07/09/2026
الوداعی تقریب
آج ایکسین آفس غذر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایکسین سی ای ڈی جمشید صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران اپنی طویل سرکاری سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونے والے ایس ڈی او سی ای ڈی نذیر صاحب کو ان کی شاندار خدمات اور ملازمت کے دوران ادا کی گئی ذمہ داریوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر ان کی محنت لگن اور محکمہ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں صحت خوشی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔