28/11/2025
اکبر آباد چھلت نگر سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکر صابر حسن کی باصلاحیت اور باہمت بیٹی نوبل ویژن اکیڈمی چھلت کی جماعت دہم کی طالبہ علیزہ بتول نے پاکستان لیول کے تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد عالمی سطح کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بیرون ملک عراق میں ہونے والے تقریری مقابلے کے لیے سلیکٹ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نگر اصغر خان احمد نے انہیں اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا۔
انہوں نے علیزہ بتول کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود غیر معمولی کامیابی حاصل کرنا پوری قوم کے لیے مشعل راہ اور باعث فخر ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے علیزہ کی محنت، لگن اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل معاونت اور تعریفی اسناد دینے کی یقین دہانی کرائی۔
Deputy Commissioner, Nagar
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan