04/06/2026
Mashaallah Weldone boys 😍
پولیٹیکل یوتھ پاری ✌️
پولیٹیکل یوتھ پاری(PYP) نے گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے سلسلے میں حلقہ GBA-11 کھرمنگ میں مختلف سیاسی جماعتوں اور اُن کےامیدواروں سے تفصیلی ملاقاتوں، مشاورت اور اُن کے منشور و ترجیحات کا جائزہ لینے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سید محسن رضوی کی باضابطہ حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیٹیکل یوتھ پاری(PYP) نے باہمی اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ علاقے کے وسیع تر مفاد، عوامی امنگوں اور کھرمنگ خصوصاً پاری کی تعمیر و ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ سید محسن رضوی کی قیادت میں کھرمنگ کے عوام کو ایک مضبوط آواز ملے گی اور پاری سمیت پورے علاقے کو درپیش مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوگی۔
پولیٹیکل یوتھ پاری اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ عوامی مفاد، نوجوانوں کی نمائندگی اور علاقائی ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔
پولیٹیکل یوتھ پاری (PYP)
:::