20/12/2023
گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر زمان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پاکستان پیپلز پارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ڈاکٹر زمان کی شمولیت سے دیامر ڈویژن میں پاکستان پیپلز پارٹی مظبوط اور مزید فعال ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ملک بھر سے اہم ترین سیاسی شخصیات آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔ پورے پاکستان سمیت گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت ہے۔ قوم کو اس بات کا احساس ہوا ہے کہ اگر پاکستان کی عوام کے مسائل کا اگر کسی کے پاس کوئی حل ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے منشور روٹی کپڑا اور مکان کو ایک بار پھر پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ خصوصاً تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا اور تاریخ کی بدترین مہنگائی سے غریب اور متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ گئی تھی۔ اب پاکستانی قوم اپنے مسائل کے حل کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بھر سے بھی اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت وقتاً فوقتاً جاری رہے گی۔ انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنائے گی۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں جتنے بھی آئینی اور انتظامی اقدامات ہوئے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ پاکستانی قوم پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دے گی اور ملک میں ایک بار پھر خوشحالی اور ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔