17/05/2026
گلگت:ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت، اے ایس پی عمارہ ستار PSP کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دنیور گلگت امتیاز حسین اور عملہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب مرکزی مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جگلوٹ میں درج مقدمات علت نمبر 13/2026 اور 16/2026 بجرائم 302، 311 اور 34 ت پ، جن کی تفتیش بعد ازاں تھانہ دنیور کے سپرد کی گئی تھی، میں نامزد مفرور ملزم اسد اقبال ولد شیر ولی سکنہ جگلوٹ گلگت کو کامیاب حکمتِ عملی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم سے مقدمات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس سے قبل اسی مقدمے میں نامزد دو دیگر ملزمان، منہاج الدین اور شیر عالم پسرانِ شیر محمد ساکنان جگلوٹ گلگت کو بھی گرفتار کرکے تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل حوالات منتقل کیا جا چکا ہے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)