23/10/2025
گلگت بلتستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس آج ممبر اسمبلی سید سہیل عباس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین جاوید علی منوا، وزیر محمد سلیم اور محکمہ صحت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق مختلف امور، جاری منصوبوں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔