APNA Ghizer Valley

APNA Ghizer Valley Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from APNA Ghizer Valley, Landmark & historical place, Ghizer Expressway road, Gahkuch City Punial, Ghizar.

      road
27/07/2026



road

مضبوط بنیاد، محفوظ مستقبل!یہ تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہر مضبوط تعمیر کی بنیاد مضبوط ہونی چاہیے۔ ایسے حفاظتی اقدامات قد...
26/07/2026

مضبوط بنیاد، محفوظ مستقبل!
یہ تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہر مضبوط تعمیر کی بنیاد مضبوط ہونی چاہیے۔ ایسے حفاظتی اقدامات قدرتی آفات اور زمین کے دباؤ سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے علاقوں کو ہر آفت سے محفوظ رکھے اور ترقی کے یہ سفر اسی طرح جاری رہیں۔ 🤲

20/07/2026




14/07/2026

سمال مولہ آباد کی تازہ ترین صورتحال
علاقے کی موجودہ حالت، عوام کو درپیش مسائل اور تازہ ترین اپڈیٹس آپ تک پہنچا رہے ہیں۔ مزید مستند معلومات کے لیے ہمارے پیج سے جڑے رہیں۔



Mula abad

13/07/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نے ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شندور سٹرک کے معاوضوں کی ادائیگی جلد از جلد ادا کیا جائے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایکٹ کے تحت بورڈز کے نوٹیفکیشن کئے جائیں۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز آئندہ 15 دنوں میں خود فیلڈ میں جاکر ویلج ویری فیکشن کمیٹیوں کی تشکیل کو حتمی شکل دیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے درکار زمینوں کے حصول کیلئے دیئے جانے والے معاوضوں کی ادائیگیوں میں تاخیر سے اجتناب کریں۔ عوام کو بروقت ان کے زمینوں کے معاوضے ادا کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت غذر ایکسپریس وے کے متاثرین کو بھی جلد معاوضوں کی ادائیگی کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں حکومت کی جانب سے متعین کئے جانے والے قیمتوں پر ہر صورت عمل کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے کے خلاف تمام اضلاع میں بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اوگرا سے رابطہ کرکے جامع حکمت عملی وضع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر گلگت، بلتستان اور دیامر/ استور ڈویژن کو ہدایت کی کہ جلد از جلد گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کریں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔



وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وفاق کی جانب سے ہر ممکن ت...
12/07/2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت، خطے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے عمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مثبت کردار ادا کیا اور بھرپور تعاون فراہم کیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ گلگت بلتستان کو درپیش مختلف عوامی اور ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام متعلقہ امور پر مشاورت کے بعد وفاق کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے گی تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اپوزیشن کے طور پر ایک مثبت اور ذمہ دار کردار ادا کرے گی۔ جہاں حکومت کو تعاون کی ضرورت ہوگی وہاں مکمل تعاون کیا جائے گا، جبکہ جہاں عوامی مفاد کے پیش نظر مسائل کو اجاگر کرنا ہوگا وہاں تعمیری اپوزیشن کا کردار بھی ادا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس مثبت سیاسی رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بالغ نظری اور سیاسی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے گلگت بلتستان میں جمہوری روایات مزید مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی قوتیں باہمی تعاون اور احترام کے ساتھ خطے کے عوام کی خدمت اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گی۔



تحریر !ایڈوکیٹ علی خان وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو دو اہم کام اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنے چاہییں۔جو حکومت عوامی مفا...
12/07/2026

تحریر !ایڈوکیٹ علی خان

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو دو اہم کام اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنے چاہییں۔
جو حکومت عوامی مفاد کے کاموں کو ترجیح دیتی ہے، وہی حقیقی معنوں میں عوامی حکومت کہلاتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بھی اسی وجہ سے عوام میں مقبول رہی ہے کہ جب بھی اسے اقتدار ملا، اس نے عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھا۔
اس لیے موجودہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو مشورہ ہے کہ دو ایسے اہم اقدامات فوری طور پر کیے جائیں جن کے لیے آنے والے بجٹ میں فنڈز مختص کیے جا سکیں۔
اول: گلگت بلتستان کے چار ایڈیشنل اضلاع کو مکمل ضلع کا درجہ دیا جائے۔ جب سابق حکومت ایڈیشنل اضلاع قائم کر سکتی تھی تو موجودہ بااختیار حکومت انہیں مکمل اضلاع کا درجہ بھی دے سکتی ہے، جس سے ان علاقوں کے عوام کو بہتر انتظامی اور ترقیاتی سہولیات میسر آئیں گی۔
دوم: گلگت بلتستان میں پانچ اضافی اسمبلی نشستوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس حوالے سے مختلف اوقات میں عوامی نمائندوں کے ساتھ تحریری معاہدے اور وعدے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ لہٰذا غذر، ہنزہ، گلگت اور سکردو کے لیے مجوزہ اضافی نشستوں کی منظوری ناگزیر ہے تاکہ عوام کو بہتر اور مؤثر نمائندگی حاصل ہو سکے۔
ہمیں امید ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مفاد کے ان دو اہم مطالبات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے گی اور جلد عملی اقدامات کرے گی۔


خلتی کھوٹوم کے مقام پر گزشتہ تین روز سے بند غذر-شندور روڈ کو بحال کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔         ...
11/07/2026

خلتی کھوٹوم کے مقام پر گزشتہ تین روز سے بند غذر-شندور روڈ کو بحال کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔




#

گلگت بلتستان میں نئے اوقاتِ کار نافذحکومتِ گلگت بلتستان نے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام دک...
10/07/2026

گلگت بلتستان میں نئے اوقاتِ کار نافذ
حکومتِ گلگت بلتستان نے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام دکانیں رات 9 بجے، شادی ہال 10 بجے جبکہ ریستوران 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا۔ متعلقہ اداروں کو ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Address

Ghizer Expressway Road, Gahkuch City Punial
Ghizar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APNA Ghizer Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share