Human Library Thoi Yasin

Human Library Thoi Yasin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Human Library Thoi Yasin, Library, Gilgit.

ہیومن لائبریری تھوئی (HLT) میں ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ سیکھنے کا عمل صرف کتابوں تک محدود نہیں ہوتا۔ ہماری سوچ روایتی لائ...
12/05/2026

ہیومن لائبریری تھوئی (HLT) میں ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ سیکھنے کا عمل صرف کتابوں تک محدود نہیں ہوتا۔ ہماری سوچ روایتی لائبریریوں سے مختلف ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اصل سیکھنا گفتگو، باہمی تعاون، مہارت سازی، تخلیقی سرگرمیوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں ہے۔

HLT ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں طلبہ صرف کتابیں نہیں پڑھتے بلکہ ڈائیلاگ سیشنز، بک ریویوز، اسٹڈی سرکلز، پرفارمنس، کیریئر کونسلنگ اور مختلف عملی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ یہاں نوجوانوں کو اپنے خیالات کے اظہار، خود اعتمادی بڑھانے، قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسی کمیونٹی تشکیل دی جائے جہاں ہر فرد صرف سیکھنے والا ہی نہیں بلکہ دوسروں کے لیے سیکھنے کا ذریعہ بھی بنے۔ اجتماعی سیکھنے اور فعال شرکت کے ذریعے ہم نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ہیومن لائبریری تھوئی صرف قارئین نہیں بلکہ مستقبل کے لیڈرز، باشعور نوجوان اور مثبت تبدیلی لانے والے افراد تیار کر رہی ہے۔



From the ground to the podcast.  A story of struggle, voice, and Dream.  Fakhar takes HLT’s journey to the mic. New epis...
05/05/2026

From the ground to the podcast. A story of struggle, voice, and Dream. Fakhar takes HLT’s journey to the mic. New episode loading now.

27/04/2026

یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ ہمارے فاؤنڈنگ ممبر فخر عالم نے ہیومن لائبری تھوئی کی نمائندگی کرتے ہوئے GBRSP اور Tiny Hope سوشل ویلفیئر آرگنائزیشنز کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیشن میں شرکت کی۔
اس سیشن میں خواتین کے حقوق کے موضوع پر گفتگو کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد اور سماجی تبدیلی کے لیے کام کرنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے خواتین کے حقوق کو انسانی حقوق کے تناظر میں تفصیل سے زیرِ بحث لایا۔
ہمیں ایسے بامقصد مکالموں کا حصہ بننے پر فخر ہے جو آگاہی، شمولیت اور مثبت سماجی تبدیلی کو فروغ دیتے ہیں۔


The major change is Gen Alpha turning to books rather than electronic devices. This is how  HLT is contributing its role...
25/04/2026

The major change is Gen Alpha turning to books rather than electronic devices. This is how HLT is contributing its role for the upliftment of the community

18/04/2026
بروشسکی ادب کے نوجوان شاعر Ali Sher Sanneer کی جانب سے ہیومن لائبریری تھوئی کے لیے رقم عطیہ کرنے پر ہم ان کے بے حد شکر گ...
08/04/2026

بروشسکی ادب کے نوجوان شاعر Ali Sher Sanneer کی جانب سے ہیومن لائبریری تھوئی کے لیے رقم عطیہ کرنے پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔
آپ جیسے باشعور اور مخلص نوجوانوں کا اپنے علاقے کی تعلیم و ترقی کے لیے جذبہ ہی درحقیقت علاقے اور کمیونٹی کی ترقی کی ضمانت ہے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان مستقبل میں بھی علم و شعور کی شمع روشن کرنے اور تعلیمی میدان میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

05/04/2026

گلگت میں UNICEF اور Save the Children کے تعاون سے “سیف فیملیز ٹریننگ پیکج” کے موضوع پر چار روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تربیت کا مقصد خاندانوں اور بچوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ محفوظ معاشرے کے قیام میںمدد مل سکے۔
ہیومن لائبریری کی طرف ہمارے فاؤنڈنگ ممبر فخر عالم کی شرکت اور اس اگاہی کو علاقے اور کمیونٹی کے لوگوں تک پہنچانے کا عزم۔

یاسین کی سرزمین کا قابل فخر سپوت اور ہمارا قیمتی علمی اثاثہ محترم بشارت عیسیٰ صاحب ( پروفیسر حبیب یونیورسٹی کراچی) نوجوا...
28/03/2026

یاسین کی سرزمین کا قابل فخر سپوت اور ہمارا قیمتی علمی اثاثہ محترم بشارت عیسیٰ صاحب ( پروفیسر حبیب یونیورسٹی کراچی) نوجوان نسل کے لیے تعلیمی و فکری میدان میں ایک روشن مثال اور حقیقی رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ہیومن لائبریری تھوئی کے لیے ان کی جانب سے قیمتی کتب کا عطیہ نہ صرف علم دوستی کا عملی مظہر ہے بلکہ نوجوانوں میں مطالعہ کے فروغ کے لیے ایک قابلِ قدر خدمت بھی ہے۔

ہم اپنی پوری ٹیم کی جانب سے محترم بشارت عیسیٰ صاحب اور دیگر تمام ڈونرز محترم سلمان کھمانی، زین سید عزیر ولی اور امیز عیسیٰ کے اس خلوص، قیمتی رہنمائی اور بے لوث سرپرستی پر ان کے شکر گزار ہیں۔
اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور مزید کامیابیاں عطا کرے۔


دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی دلی خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کی خوشیوں کو آپ کی زندگی میں ہمیش...
20/03/2026

دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی دلی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کی خوشیوں کو آپ کی زندگی میں ہمیشہ قائم رکھے اور آپ کے دلوں کو محبت، امن اور سکون سے بھر دے۔
عید ہمیں اخوت، ہمدردی اور شکرگزاری کا درس دیتی ہے، اللہ ہمیں ان اقدار پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


ہیومن لائبریری تھوئی کی جانب سے تمام خواتین کو خواتین کی عالمی دن کی دلی مبارکباد۔خواتین معاشرے کی تعمیر اور نئی نسل کی ...
08/03/2026

ہیومن لائبریری تھوئی کی جانب سے تمام خواتین کو خواتین کی عالمی دن کی دلی مبارکباد۔
خواتین معاشرے کی تعمیر اور نئی نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ ہر عورت باوقار، بااختیار اور کامیاب زندگی گزارے۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Library Thoi Yasin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category