NATCO

NATCO We carry fuel, goods, letters and more than all, passengers across Gilgit-Baltistan. NATCO routes extend from Karachi to Kashgar.

پریس ریلیزنیٹکو سروسز میں توسیع کا فیصلہ، خپلو کے لیے 3 نئی گاڑیاں منظور۔۔گلگت: نارتھن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو...
03/09/2026

پریس ریلیز
نیٹکو سروسز میں توسیع کا فیصلہ، خپلو کے لیے 3 نئی گاڑیاں منظور۔۔

گلگت: نارتھن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر ذاکر حسین سے سکردو اسٹیشن کے منیجر سید بشارت حسین اور خپلو اسٹیشن کے منیجر محمد ظہیر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سکردو اسٹیشن کے منیجر سید بشارت حسین نے اسٹیشن کے انتظامی امور، ٹرانسپورٹ سروسز اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے عوامی ضروریات اور بڑھتی ہوئی سفری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹکو لائن میں مزید گاڑیوں کے اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسی طرح خپلو اسٹیشن کے منیجر محمد ظہیر نے علاقے کے عوام کے مطالبات اور سفری مشکلات سے ایم ڈی نیٹکو کو آگاہ کیا۔ عوامی سہولت کو ترجیح دیتے ہوئے ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خپلو روٹ کے لیے 3 نئی گاڑیوں کی منظوری دے دی۔
ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے کہا کہ نیٹکو عوام کو بہتر، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام اسٹیشنز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروسز میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔۔۔

اٹک پیٹرولیم کے وفد کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات۔۔گلگت:- اٹک پیٹرولیم کے وفد نے ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ان کے د...
02/09/2026

اٹک پیٹرولیم کے وفد کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات۔۔

گلگت:- اٹک پیٹرولیم کے وفد نے ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، ایندھن سے متعلق سہولیات میں بہتری اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اٹک پیٹرولیم کے ریجنل انچارج/سیلز منیجر عثمان بٹ اور سیلز منیجر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میر عطا عاصم آریا شریک تھے۔
اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


Information Department Gilgit-Baltistan
NATCO

Transportation Security Administration - TSA

نیٹکو میں ریپئر و مینٹیننس اخراجات میں کمی کے لیے اہم اجلاس۔۔گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں ریپئر و...
02/09/2026

نیٹکو میں ریپئر و مینٹیننس اخراجات میں کمی کے لیے اہم اجلاس۔۔

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں ریپئر و مینٹیننس کے اخراجات میں کمی، وسائل کے مؤثر استعمال اور ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ذاکر حسین نے کی۔
اجلاس میں نیٹکو کے تمام جنرل منیجرز اور اسٹیشن مینیجرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ادارے کی گاڑیوں، بالخصوص ٹرکس، کی ریپئر و مینٹیننس پر آنے والے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اخراجات میں کمی، بروقت مرمت اور گاڑیوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے واضح کیا کہ گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گندم کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے ٹرکس کو ہر وقت مکمل طور پر فٹ اور آپریشنل رکھا جائے تاکہ ترسیل کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
ایم ڈی نیٹکو نے جی ایم ورکس کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹرکس کے مرمتی کام کو ایمرجنسی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور مرمت و مینٹیننس کی ٹیمیں ہر وقت ضرورت کے مطابق کام کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے گاڑیوں کی بروقت مرمت، مناسب مانیٹرنگ اور مینٹیننس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کی ریپئر و مینٹیننس کے عمل کی مؤثر نگرانی، اخراجات کے کنٹرول اور ٹرکس کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں گے۔۔

Information Department Gilgit-Baltistan
NATCO

Former Caretaker Minister for Tourism, Sports, Culture and Youth Affairs, Syed Adil Shah, meeting with the Managing Dire...
20/08/2026

Former Caretaker Minister for Tourism, Sports, Culture and Youth Affairs, Syed Adil Shah, meeting with the Managing Director of NATCO at his office.

NATCO
Information Department Gilgit-Baltistan

18/08/2026

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کی ہدایت پر گندم کی ترسیل کا عمل جاری۔۔

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کی ہدایت پر نیٹکو گلگت بلتستان کے دشوار گزار راستوں پر غیر معمولی مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گندم کی ترسیل کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو گندم کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

نیٹکو — عوام کی خدمت، ہر راستے پر۔

MD NATCO Zakir Hussain and GM Operations Rashid Feroz attended the Kashgar South Asia International Trade Exhibition and...
16/08/2026

MD NATCO Zakir Hussain and GM Operations Rashid Feroz attended the Kashgar South Asia International Trade Exhibition and held a meeting with the Chairman of the Trade Authority.
The delegation also met with Chinese counterparts to discuss mutual cooperation, strengthening transport operations, and enhancing trade and connectivity between Pakistan and China.

Information Department Gilgit-Baltistan

MD NATCO Meets Kashgar Transport & Trade AuthoritiesManaging Director (MD) NATCO Zakir Hussain, along with GM Operations...
16/08/2026

MD NATCO Meets Kashgar Transport & Trade Authorities

Managing Director (MD) NATCO Zakir Hussain, along with GM Operations Rashid Feroz and the NATCO team, held an important meeting with transport and trade authorities in Kashgar, China.

The meeting focused on strengthening Pak-China cooperation, enhancing cross-border transport operations, and exploring opportunities for improved trade and connectivity.

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان مبارک۔۔ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو)آپ کے سفر کو محفوظ، آرام دہ اور پُراعتماد بنانے کے...
13/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان مبارک۔۔
ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو)
آپ کے سفر کو محفوظ، آرام دہ اور پُراعتماد بنانے کے عزم کے ساتھ۔
( نیٹکو) آپ کا سفر، ہماری ذمہ داری۔۔

🇵🇰



Gilgit: MD NATCO inaugurated cargo transport fleet to China It will diversify cargo operations and earn dividends for na...
12/08/2026

Gilgit: MD NATCO inaugurated cargo transport fleet to China

It will diversify cargo operations and earn dividends for national transport company.

Information Department Gilgit-Baltistan
NATCO
Transportation Security Administration

Address

NATCO Head Office Jutial Gilgit
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+925811920684

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NATCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to NATCO:

Shortcuts

Share