07/08/2026
کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی نے سیکٹر ہیڈکوارٹرز ایس سی او گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکٹر کمانڈر ایس سی او سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گلگت ڈویژن میں مجموعی ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرنیٹ اور کنیکٹیویٹی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر نے بالخصوص ضلع نگر میں فائبر آپٹک سروس کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بلا تعطل انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت ڈویژن میں جہاں بھی کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی، وہاں ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع نگر میں ایئر فائبر سروس بھی فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر اور تیز رفتار انٹرنیٹ سہولت میسر آ سکے۔
کمشنر گلگت نے ایس سی او کی جانب سے مواصلاتی خدمات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں سے گلگت ڈویژن خصوصاً ضلع نگر کے عوام کو نمایاں ریلیف حاصل ہوگا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Nagar Special Communications Organization - SCO