ MNA گجرات سیّ...
23/08/2022

خبرِ غم ، کُلیوال سیّداں !!
سابق MNA سیّد منظور حسین شاہ ، سابق ضلع ناظم گجرات سیّد نُور الحسن شاہ ، موجودہ MNA گجرات سیّد فیض الحسن شاہ کے چچا زاد بھائی اور
سابق چیئرمین UC کلیوال سیّداں و اُمیدوار برائے MNA سیّد مدد علی شاہ کے بڑے بھائی

سیّد علی حیدر شاہ کُلیوال سیّداں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے
گاؤں کُلیوال سیّداں لالہ موسیٰ میں ادا کی جائے گی ، شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شاہ صاحب کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے

فخرِ سادات لالہ موسیٰ سیّد سائل عبّاس شاہ آف کُلیوال سیّداں ، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف گروپ فوٹوز
12/08/2022

فخرِ سادات لالہ موسیٰ
سیّد سائل عبّاس شاہ آف کُلیوال سیّداں ، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف گروپ فوٹوز

ماشاء اللہ فخرِ سیّد برادریڈی پی او (D.P.O) گجرات سیّد غضنفر علی شاہ صاحب آپکو گجرات والے خوش آمدید کہتے ہیں
11/08/2022

ماشاء اللہ فخرِ سیّد برادری
ڈی پی او (D.P.O) گجرات سیّد غضنفر علی شاہ صاحب
آپکو گجرات والے خوش آمدید کہتے ہیں

ایک یادگار تصویر . . . !!جناب سیّد نُور الحسن شاہ کُلیوال سیّداں ، ملک رشید احمد ذیلدار ، سیّد سلیمان حیدر ، چوہدری غلام...
07/08/2022

ایک یادگار تصویر . . . !!
جناب سیّد نُور الحسن شاہ کُلیوال سیّداں ، ملک رشید احمد ذیلدار ، سیّد سلیمان حیدر ، چوہدری غلام رسول شارق
اور دیگر حضرات کا گروپ فوٹو

سنے کون قصہ دردِ دل ، میرا غمگسار چلا گیا سیّد نورالحسن شاہ صاحب مرحوم ، کُلیوال سیّداں
28/07/2022

سنے کون قصہ دردِ دل ، میرا غمگسار چلا گیا

سیّد نورالحسن شاہ صاحب مرحوم ،
کُلیوال سیّداں

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شیر پنجاب سادات برادرز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share