Gilgit-Baltistan Government Special Employees Association

Gilgit-Baltistan Government Special Employees Association Gilgit Baltistan Government Special Employees Association

پنجاب حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ گلگت بلت...
31/07/2026

پنجاب حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کو بھی اس مثال کی پیروی کرتے ہوئے معذور افراد کے لیے اسی نوعیت کی رعایت متعارف کرانی چاہیے تاکہ انہیں سفری سہولت اور معاشی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جناب وزیرِ خزانہ، حکومتِ گلگت بلتستان،السلام علیکم!مؤدبانہ گزارش ہے کہ وفاقی حکومت، حکومتِ پنجاب اور حکومتِ خیبر پختونخ...
21/07/2026

جناب وزیرِ خزانہ، حکومتِ گلگت بلتستان،

السلام علیکم!

مؤدبانہ گزارش ہے کہ وفاقی حکومت، حکومتِ پنجاب اور حکومتِ خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری ملازمین میں شامل افرادِ باہم معذوری کے لیے سپیشل کنوینس الاؤنس کو ماہانہ 6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دیا ہے۔

جناب والا، حکومتِ گلگت بلتستان کے تحت خدمات انجام دینے والے افرادِ باہم معذوری کو تاحال سپیشل کنوینس الاؤنس کی مد میں صرف 6,000 روپے ماہانہ ادا کیے جا رہے ہیں، جو موجودہ مہنگائی اور سفری اخراجات کے پیشِ نظر ناکافی ہیں۔

لہٰذا، جنابِ والا سے مؤدبانہ استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کے طرز پر گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین میں شامل افرادِ باہم معذوری کے لیے بھی سپیشل کنوینس الاؤنس 6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری فرمایا جائے تاکہ انہیں بھی دیگر صوبوں کے ملازمین کے مساوی سہولت میسر آ سکے۔

ہم آپ کے اس احسن اقدام پر ہمیشہ شکر گزار اور دعاگو رہیں گے۔

والسلام

اپیل / استدعا برائے اضافہ سپیشل کنوینس الاؤنس برائے معذور ملازمینبخدمت جناب محترم امجد حسین صاحب، وزیراعلیٰ، گلگت بلتستا...
13/07/2026

اپیل / استدعا برائے اضافہ سپیشل کنوینس الاؤنس برائے معذور ملازمین

بخدمت جناب محترم امجد حسین صاحب، وزیراعلیٰ، گلگت بلتستان۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

وفاقی بجٹ 2026-27 میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، حکومت سندھ اور حکومت خیبر پختونخوا نے معذور ملازمین کے لیے سپیشل کنوینس الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے اسے 6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کر دیا ہے، جو ایک قابلِ تحسین اور خوش آئند اقدام ہے۔

اس سلسلے میں ہم، گلگت بلتستان کے معذور ملازمین، آپ سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی معذور ملازمین کے سپیشل کنوینس الاؤنس کو 6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کرنے کی منظوری بجٹ میں شامل و مرحمت فرمائی جائے، تاکہ پٹرول اور سفری اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث معذور ملازمین کو درپیش مالی مشکلات میں کچھ کمی آ سکے۔

یہ اقدام نہ صرف معذور ملازمین کی معاشی مشکلات میں ریلیف فراہم کرے گا بلکہ حکومتِ گلگت بلتستان کے معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا بھی عملی اظہار ہوگا۔

ہمیں کامل امید ہے کہ آپ ہماری اس جائز اور اہم گزارش پر ہمدردانہ غور فرماتے ہوئے مثبت فیصلہ صادر فرمائیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی اور عوام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام

معذور ملازمین گلگت بلتستان
اور ان کے اہلِ خانہ

14/06/2026

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit-Baltistan Government Special Employees Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share