WASA Gujranwala

WASA Gujranwala Determined and Devoted to provide Clean drinking water and sanitation service to its valuable citizens.

04/09/2026
محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحتچیئرمین واسا عمر فاروق ڈار کی ہدایات پُر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ حسنین ...
03/09/2026

محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت

چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار کی ہدایات پُر

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ حسنین فیصل نے ایکسین احمدِ غُلام قادر کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار، رفتار اور بروقت تکمیل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔





03/09/2026
محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت چیئرمین واسا گوجرانوالہ عمر فاروق ڈار اور مینیجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید نے سڑکوں ک...
03/09/2026

محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت چیئرمین واسا گوجرانوالہ عمر فاروق ڈار اور مینیجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید نے سڑکوں کی بحالی اور ریسٹوریشن کے جاری کام کا جائزہ لیا اور کچا ایمن آباد روڈ، شاد مان ٹاؤن مدنی روڈ اور لالہ زار روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر جاری بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کو کام کے معیار، رفتار اور بروقت تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت، چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار اور مینجنگ ڈائریکٹر عبد الوحید کی خصوصی ہدایات  پر واسا ...
03/09/2026

محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت، چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار اور مینجنگ ڈائریکٹر عبد الوحید کی خصوصی ہدایات پر واسا گوجرانوالہ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات کشمیر روڈ پر 54 انچ قطر کی سیوریج لائن کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا۔ مرمت کے بعد متاثرہ سڑک کو بھی مکمل طور پر بحال اور ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

واسا کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے سیوریج لائن کی مرمت کے ساتھ ساتھ سڑک کی بحالی بھی یقینی بُنا دی گئی ہے

















مینیجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید صاحب اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر حسنین فیصل صاحب نے ڈائریکٹر انجینئرنگ عمران احمد صاحب اور...
03/09/2026

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید صاحب اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر حسنین فیصل صاحب نے ڈائریکٹر انجینئرنگ عمران احمد صاحب اور متعلقہ ایکسین کے ہمراہ ٹھاکر سنگھ گیٹ کا اچانک رات کے وقت دورہ کیا اور موقع پر تاجروں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات تاجروں کی جانب سے عرصہ دراز سے درپیش سیوریج کے مسئلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مینیجنگ ڈائریکٹر واسا نے فوری اقدامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر انجینئرنگ عمران احمد صاحب کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم میں ایکسین زون-II علی احمد صاحب اور ایکسین زون-III غلام قاسم صاحب شامل ہیں۔ ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ ٹھاکر سنگھ گیٹ سے نیای چوک اور نوشہرہ روڈ تک مین سیور لائن کی مکمل ڈیسلٹنگ کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیسلٹنگ کا کام اسی رات شروع کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں، نوشہرہ روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر پمپنگ کیپیسٹی میں اضافے کے لیے نیا پمپ نصب کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے، جس پر کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ اقدامات کا مقصد علاقے میں جاری سیوریج کے دیرینہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

موقع پر جاری کام کی تصاویر رپورٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔

محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت چیئرمین واسا گوجرانوالہ عمر فاروق ڈار کی زیرِ صدارت ڈائریکٹر ریوینو واسا اور ریونیو...
02/09/2026

محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت چیئرمین واسا گوجرانوالہ عمر فاروق ڈار کی زیرِ صدارت ڈائریکٹر ریوینو واسا اور ریونیو افسران کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوی ، جس میں ریونیو سے متعلق امور، صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور واجبات کی بروقت وصولی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار نے افسران کو ریونیو اہداف کے حصول، صارفین کی سہولت اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ واسا کے بلز مقررہ تاریخ تک بروقت جمع کروائیں تاکہ واسا کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیوریج اور دیگر شہری سہولیات کا نظام مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

آپ کا بروقت تعاون — واسا کی بہتر خدمات کی ضمانت ہے

Address

X-Block Peoples Colony WASA Office
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WASA Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to WASA Gujranwala:

Shortcuts

Share