PML-Q Gujrat

PML-Q Gujrat This is the Official page of Pakistan Muslim League (Q) Gujrat.

27/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے اہلِ وطن اور امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔ قربانی کا یہ عظیم دن ہمیں ایثار، اخلاص، صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات قربان کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

جیسا کہ قرآنِ مجید میں ارشاد ہوتا ہے
“لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰـكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْؕ”
“اللہ تعالیٰ کو نہ تمہاری قربانیوں کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون، بلکہ وہ تمہارا تقویٰ قبول فرماتا ہے۔” (سورۃ الحج: 37)

دعا ہے کہ یہ مبارک دن ہم سب کے لیے خیر و برکت، امن، خوشحالی، محبت اور باہمی اخوت کا پیغام لے کر آئے، اور اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن و استحکام کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔

15/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے رہنما پاکستان مسلم لیگ خواجہ رمیض حسن کی قیادت میں منڈی بہاؤالدین چیمبر، وزیرآباد چیمبر، حافظ آباد چیمبر، خیبر چیمبر اور تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سید جواد حسین کاظمی (خیبر چیمبر آف کامرس)، ڈاکٹر مظاہر حسین (صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس)، تنویر ساجد (جنرل سیکرٹری حافظ آباد چیمبر)، تصدق ندیم (ٹریڈرز ایسوسی ایشن جہلم)، راجہ عمار یاسر نمبردار (نیویارک، امریکہ) اور سید ظفر حسین زیدی (جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن و ایگزیکٹو ممبر منڈی بہاؤالدین چیمبر) نے شرکت کی۔

ملاقات میں ملک کی تجارتی صورتحال، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور سمندر پار پاکستانیوں کے تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چوہدری سالک حسین نے تاجر برادری کے تحفظات سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مقامی صنعت کے فروغ، تاجروں کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

14/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے آذربائیجان کے قومی دن کے موقع پر حکومتِ آذربائیجان اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی احترام، بھائی چارے اور تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے آذربائیجان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔

12/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی اور وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کے ہمراہ جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ سینٹر پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو جدید ہنر، جاپانی زبان، تکنیکی تربیت اور بین الاقوامی روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

چوہدری سالک حسین نے جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی کی تعلیم، سکلز ڈویلپمنٹ اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان نظم و ضبط، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی میں دنیا کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور مناسب تربیت کے ذریعے عالمی مارکیٹ خصوصاً جاپان میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں، زبان کی تربیت اور باعزت بین الاقوامی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

میرے سسر، ایس ایس پی اشرف مارتھ صاحب، 1997 میں آج ہی کے دن ایک دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے۔ وہ ایک بااصول، بہادر اور فرض...
06/05/2026

میرے سسر، ایس ایس پی اشرف مارتھ صاحب، 1997 میں آج ہی کے دن ایک دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے۔ وہ ایک بااصول، بہادر اور فرض شناس افسر تھے، جنہیں ان کی جُرأت پر حکومتِ پاکستان نے “ستارۂ شجاعت” سے نوازا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے چارسدہ میں مولانا محمد ادریس کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
05/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے چارسدہ میں مولانا محمد ادریس کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

04/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں شاندار کامیابی پر پشاور زلمی کو مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ملک کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

02/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کراچی میں یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو عزت، تحفظ اور منصفانہ حقوق دینا ہماری سیاست اور پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش کسی بھی قوم کی اصل طاقت ہوتے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ ہمارا تعلق چوہدری ظہور الٰہی صاحب کے بطور وزیرِ محنت دور سے جڑا ہوا ہے۔ ان کی مزدور دوست پالیسیوں نے اپنے دور میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے، جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مزدور طبقے کے مسائل کو ترجیح دی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جن میں بہتر اجرت، سماجی تحفظ، روزگار کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

01/05/2026

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وفد کے ہمراہ کراچی میں ٹیسوری ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے کامران خان ٹیسوری سابق گورنر سندھ کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور ان کی جانب سے اظہارِ افسوس بھی کیا۔

وفاقی وزیر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Gujrat , Punjab
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML-Q Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share