Gujranwala Gujranwala hai yaar

Gujranwala Gujranwala hai yaar - www.facebook.com/
♥ Manager:Kiran Butt ♥ fb.com/adeel.xnsari

24/08/2026

گجرانوالہ حافظ اباد روڈ پر پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا🫡🫡

واسا حکام کی فوری توجہ درکار ہے۔

سیوریج لائن کے کام کے بعد واٹر سپلائی کی پائپ لائن ڈیمیج ہونے سے پانی چشمے کی طرح سڑک پر بہہ رہا ہے اور تقریباً ایک فٹ پانی جمع ہو گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ فوری طور پر موقع کا نوٹس لے کر پانی کی لیکیج بند کروائی جائے اور پائپ لائن کی مرمت کی جائے۔

براہِ کرم اس ویڈیو کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے شیئر کریں۔




24/08/2026

سرحد یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کے دوران فورسز کے آفیسر کی سر عام فائرنگ

23/08/2026

شاہ عالمی مارکیٹ میں باپ اور بیٹوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے اور گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔
اگر کسی کو گرفتار کرنا ضروری ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، مگر عزتِ نفس اور انسانی وقار کا خیال رکھنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
قانون سب کے لیے برابر ہے، مگر قانون نافذ کرنے کا طریقہ بھی مہذب اور باعزت ہونا چاہیے۔

#

21/08/2026
گوجرانوالہ جیل سپریٹینڈنٹ محمد اظہر چیمہ کو اینٹی کرپشن حکام نے ہراست میں لے لیا
20/08/2026

گوجرانوالہ جیل سپریٹینڈنٹ محمد اظہر چیمہ کو اینٹی کرپشن حکام نے ہراست میں لے لیا

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے سابقہ ایم۔پی۔اے امان اللہ وڑائچ کے سیکرٹری نے ایس۔ایچ۔او کو 2 لاکھ روپے رشوت دی جس پر ایس۔ایچ۔او...
17/08/2026

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے سابقہ ایم۔پی۔اے امان اللہ وڑائچ کے سیکرٹری نے ایس۔ایچ۔او کو 2 لاکھ روپے رشوت دی جس پر ایس۔ایچ۔او نے اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سیکرٹری کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (16اگست 2026ء)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرن...
16/08/2026

گوجرانوالہ (16اگست 2026ء)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس ایس پی آپریشنزغیور احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر عمران نسیم بٹ، ایس ایچ او کھیالی انسپکٹر شکراللہ، ایس ایچ او واہنڈو سب انسپکٹر میاں عدنان، ایس ایچ او سٹی کامونکی سب انسپکٹر اعجاز رفیق اور ان کی پولیس ٹیمو ں نے دوران گشت و ناکہ بندی اورتلاش بدرویہ گان اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئےمنشیات فروشی میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھبیس کلوپانچ سو گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان میں سجاول احمد عرف ریمبو، محمد عمران، بدر شاہ، نصیر احمد وغیرہ شامل ہیں۔ دورانِ تفتیش ملزما ن نے انکشاف کیا کہ وہ دیگر اضلاع سے منشیات لاتے اورضلع بھر میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقہ مکینوں نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر عمران نسیم بٹ، ایس ایچ او کھیالی انسپکٹر شکراللہ، ایس ایچ او واہنڈو سب انسپکٹر میاں عدنان ،ایس ایچ او سٹی کامونکی سب انسپکٹر اعجاز رفیق اور ان کی ٹیموں کو شاباش دی۔

16/08/2026

السلام علیکم .... توفیق بٹ کا مختلف منفی پراپگنڈا کرنے والو کے نام کھلا خط
میرے مطالبے کے بعد واسا گجرانوالہ کا بھرپور ایکشن گراؤنڈ پر مکمل توانائی کے ساتھ کام شروع. کام میں غفلت برتنے والے افسران اور سپروائزر تبدیل کر دیے گئے
اج اتوار کا دن ہے اور تمام سرکاری محکموں کو چھٹی ہے مگر واسا کا مکمل عملہ تمام افسران ایم ڈی wasa میرے حلقہ پی پی 63 میں تمام موجودہ جدید مشنری کے ساتھ بھرپور محنت سے کام کر رہے ہیں اور تقریبا 70 پرسنٹ شکایات کو دور کر دیا گیا ہے کچھ دانستہ طور پہ سمجھتے بوجھتے ہوئے تنقید برائے تنقید کا رویہ اختیار کرتے ہوئے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ احتجاج کیوں نہیں کیا ان عقل کے اندھوں کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرے حلقے میں جب میرے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور مسئلوں کو حل کرنے کے لیے بھرپور توانائی سے کام کیا جا رہا ہے تو جو عوام کا مطالبہ تھا وہ حل ہو رہا ہے تو پھر اپ کیا چاہتے تھے کہ چھریاں چاکو چل جاتے ..اور پھر اپ کی خبریں بن جاتی . پھر اپ کو سکون ا جاتا ..بھائی میں پی پی 63 کی بات کر رہا ہوں باقی حلقوں کی ذمہ داری باقی نمائندگان کی ہے میری تمام ان لوگوں سے گزارش ہے کہ کیا اپ مجھ سے زبردستی احتجاج کروانا چاہتے ہیں ہماری اپنی حکومت ہے اگر یہ کام نہ کرتے تو پھر ہم لازمی کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوتے جب علاقے میں کام ہونا شروع ہو گئے ہیں تو پھر کیوں تنقید برائے تنقید کا راستہ اختیار کیا جائے انشاءاللہ جب بھی میرے حلقہ کی عوام کو کوئی پریشانی ہوگی تو ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور انشاء اللہ تعالی ہر طریقہ سے کھڑے ہوں گے اور اپنے عوام کو ریلیف دلائیں گے شکریہ
محمد توفیق بٹ ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون گجرانوالہ

Address

Gujranwala

Telephone

00923006462???

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Gujranwala hai yaar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gujranwala Gujranwala hai yaar:

Shortcuts

Share