01/06/2026
دیامر ۔آج تقریباً سہ پہر 3 بجے ایک سیاحتی جیپ تتو رائیکوٹ روڈ پر فیری میڈو جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری اور تتو نالے میں بہہ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام سیاح اور ڈرائیور تاحال لاپتہ ہیں۔ حادثے کا شکار جیپ کا رجسٹریشن نمبر GLT-1335 بتایا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کی شناخت ضیاء اللہ سکنہ داریل، ضلع دیامر کے نام سے ہوئی ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق جیپ میں سوار 02 سیاح خیبر پختونخوا اور 04 سیاح پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے نام علی اور سجاد بتائے گئے ہیں۔
پولیس، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)