09/04/2026
گلگت۔ چیئرمین/سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم(CMIT) گلگت بلتستان فدا حسین کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو(SMBR) جی بی ولی خان صاحب کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران ان کی طویل، دیانتداری اور مثالی سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیکرٹری راجہ رشید علی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ولی خان صاحب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ ملازمت میں نہایت ایمانداری اور لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دیے، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اور آفسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ولی صاحب کی خدمات ادارے کے لیے ایک روشن مثال ہیں اور ان کی رہنمائی سے بہت سے افسران نے سیکھا۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمینن / سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم فدا حسین نے ولی خان کو روایتی شال اور ٹوپی پہنائی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں صحت، خوشی اور کامیابی کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کریں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan