PYO District Gilgit Official

PYO District Gilgit Official People Youth Organisation Gilgit Baltistan

ہنزہ سے سابق اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل امتیازالحق نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر ل...
14/12/2025

ہنزہ سے سابق اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل امتیازالحق نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ اور صوبائی کابینہ کے اراکین موجود تھے۔
کرنل امتیازالحق کی شمولیت کو ہنزہ اور گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ ۔!!
اس شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی ساکھ اور عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پارٹی کا گراف نئی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔ ۔!!
Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari The President of Pakistan Asif Ali Zardari Qamar Zaman Kaira Aseefa Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - Gilgit Baltistan Syed Murad Ali Shah Bakhtawar Bhutto-Zardari

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع شگر کا اہم اجلاسپیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع شگر کا ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب صد...
08/12/2025

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع شگر کا اہم اجلاس

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع شگر کا ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان جناب زبیر ملک نے صدر پی وائی او ضلع شگر شاہد شگری، جی ایس ایڈوکیٹ ندیم اور سینئر نائب صدر آس بلتی کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس میں پی وائی او بلتستان ڈویژن کے نائب صدر سید ذوالفقار، شرافت کینگ سمیت ضلع شگر کے تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، یوتھ کی فعالیت اور آئندہ مہینوں کی حکمتِ عملی پر جامع مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران جناب زبیر ملک نے پی وائی او کی آئندہ حکمتِ عملی، تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی، نوجوانوں کے مؤثر کردار اور یوتھ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پارٹی کی نظریاتی اور عملی قوت ہے، اور نوجوانوں کا کردار پارٹی کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر صدر پی وائی او جی بی ڈاکٹر شاہد گلگتی نے بھی آن لائن اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے شگر کی تنظیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی وائی او شگر، تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کی مسلسل فعالیت اور محنت پورے گلگت بلتستان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

میٹنگ میں درج ذیل نکات پر اتفاقِ رائے کیا گیا:

1. ضلع شگر کے تمام یوتھ یونٹس کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا اور ہر یونٹ کو تنظیمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے واضح ٹاسکس دیے جائیں گے۔

2. پارٹی کی مضبوطی اور تنظیمی جدوجہد کے لیے دن رات کام جاری رکھا جائے گا۔ تمام یونین کونسلز کی کابینہ کو جلد فعال کیا جائے گا اور ہر یونین کونسل کی تنظیم کے ساتھ الگ الگ میٹنگز منعقد کی جائیں گی تاکہ زمینی سطح پر تنظیمی کام مزید بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

3. سوشل میڈیا پر چلنے والے جھوٹ، بہتان اور منفی پروپیگنڈے کو یکسر رد کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام کارکنان مثبت، اخلاقی اور ذمہ دارانہ سیاست کو فروغ دیں گے۔

4. پی وائی او کی میڈیا ٹیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مکمل ذمہ داریاں اور اختیارات تفویض کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کا مؤقف مضبوط، واضح اور بروقت عوام تک پہنچ سکے۔

بڑے الیکٹیبلز کی شمولتیں ثابت کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کی سب سے مقبول جماعت ہے،وسیم بادامی سینئر نائب صدر...
05/12/2025

بڑے الیکٹیبلز کی شمولتیں ثابت کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کی سب سے مقبول جماعت ہے،وسیم بادامی سینئر نائب صدر PYO

گلگت: پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں ہونے والی ح اہم شمولیتوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ PYO کے سینئر نائب صدر وسیم بادامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان شمولیتوں کو نہ صرف پارٹی کی بلکہ پورے خطے کی مضبوطی کا ذریعہ قرار دیا۔
وسیم بادامی نے کہا کہ سابق وزراء امجد زیدی، راجہ ناصر علی خان، حاجی عبدالحمید، اور حاجی قربان علی کی پی پی پی میں شمولیت یہ ثابت کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کی سنجیدہ سیاسی قوتیں اب بلاول بھٹو زرداری کی عوامی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی قوت ہے اور اب یہ ایک ایسی چھتری بن چکی ہے جس کے سائے تلے گلگت بلتستان کی تمام محب وطن اور ترقی پسند قوتیں جمع ہو رہی ہیں۔ یہ شمولیتیں محض سیاسی جوڑ توڑ نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کا نیک شگون ہیں۔
وسیم بادامی نے خصوصی طور پر اس بات پر زور دیا کہ یہ شمولیتیں نوجوانوں کے لیے ایک امید لے کر آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی میں تجربہ کار اور بااثر شخصیات کی آمد سے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط ہوگا، جس سے نوجوان قیادت کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا پیغام واضح ہے۔ ہم ان تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور اب ہم سب مل کر گلگت بلتستان میں اگلی حکومت پی پی پی کی بنانے کے لیے ایک نئی توانائی کے ساتھ کام کریں گے۔ یہ وقت ہے کہ تمام نوجوان کارکن ان نئی شامل ہونے والی شخصیات کے ساتھ مل کر عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔
سینئر نائب صدر نے آخر میں کہا کہ یہ شمولیتیں انتخابی نتائج پر گہرے اثرات مرتب کریں گی اور ثابت کریں گی کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کی سب سے مقبول جماعت ہے

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PYO District Gilgit Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share