Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat

Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، گجرات

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات، ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کا گزشتہ روز "چیف منسٹر کلینک آن ویلز" ٹیموں کا تف...
14/06/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات، ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کا گزشتہ روز "چیف منسٹر کلینک آن ویلز" ٹیموں کا تفصیلی معائنہ۔

سی ای او ہیلتھ نے سب سے پہلے سردار پورہ، لالہ موسیٰ میں ٹیم کے عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کیمپ کے انعقاد میں سردار پورہ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی کارکن اقبال کے تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں سی ای او ہیلتھ نے چک دینہ یونین کونسل گنجہ میں "کلینک آن ویلز" ٹیم کا دورہ کیا، جہاں عملہ کی حاضری چیک کی گئی اور غیر حاضر عملہ کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈووکیٹ چوہدری زبیر انور، کیپٹن (ر) چوہدری منور انور اور دیگر معززین علاقہ کا کیمپ کے انعقاد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ "کلینک آن ویلز" ٹیمیں اربن سلمز اور قریبی علاقوں میں شیڈول کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کیمپس منعقد کر رہی ہیں، جن کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Syed Ata Ul Munamm
Khawaja Imran Nazeer
Punjab Health Reforms
Health & Population Department

14/06/2026

Day-9:

From imaginative play to asking endless questions, the 3-year-old stage is full of curiosity and growing independence.

تخلیقی کھیل سے لے کر بے شمار سوالات پوچھنے تک، 3 سال کی عمر تجسس اور بڑھتی ہوئی خودمختاری سے بھری ہوتی ہے۔

13/06/2026

Day-8:

From saying a few words to showing preferences, the 24-month milestone marks a time of growing independence and communication.

چوبیس ماہ میں، آپ کا بچہ چند الفاظ بولنے سے لے کر پسندیدگیاں ظاہر کرنے تک کی مہارت حاصل کرتا ہے، جو خودمختاری اور بات چیت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

آج مورخہ 11 جون 2026، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کی قیادت میں کمیونٹی ہیلتھ ان...
11/06/2026

آج مورخہ 11 جون 2026، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کی قیادت میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز (CHIs) کے لیے ٹرِکل ڈاؤن ٹریننگ برائے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر گجرات اور نرسنگ کالج عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کے زیر اہتمام اس اہم تربیتی سیشن کا مقصد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ ٹریننگ کے دوران شرکاء کو روٹین امیونائزیشن، ویکسین مینجمنٹ، بیماریوں کی نگرانی (Disease Surveillance) اور کمیونٹی موبلائزیشن جیسے اہم موضوعات پر جامع آگاہی فراہم کی گئی، تاکہ ویکسین سے بچاؤ ممکن بیماریوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔
👥 شرکاء:
کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز (CHIs)
🎓 ٹریننگ فیسلیٹیٹرز:
▪️ محمد اسماعیل چدھڑ (SH&NS) فوکل پرسن برائے انسداد پولیو، گجرات
▪️ سید علی رضا شاہ (DSV)
▪️ تیمور سلطان (ASV)
▪️ مظہر حسین (ASV)

🔍 سپرویژن و مانیٹرنگ وزٹ:
ڈاکٹر سید احتزاز احمد (DHO-PS / DC-IRMNCH & NP) نے ڈاکٹر فیاض بٹ، امیونائزیشن آفیسر (UNICEF) کے ہمراہ ٹریننگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں معیاری امیونائزیشن سروسز، مؤثر ویکسین مینجمنٹ، بیماریوں کی بروقت نگرانی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔

🌟 آخر میں ڈاکٹر فیاض بٹ (UNICEF) نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی محنت، لگن اور بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے ان کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو اپنے علاقوں میں عوام کی صحت کے فروغ کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

11/06/2026

Day-7:

From saying a few words to showing preferences, the atharween mahine milestone marks a time of growing independence and communication.

اٹھارہ ماہ میں، آپ کا بچہ چند الفاظ بولنے سے لے کر پسندیدگیاں ظاہر کرنے تک کی مہارت حاصل کرتا ہے، جو خودمختاری اور بات چیت
کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔


Syed Ata Ul Munamm
Khawaja Imran Nazeer
Punjab Health Reforms
Health & Population Department

Syed Ata Ul Munamm Khawaja Imran Nazeer Punjab Health Reforms Health & Population Department
10/06/2026

Syed Ata Ul Munamm
Khawaja Imran Nazeer
Punjab Health Reforms
Health & Population Department

10/06/2026

Day-6 Post:

From first steps to saying simple words, the 12-month milestone marks a time of exciting growth and learning.

12 ماہ میں، آپ کا بچہ پہلی بار چلنے اور سادہ الفاظ بولنے کی مہارت حاصل کرتا ہے، جو ترقی اور سیکھنے کا ایک دلچسپ وقت ہوتا ہے۔

گجرات: آج مورخہ 9 جون 2026، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید عطاء المُنعم سے لیفٹیننٹ کمانڈر نیوی محمود...
09/06/2026

گجرات: آج مورخہ 9 جون 2026، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید عطاء المُنعم سے لیفٹیننٹ کمانڈر نیوی محمود صاحب کی تفصیلی ملاقات۔ ڈاکٹرز کے لئے پاکستان نیوی میں شمولیت کا اہم مواقع!
مزید تفصیل کے لئے دئے گئے اشتہار ملاحظہ فرمائیں۔

Join Pakistan Navy
through
Short Service Commission Course
2026-B

Registration:
10th May - 14th June, 2026

Please visit:
www.joinpaknavy.gov.pk

Khawaja Imran Nazeer
Syed Ata Ul Munamm
Punjab Health Reforms
Health & Population Department

روٹین کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام! اہم پیغام برائے عوام الناس!
09/06/2026

روٹین کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام!
اہم پیغام برائے عوام الناس!

چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کا تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ کا تفصیلی دورہ۔دور...
09/06/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کا تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ کا تفصیلی دورہ۔

دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مرزا محمد اشرف اور انجمن بہبود مریضاں کے نمائندہ مہر طارق سعید بھی ہمراہ موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ نے انجمن بہبود مریضاں کی جانب سے مریضوں کے لیے آنکھوں کے آپریشنز، ادویات کی فراہمی اور دیگر تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انجمن کے کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا اور خدمات کا جائزہ لیا۔

مزید برآں، سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا جن میں ایمرجنسی سروسز، ای پی آئی، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، انڈور وارڈز، میڈیسن سٹور، ٹی بی کنٹرول پروگرام، آپریشن تھیٹر، لیبر روم، لیبارٹری سروسز اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام شامل ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے تمام شعبہ جات کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

سی ای او ہیلتھ نے زیر علاج مریضوں سے براہ راست ان کے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اور عملے کو مریضوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کمپلائنس رپورٹ طلب۔

Khawaja Imran Nazeer
Syed Ata Ul Munamm
Punjab Health Reforms
Health & Population Department

Address

Deputy Commissioner Complex
Gujrat

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 15:00

Telephone

+92539260105

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat:

Share